فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

باقرنعیم

محفلین
جناب یہ پوسٹ دیکھیں:



آپ متن کی فارمیٹنگ کلیئر کر کے دوبارہ فانٹ اپلائی کر کے دیکھیں۔ اگر افاقہ نہ ہو تو ڈاکومنٹ کو odt فارمیٹ میں سیو کر کے لیبرے آفس میں کھول لیں اور وہاں سے پرنٹ نکال لیں۔ اسکا پی ڈی ایف میکر بالکل درست ہے۔
بصورت دیگر اڈوبی انڈیزائن استعمال کریں۔
آپکی رہنمائی کا شکریہ۔ فارمیٹنگ کلئیر کر کے دوبارہ اپلائی کرنے سے خاطر خواہ نتیجہ نہیں ملا ، البتہ او ڈی ٹی فارمیٹ میں سیو کر کے لیبرے آفس میں کھولنے کے بعد پی ڈی ایف بنا لینے سے مطلوبہ نتیجہ بطریق احسن حاصل ہوا۔
 

فہیم

لائبریرین
دیئے گئے لنکس سے میں نے ایک سے زائد بار ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھا لیکن وہ ان زپ ہوتے ہوئے ایرر دے دیتا ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
arifkarim ۔ آفس 2010 میں ورژن 3 میں لکھنے کی صورت میں دکھائی تو صحیح دیتا ہے لیکن پرنٹ نکالنے پر الفاظ ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں۔ جیسا کہ دو دن پہلے میں نے کشیدہ والے دھاگے میں اٹالک کی تصاویر فراہم کی تھیں بالکل ویسے ہی ہوتا ہے اور جسٹیفائی کرنے سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ :)
 

arifkarim

معطل
arifkarim ۔ آفس 2010 میں ورژن 3 میں لکھنے کی صورت میں دکھائی تو صحیح دیتا ہے لیکن پرنٹ نکالنے پر الفاظ ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں۔ جیسا کہ دو دن پہلے میں نے کشیدہ والے دھاگے میں اٹالک کی تصاویر فراہم کی تھیں بالکل ویسے ہی ہوتا ہے اور جسٹیفائی کرنے سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ :)
جی میں یہ بگ کنفرم کر چکا ہوں۔ فانٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ لیبرے آفس اور انڈیزائن سے بالکل درست پرنٹ ہو رہا ہے۔ اور چونکہ ورڈ میں متن بھی بالکل صحیح نظر آ رہا ہے تو اسکا مطلب اسکے پرنٹنگ سسٹم میں کوئی بگ ہے۔ آپ کو اگر ورڈ سے ہی پرنٹ نکالنا ہے تو ڈاکومنٹ کو اوپن آفس یعنی او ڈی ٹی فارمیٹ میں سیو کر لیں اور لیبرے آفس میں کھول کر پرنٹ نکال لیں۔
 

یاز

محفلین
جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ خاکسار کو فونٹس وغیرہ کی بابت کچھ زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ اس لئے اس بابت زیادہ باتیں یونانی زبان کی لگ رہی ہیں۔
دھاگے میں لگے رش اورفونٹ کی چمک دمک سے چکاچوند ہو کے فونٹ ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے۔ لیکن اب اس کا استعمال کیسے کرنا ہے، اس بابت بھی رہنمائی ہو جائے تو عین نوازش ہو گی۔
 
Top