فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

آصف اثر

معطل
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
جی بالکل۔ انہوں نے عبدالمجید بھائی سے فانٹ ہیک کر وا کر اسکی سیکیورٹی چیک کر وائی تھی۔
واہ واہ کیا خوب!
زبردست۔ کمال ہے۔زندہ باد عبدالمجیدبھائی ۔

اب ہمارے لیے کہیں بینک اکاؤنٹ ہیک کروالیں۔ رقم آدھی آدھی !آپ کوبھی کچھ حصہ بطور انعام دیا جاسکتا ہے۔:grin:
 
باقرنعیم

محفلین
علی نستعلیق ویب پیج پر
ali%20Nastaliq.JPG
 
متلاشی

محفلین
علی نستعلیق کے ڈائریکٹ ٹائپ نمونوں کو دیکھ کر میں کہ سکتا ہوں کہ آپ کے جمیل نستعلیق کا بنیادی فونٹ یعنی جوہر نستعلیق اس سے ابھی بھی بدرجہا بہتر ہے. ہو سکتا ہے مبین پلگ ان کی وجہ سے علی نستعلیق میدان مار لے....
میری سید منظر سے صاحب سے گفتگو ہوئی تھی اور ان کے مطابق مبین پلگ ان کے پروجیکٹ کو ختم کر دیا گیا ہے
 
متلاشی

محفلین
ہماری ہیکنگ بس فونٹ کے حد تک ہی ہے، اس سے زیادہ ہیکنگ نہیں آتی۔:grin:
عبدالمجید بھائی حقیقی معنوں میں چھپے رُستم ہیں ۔۔۔ مجھے ان کے کمالات دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ یہ کام انہوں نے کر دکھایا ہے :) جبکہ بقول شخصے موصوف صرف پرائمری پاس ہیں :) لیکن لگتے کسی پی ایچ ڈی سے کم نہیں
 
یہ بھی تو پتا چلے کہ کس چیز میں ”پرائمری“ پاس ہے؟
 
متلاشی

محفلین
یہ بھی تو پتا چلے کہ کس چیز میں ”پرائمری“ پاس ہے؟
موصوف خود کو تعلیم کے لحاظ سے پرائمری پاس ہی پیش کرتے ہیں ۔۔۔ اب یہ اللہ جانے کہ ممدوح کے نزدیک پرائمری کونسا درجہ ہوتا ہے ؟؟؟ o_Oہم تو اسے عرفِ عام پر محمول کر تے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
میری سید منظر سے صاحب سے گفتگو ہوئی تھی اور ان کے مطابق مبین پلگ ان کے پروجیکٹ کو ختم کر دیا گیا ہے
مبین کی سائٹ تو ابھی بھی آن لائن ہے۔ نیز اسکے کرتا دھرتا سید منظر نہیں کوئی آر پی سنگھ صاحب ہیں جنہوں نے انپیج کی کرننگ بھی تخلیق کی تھی۔

عبدالمجید بھائی حقیقی معنوں میں چھپے رُستم ہیں ۔۔۔ مجھے ان کے کمالات دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ یہ کام انہوں نے کر دکھایا ہے :) جبکہ بقول شخصے موصوف صرف پرائمری پاس ہیں :) لیکن لگتے کسی پی ایچ ڈی سے کم نہیں
ہم بھی تو اردو میں صرف پرائمری تک ہی پڑھیں ہیں۔ ہم کیا کسی مخفی رستم سے کم ہیں۔ ویسے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اردو پرائمری سے زیادہ نہیں پڑھی وگرنہ اردو دینیات اور ادبیات کی اعلیٰ تعلیم نے ہمیں بھی آج محفل کے نامور شعراء کی فہرست میں کھڑا کر دینا تھا۔ جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے :)

عارف کریم اینڈ کمپنی :D کی کارگزاریوں کی وجہ سے کئی اداروں کے پروجیکٹس خطرے میں پڑ گئے ہیں. :eek:
ہمارا اصل مقابلہ تو انپیج سے تھا۔ اب وہ ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں تو باقی بیچارے کیا کریں۔

السلام علیکم! کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ فونٹ سرور پر دیے گئے فونٹس ان پیچ میں کیسے چل سکتےیا انسٹال ہو سکتے ہیں؟
انپیج ۳ میں چل جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
موصوف خود کو تعلیم کے لحاظ سے پرائمری پاس ہی پیش کرتے ہیں ۔۔۔ اب یہ اللہ جانے کہ ممدوح کے نزدیک پرائمری کونسا درجہ ہوتا ہے ؟؟؟ o_Oہم تو اسے عرفِ عام پر محمول کر تے ہیں :)
موصوف نے اپنی زندگی کے دس قیمتی سال خاکسار کی عارفانہ صحبت میں گزارے ہیں۔ اسلئے شائد ہماری پرائمری پاس اردو دانی کو اپنے پر لاگو کرنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں :)
 
Top