جمیل نوری نستعلیق کرننگ اغلاط

عبدالحفیظ

محفلین
عارف بھائی کمیوں کے باوجود بھی یہ فانٹ پچھلے فانٹ سے بدرجہا بہتر ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس کی کمیوں کو دور کرکے اسے ریلیز کیا جائے تو اس میں بہت وقت لگے گا اور پھر بھی ایک بڑی تعداد بنا کرننگ والے فانٹ کو ہی استعمال کرتی رہے گی
 

شکیب

محفلین
سید ذیشان arifkarim بغیر کرننگ کے فانٹ سے تو اچھا ہی ہوگا کہ یہ والا بیٹا ریلیز کردیجیے۔ Jameel Noori Nastaleeq Beta نام رکھیں، جیسا کہ رانا بھائی نے تجویز دی ہے۔ ہم میں سے کوئی اسے جمیل کا بیٹا نہیں کہے گا۔
شدید ضرورت۔ ریگستان میں پانی۔
بہت دعائیں
 
جب بھی اس لڑی کو اوپر دیکھتا ہوں تو اس امید سے کھولتا ہوں کہ شاید عارف بھائی نے بیٹا ٹیسٹنگ مکمل ہونے کی خوشخبری دی ہو۔
مگر یہاں وہی زیادہ قربت کے مسائل بیان کیے ہوتے ہیں۔ عارف بھائی اور ذیشان بھائی ظالم سماج بنے ہوئے ہیں اس وقت حروف کے لیے بھی اور محفلین کے لیے بھی۔
نہ حروف کی قربت پسند ہے نہ ہماری اور فونٹ کی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دخل در معقولات کے لیے معذرت۔

میں ان معاملات کو نہیں جانتا، لیکن یہ تھریڈ پڑھ کر اتنا علم ہوا ہے کہ دو حضرات "کسی" فانٹ کو ٹیسٹ کر رہے ہیں اور دیگر احباب ان دونوں سے استدعا کر رہے ہیں کہ ہمیں بھی ٹیسٹ کرنے دیں۔

اگر عارف صاحب اور سید ذیشان صاحب دیگر احباب کو یہ فانٹ ٹیسٹ کرنے کے لیے نہیں دینا چاہتے تو پھر اخلاقی طور پر ان کا فرض تھا کہ اس ساری گفتگو کو اپنے درمیان پرائیوٹ رکھتے اور اسے پبلک فورم پر نہ لاتے۔ اس حرکت سے کیا سمجھا جائے کہ یہ حضرات اپنی یا اس فانٹ کی اہمیت بڑھانے کے چکروں میں ہیں یا (کِتّا اور کُتا کی مناسبت سے) "تَرلے" ڈلوانے کی فکر کر رہے ہیں۔ بندگانِ خدا، جب دینا ہی نہیں ہے تو "ترسانے" کا فائدہ۔ اور اگر اس بات کا ڈر ہے کہ بی ٹا ریلیز سے یہ پھیل جائے گا تو اسے پانچ سات دس بارہ افراد کے "سیلیکٹ گروپ" کو دے دیں کہ اُن سے مزید بہتر رائے ملی گی۔ اور اگر پھر بھی نہیں دینا تو آپس میں اسی طرح گفتگو فرما لیں جیسے پہلے فرما رہے تھے۔
 
Top