فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

متلاشی

محفلین
مبین کی سائٹ تو ابھی بھی آن لائن ہے۔ نیز اسکے کرتا دھرتا سید منظر نہیں کوئی آر پی سنگھ صاحب ہیں جنہوں نے انپیج کی کرننگ بھی تخلیق کی تھی۔
مجھے سید منظر صاحب نے بتایا تھا کہ آر پی سنگھ صاحب ان کے پارٹنر ہیں مبین پلگ ان میں۔ اور منظر صاحب اس پلگ ان کو مفت ریلیز کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ آر پی سنگھ صاحب اسے ان پیج کی طرح کمرشلائز کرنا چاہ رہے ہیں ۔۔۔ اور مبین پلگ ان پروجیکٹ عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

جناب اس مراسلے سے چیٹ لاگ کی تصویر حذف کر دیں۔ یہ پرائویسی کی خلاف ورزی ہے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
اسکی کرننگ الگوردھم اور انپیج میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ نیز کیریکٹر کرننگ والا جن فی الحال قابو نہیں آیا ہے۔ اور مشکل ہے آئندہ اسکا کوئی حل نکل سکے
انپیج والوں کو بھی کرننگ صحیح کرنے میں ایک لمبا وقت لگا تھا آپ کو ورژن 1 کی کرننگ یاد ہے
 
arifkarim

معطل
انپیج والوں کو بھی کرننگ صحیح کرنے میں ایک لمبا وقت لگا تھا آپ کو ورژن 1 کی کرننگ یاد ہے
جی مگر انپیج کی کرننگ میں کوئی قیود نہیں ہیں کہ وہ انکی خود کی تخلیق ہے۔ جب کہ ہم اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ اور رینڈرنگ انجن کی حدود سے باہر نہیں جا سکتے
 
رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو arifkarim اور سید ذیشان بھائی۔ اتنی اہم ریلیز اور میری نظروں سے ہی رہ گئی۔ میں شائد اسے نستعلیق کی ٹیسٹنگ والی لڑی ہی سمجھتا رہا اور عنوان پورا پڑھا ہی نہیں۔ آج اکٹھے بیس صفحے ایک ساتھ پڑھنے پڑے۔ یہ بھی پتہ لگا کہ بیس صفحے پڑھنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔:) تمام محبان اردو کو بھی بہت بہت مبارک ہو کہ ان کی جمیل نستعلیق سے محبت اور چاہت ہی ہے جس نے عارف کریم اور ذیشان بھائی کو دن رات محنت کرنے کا حوصلہ دیا ورنہ چاہنے والے نہ ہوں تو مبین پلگ ان کی مثال سامنے ہے۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اسے مزید بہتر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور راہ میں حائل مشکلات سے نکلنے کی ہمہ وقت رہنمائی فرماتا رہے۔ آمین۔
 
Top