فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

arifkarim

معطل
جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ خاکسار کو فونٹس وغیرہ کی بابت کچھ زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ اس لئے اس بابت زیادہ باتیں یونانی زبان کی لگ رہی ہیں۔
دھاگے میں لگے رش اورفونٹ کی چمک دمک سے چکاچوند ہو کے فونٹ ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے۔ لیکن اب اس کا استعمال کیسے کرنا ہے، اس بابت بھی رہنمائی ہو جائے تو عین نوازش ہو گی۔
اسے انسٹال کر لیں اور پھر فائر فاکس میں محفل کھول لیں۔ :)
 
یاز

محفلین
یہی تو سوال ہے کہ انسٹال کیسے کیا جائے، کیونکہ ڈاؤنلوڈ کا ماحصل تو ایک امیج نما فائل دکھائی دے رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہی تو سوال ہے کہ انسٹال کیسے کیا جائے، کیونکہ ڈاؤنلوڈ کا ماحصل تو ایک امیج نما فائل دکھائی دے رہا ہے۔
آپ اسے پہلے ان زپ کر لیں۔ نیٹ سے 7zip نامی سافٹویر ملتا ہے اسکی مدد سے یہ کام ہو جائے گا۔ پھر فانٹ پر ڈبل کر کے انسٹال کر لیں
 
یاز

محفلین
عارف بھائی! دماغ کا دہی کرنے پہ معذرت خواہ ہوں، لیکن سیون زِپ سے اَن زِپ کرنے سے ہی امیج نما فائل ملی ہے، کسی ایگزیکیوٹیبل فائل کی بجائے۔
 
یاز

محفلین
وہ مارا۔ یعنی کہ ہو گیا۔
اتنی شاندار رہنمائی اور اس پہ مستزاد خاکسار کی کم علمی کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پہ احباب کا تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں۔

جمیل نستعلیق فونٹ واقعی ایک دیدہ زیب فونٹ ہے، جس کی بدولت فورم بھی ماشااللہ خاصا حسین و جمیل سا دکھائی دینے لگا ہے۔
 
سات سال اور کچھ ماہ کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ کرننگ ڈالنے کا کریڈٹ بہرحال سید ذیشان بھائی کو جاتا ہے جنہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ جب ہم ناکامیوں سے ڈپریس ہو جاتے تھے تو آپ ہماری ہمت بڑھاتے تھے۔
 
یاز

محفلین
اللہ تعالیٰ ذیشان بھائی کو مزید ہمت و توانائی عطا کرے کہ وہ اردو اور اردو فونٹس کی مزید ترقی کے لئے کام کریں۔ بقول شاعر
گیسوئے اردو ابھی منت پذیرِ شانہ ہے
شمع یہ سودائیٔ دلسوزیٔ پروانہ ہے

اب لگے ہاتھوں کرننگ پہ بھی روشنی ڈال دیں کہ یہ کیا چیز ہوتی ہے؟
نیز یہ رہنمائی بھی فرما دیں کہ الفاظ میں سپیس بڑھانے کا کوئی طریقہ کار موجود ہے یا ڈبل سپیس سے کام چلانا پڑے گا۔۔ ابھی تو الفاظ باہم پیوست ہو رہے ہیں۔
 
زیادہ اسپیس کیلئے ۱۰۰ پکسل سے لیکر ۳۰۰ پکسل اسپیس تک والے فانٹس ورژنز موجود ہے۔ اس دھاگے کی پہلی ہوسٹ چیک کریں
 
تجمل حسین

محفلین
جی میں یہ بگ کنفرم کر چکا ہوں۔ فانٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ لیبرے آفس اور انڈیزائن سے بالکل درست پرنٹ ہو رہا ہے۔ اور چونکہ ورڈ میں متن بھی بالکل صحیح نظر آ رہا ہے تو اسکا مطلب اسکے پرنٹنگ سسٹم میں کوئی بگ ہے۔ آپ کو اگر ورڈ سے ہی پرنٹ نکالنا ہے تو ڈاکومنٹ کو اوپن آفس یعنی او ڈی ٹی فارمیٹ میں سیو کر لیں اور لیبرے آفس میں کھول کر پرنٹ نکال لیں۔
جناب والا یہ کوئی مستقل حل تو نہ ہوا۔ اور پھر اگر آفس 2010 ہے تو لبرے آفس انسٹال نہیں کرتے ساتھ میں۔ اس سے آسانی تو پی ڈی ایف کی شکل میں ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
جناب والا یہ کوئی مستقل حل تو نہ ہوا۔ اور پھر اگر آفس 2010 ہے تو لبرے آفس انسٹال نہیں کرتے ساتھ میں۔ اس سے آسانی تو پی ڈی ایف کی شکل میں ہے۔ :)
جی یہ کوئی مستقل حل تو نہیں ہے۔ مائکروسافٹ والوں کو بگ رپورٹ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں وہ اس سلسلے میں کیا کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
100 اسپیس والے فانٹ سے ہی اچھا خاصا اسپیس آرہا ہے پہلے کے مقابلے۔
میں یہاں ان اسپیسز کی کچھ وضاحت کر دوں۔ اسٹینڈرڈ فانٹ میں اسپیس صفر ہے۔ یہ انپیج والی سیٹنگ ہے جس میں اسپیس دبانے پر کرسر وہیں موجود رہتا ہے اور دو بار اسپیس دینے سے آگے بڑھتا ہے۔
۱۰۰ پکسل اسپیس ویب کیلئے بہتر ہے۔
۲۰۰ سے ۳۰۰ پکسل اسپیس چھوٹے سائز میں متن کیلئے ہے۔
 
Top