دراصل یونیکوڈ کے علماء، علمائے کورل ڈرا کو بتانے کی جسارت کر رہے ہیں کہ مسلہ یونیکوڈ کا نہیں ہے، مسلہ کورل ڈرا کا ہے ۔
لیکن کورل ڈرا کے علماء کو شائد یہ بات یاد نہیں آ رہی کہ کورل ڈرا اوپن سورس پروگرام نہیں نہ ہی اس کا لائسنس عوامی ہے بلکہ کورل ڈرا کے مالکانہ حقوق بحق کورل نامی ادارہ کے مخفوظ ہیں ۔ اب اگر علمائے کورل ڈرا کو مالکانہ حقوق مخفوظ ہونے کے بارے میں علم نہیں ہے تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ بغیر کورل کی اجازت کے کورل ڈرا میں تبدیلیاں نہیں کی جا سکتی ہیں، اور بالفرض کوئی عالم کورل ڈرا ایسی کوئی تبدیلی کر لیتا ہے تو اسے آگے تقسیم نہیں کر سکتا ۔
اِس لئے اوپر کسی نے علمائے کورل کو مشورہ دیا تھا کہ کورل سے رابطہ کریں اور ان سے چاند سے کھیلنے کی فرمائش کریں، لیکن لگتا ہے کہ علمائے کورل ڈرا، شائد جعلی ڈگری کی وجہ سے کورل والوں سے رابطہ کرنے میں ہچکچا رہے ہیں ۔
البتہ اگر کسی عالم کی ڈگری جعلی نہیں، تو
اس صفحہ پر وہ کورل والوں سے مختلف ذرائع سے رابطہ کر کے اِس بابت سوالات کر سکتا ہے ۔