فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

میں نے اس جمیل نستعلیق 3 کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کیا، لیکن بدقسمتی سے اس فانٹ میں ورڈ بہت سست ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے پاک اردو انسٹالر میں پہلے سے موجود ورزن کا ہی استعمال کررہا ہوں۔ برائے مہربانی اس خامی کی اصلاح کردیں۔
 
arifkarim

معطل

سستی کرننگ کی وجہ سے ہے جسے ورڈ بہت ہی آہستہ رینڈر کرتا ہے
 
ابن توقیر

محفلین
میرے پاس یہ عجیب مسئلہ آرہا ہے،میں جب لفظ طعام لکھتا ہوں تو وہ "طعام" بن جاتا ہے۔ورڈ میں یہ مسئلہ جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ آرہا تھا،اب محفل میں پوچھنے کے لیے لکھا تو یہاں بھی وہی لفظ طعام "بعام" بن گیا۔
jameel.jpg

باقی کسی فونٹ جیسے نوری کشیدہ وغیرہ میں ٹھیک آتا ہے۔
 
سید ذیشان

آپ کا مسئلہ متعلقہ حکام تک پہنچا دیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
میرے پاس یہ عجیب مسئلہ آرہا ہے،میں جب لفظ طعام لکھتا ہوں تو وہ "طعام" بن جاتا ہے۔ورڈ میں یہ مسئلہ جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ آرہا تھا،اب محفل میں پوچھنے کے لیے لکھا تو یہاں بھی وہی لفظ طعام "بعام" بن گیا۔
jameel.jpg

باقی کسی فونٹ جیسے نوری کشیدہ وغیرہ میں ٹھیک آتا ہے۔

جمیل نوری نستعلیق ورژن 3 میں یہ مسئلہ موجود نہیں۔ آپ غالباً پرانا فونٹ استعمال کر رہے ہیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
جمیل نوری نستعلیق ورژن 3 میں یہ مسئلہ موجود نہیں۔ آپ غالباً پرانا فونٹ استعمال کر رہے ہیں۔
جی اس سے قبل میں نے پرانے ورژن پر نیا ورژن اووررائیٹ کیا تھا تو شاہد وہ درست طریقہ سے ریپلیس نہیں ہوا۔اب آپ کا مراسلہ پڑھنے کے بعد ایک بار فونٹ ختم کرکے دوبارہ سے ورژن 3 کیا ہے تو مسئلہ حل ہوگیا ہے،اب درست کام کررہا ہے۔مدد کے لیے مشکور ہوں بھیا،متعلقہ "حکام " کو بھی شکریہ کہیےگا۔خوش رہیں

معذرت چاہتا ہوں ابو ہاشم بھائی سمجھ نہیں سکا کہ مسئلے کا پیدا ہونا "ناپسندیدہ" عمل ہے یا اس کا پوچھنا؟ یا پھر مسئلہ "ہی" ناپسندیدہ ہے۔سمائلس
 
ابو ہاشم

محفلین
معذرت چاہتا ہوں ابو ہاشم بھائی سمجھ نہیں سکا کہ مسئلے کا پیدا ہونا "ناپسندیدہ" عمل ہے یا اس کا پوچھنا؟ یا پھر مسئلہ "ہی" ناپسندیدہ ہے۔سمائلس
نہ مسئلے کا پیدا ہونا ناپسندیدہ عمل ہے نہ اس کا پوچھنا ۔ کچھ کرنے کی کوشش کریں گے تو ہی مسئلہ پیدا ہو گا نا۔ ویسے بھی داغ (مسائل) تو اچھے ہوتے ہیں کہ ان سے معاملات کا گہرائی میں اندازہ ہوتا ہے
 
داغ تو اچھے ہوتے ہیں پر میں" ذرا" حیران ہوا تھا کہ بغیر کھیل کود کے داغ کیسے لگ گیا۔اچھل کود کرتے داغ لگ جائے تو "سرف ایکسل" سے دھل جاتا ہے پر "بیٹھے بیٹھائے"لگے داغ کا کیا حل۔سپرسمائلس
خوش رہیے
 
ابھی تک اس کی ٹیسٹنگ مکمل نہیں ہوئی؟
معطلی کی وجہ سے arifkarim@ جواب نہیں دے سکتے۔ فونٹ کی ٹیسٹنگ میں
بجھر ب ج ھ ر ۔ بجھڑ
نگیتی ن گ ی ت ی۔ نگینی
نہین ن ہ ی ن - ہنین
ان تین لگیچرز کے علاوہ اور کوئی غلطیاں نہیں ملیں۔ کرننگ بھی ٹھیک ہی ہے۔
اس لئے پھر نیا ورژن ریلیز کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔
 
