arifkarim
معطل
پتا نہیں یہ نتیجہ کیسے اخذ کیا ہے کیونکہ ہم تو محفل کو بطور ڈویلپر انٹریکشن ہی استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ پہلے بھی فونٹس کی تیاری بشمول علوی نستعلیق و تاج نستعلیق میں ہوتا آیا ہے۔اگر عارف صاحب اور سید ذیشان صاحب دیگر احباب کو یہ فانٹ ٹیسٹ کرنے کے لیے نہیں دینا چاہتے تو پھر اخلاقی طور پر ان کا فرض تھا کہ اس ساری گفتگو کو اپنے درمیان پرائیوٹ رکھتے اور اسے پبلک فورم پر نہ لاتے۔ اس حرکت سے کیا سمجھا جائے کہ یہ حضرات اپنی یا اس فانٹ کی اہمیت بڑھانے کے چکروں میں ہیں یا (کِتّا اور کُتا کی مناسبت سے) "تَرلے" ڈلوانے کی فکر کر رہے ہیں
فانٹ کی اہمیت بڑھانے کیلئے تو شاید رنگ و روغن کیساتھ اسکرین شاٹس لگائے جاتے ہیں جبکہ ہم تو صرف اغلاط کو پوسٹ کر رہے ہیں تاکہ انہیں درست کیا جا سکے۔
گزشتہ سے پیوستہ یہ دھاگہ کسی بھی قسم کی ایڈورٹائزنگ کیلئے نہیں کھولا گیا اسلئے یہ ترسانے والا معاملہ تو ہے ہی نہیں۔ باقی یہ فانٹ ۵، ۶ محفلینز کے پاس ہے جو شائد کسی مصروفیت کی وجہ سے اغلاط کی رپورٹنگ یہاں نہیں کر رہے۔بندگانِ خدا، جب دینا ہی نہیں ہے تو "ترسانے" کا فائدہ۔ اور اگر اس بات کا ڈر ہے کہ بی ٹا ریلیز سے یہ پھیل جائے گا تو اسے پانچ سات دس بارہ افراد کے "سیلیکٹ گروپ" کو دے دیں کہ اُن سے مزید بہتر رائے ملی گی۔ اور اگر پھر بھی نہیں دینا تو آپس میں اسی طرح گفتگو فرما لیں جیسے پہلے فرما رہے تھے۔
پھر بھی اگر اسمیں کوئی اعتراض والی بات ہے تو اس لڑی کو ذاتی پیغام میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