گرافکس جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں!

الکبیر

محفلین
ونڈوز 7 میں تو سب کچھ موجود ہوتا ہے، صرف ٹائپ کرنے کا طریقہ ایڈ کرنا ہوتا ہے۔ بس لبگویج سیٹنگ میں ’اردو‘ کا اضافہ کر دیں، مقتدرہ قسم کا کی بورڈ تو خود ہی شامل ہو جائے گا جو ونڈوز کا ڈفالٹ کی بورڈ ہے۔ ہاں اگر کوئی دوسرا صوتی قسم کا چاہیں تو اردو دوست موجود ہے، یہاں ڈاؤن لوڈ سکشن والا کام نہیں کرے گا، یہ والا استعمال کریں۔

ایڈیشنل لینگوئج کو ایڈ کرنے پر ایرر آتا ہے کہ اس ورژن میں یہ سہولت موجود نہیں۔ البتہ ونڈوز کی ڈیفالٹ زبان اردو کی جا سکتی ہے مگر مجھے اضافی طور پر اردو درکار ہے۔

ونڈوز کا ڈیفالٹ آن سکرین کی-بورڈ بھی موجود نہیں، نیٹ سے لیا ہے۔

آپ کا دیا گیا لنک کام نہیں کر رہا۔
:worried:
 

عطاء رفیع

محفلین
کیا انکس اسکیپ کورل ڈرا کا صحیح متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ یا اس کے آپشنز کورل ڈرا سے کتنے ملتے جلتے ہیں۔ کیا کورل ڈرا استعمال کرنے والا انک اسکیپ پر آجائے تو اسے پریشانی تو نہیں ہوگی؟
 

عطاء رفیع

محفلین
مجھے بھی میر عماد چاہئے۔ ایک جگہ سے اتارا ہے مگر طریقہ تنصیب معلوم نہیں۔ براہ کرم کوئی رہنمائی کردے۔
 
مائکروسوفٹ آفس میں اردواورکورل ڈرامیں اسکی ایڈیٹنگ اس موضع سے مطعلق مضمون پڑھتے پڑھتے سردرد ہونے لگااسکا بہت آسان طریقہ ہےاپنے سسٹم پرپہلے سے موجود کنٹرول پینل میں پرنٹر کواسٹال کریںاگر اس کا طریقہ آتا ہےتو ٹھیک ہے ورناطریقہ بھی بتادیا جاے گا جب آپ پرنتر انسٹال کر لیں تو جوبھی آفس کاورژن آپ استعمال کرتے ہیں اسمیں اردوتحریر کریں صفحات کی کوئی قید نہیں ہے اب آپ آفس کےفائل مینو میں جائیں اور پرنٹ پر کلک کرے وہاں جتنے پرنٹر آپ کے سسٹم پرانسٹال ہوں گےوہ ظاہر ہوجائیں گےآپ یہاں سے ms publisher imagestterسلیکٹ کرنا ہے اور کہیں بھی محفوظ کرلیں اگر آپ کورل ایکس 5 استعمال کرتے ہیں تو آپ دیکھہیں گے کہ آپکی فائل پر کورل کا نشان بنچکا ہوگا اسپر آپ ڈبل کلک کریں کورل میں آپکی فائل خود کھل جائے گی بیچ میں کورل آپ سے فائل کے بارے میں پوچھے گا ٹیکس یا کروز تو آپ کروز پر نشان لگادیں فقط والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
کیا انکس اسکیپ کورل ڈرا کا صحیح متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ یا اس کے آپشنز کورل ڈرا سے کتنے ملتے جلتے ہیں۔ کیا کورل ڈرا استعمال کرنے والا انک اسکیپ پر آجائے تو اسے پریشانی تو نہیں ہوگی؟

انک سکیپ کبھی بھی کورل ڈرا کا متبادل نہیں سکتا ہے۔
 

الکبیر

محفلین
گوگل سرچ کی مدد سے میر عماد تو مل گیا ہے۔ ۔ ۔ اب ورڈ 2007 میں اردو بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے کیسے لکھی جائے؟
 

الکبیر

محفلین
فونیٹک کی بورڈ اور جمیل نوری نستعلیق کمپیوٹر میں ہو تو کئی سائٹس پر بآسانی نوری نستعلیق میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔۔۔ :dancing:
 

شعیب

محفلین
ٹاولٹے سافٹویئر کے ذریعے اردو یونیکوڈ کو دنیا کے کسی بھی کمپیوٹر پروگرام میں لکھو اور پھیلاؤ۔۔ آسان اور مفت ہے اور یہ پچھلے 7 سالوں سے خود کا آزمایا ہے ۔۔ جمیل نوری نستعلیق کورل ڈرا 15 اور 16 میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے -
 

الکبیر

محفلین
ٹاولٹے سافٹویئر کے ذریعے اردو یونیکوڈ کو دنیا کے کسی بھی کمپیوٹر پروگرام میں لکھو اور پھیلاؤ۔۔ آسان اور مفت ہے اور یہ پچھلے 7 سالوں سے خود کا آزمایا ہے ۔۔ جمیل نوری نستعلیق کورل ڈرا 15 اور 16 میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے -
فونیٹک کی بورڈ کے بعد اس کی ضرورت بھلا کیوں کر پڑ سکتی ہے ؟ :roll:
 
Top