عارف کریم کتنے عرصے کے لیے معطل ہیں؟
کتنے عرصے کے لئے معطل ہوئے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لگتا نہیں ہے کہ ان کی معطلی ہٹانے سے وہ واپس آئیں گے۔ فونٹ سازی اور خطاطی کے زمرے میں ان کی ضرورت محسوس ہوتی رہے گی۔
 
فیصل ایوب

محفلین
ایک طویل مدت کے بعد بالآخر جمیل نوری نستعلیق کا تیسرا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔ خودکار کرننگ کی شمولیت کیساتھ یہ دنیا کا پہلے اوپن ٹائپ اردو فانٹ بن چکا ہے جس میں اسکی سہولت موجود ہے۔ نیز پرانے ورژن کے مقابلہ میں ترسیموں کی اغلاط کا مکمل صفایا ہو چکا ہے۔

ورژن 3 کی تیاری اور تاخیر کی بعض وجوہات

جمیل نوری نستعلیق کا دوسرا ورژن سنہ 2009 میں جاری ہوا تھا۔اسوقت سے لیکر اب تک ہم نے کئی بار نیا ورژن جاری کرنے کا پروگرام بنایا مگر گھریلو مصروفیات نیز کرننگ کے مسائل کی وجہ سےنئی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ ترسیموں کی اغلاط کو درست کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ کیونکہ مینول پروف ریڈنگ میں بہرحال غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔ اسی طرح انپیج جیسی کرننگ فانٹ میں شامل اگرچہ ناممکن نہیں تھا لیکن انتہائی کٹھن ضرور تھا۔

امید کی کرن
سال 2015 اردو نستعلیق ٹائپوگرافی کیلئے امید کی کرن بن کر سامنے آیا۔ سعد نستعلیق پر تجربات کے دوران ترسیموں کی ٹریسنگ پر کافی تجربہ حاصل ہو گیا۔ یوں جمیل نوری نستعلیق کے ترسیموں کی اغلاط دور کرنے کیلئے سیدھا انپیج سے ترسیمے ٹریس کر وا لئے گئے۔ انپیج کی ترسیمہ لسٹ فراہم کرنے کیلئے ہم مکرمی سید منظر کے مشکور ہیں۔
ترسیموں کی ٹریسنگ کے بعد اہم مرحلہ انکی کرننگ کا تھا۔ اس ضمن میں ابن سعید نبیل اور زیک سے مشاورت ہوتی رہی لیکن کوئی قابل استعمال حل سامنے نہ آیا۔
پھر اچانک ایک معجزہ ہی ہوگیا۔ عروض سافٹویئرکے خالق سید ذیشان کو ہم نے ایک ذاتی پیغام بھیجا کہ کرننگ کیلئے ہمیں ترسیموں کی اونچائی معلوم کرنی ہے۔ یہ کام انکی فیلڈ سے متعلق ہے اگر وہ فراہم کر سکیں۔ اگلے دن ہی ہمیں مطلوبہ ڈیٹا فراہم کر دیا گیا۔ اور ساتھ میں ایک نوٹس بھی کہ آئندہ وہ اس قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے۔
ہم نے موصول شدہ ڈیٹا پر فوراً کام شروع کردیا مگر نتائج بہرحال بہت اچھے نہیں نکلے۔ اور ہم پھر مایوس ہو کر بیٹھ گئے کہ ذیشان بھائی کی طرف سے پیغام موصول ہوا کہ وہ ترسیموں کی اونچائی کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے کرننگ ٹیبلز خودکار طور پر جنریٹ کر سکتے ہیں۔ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ ہم نے سیکنڈ سے پہلے کرننگ ٹیبل کی کچھ فائلیں انہیں ارسال کر دی۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد ہمیں بنی بنائی کرننگ وولٹ میں کمپائل کرنے کیلئے موصول ہو گئی۔ یہ غالباً اگست کی بات ہے۔تب سے لیکر اب تک ہم دونوں نے رات اور دن ایک کر کے انگنت کرننگ فائلوں کی مدد سے بہتر سے بہترین کرننگ کی تلاش جاری رکھی۔ اور بالآخر ایک قابل استعمال فانٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ الحمدللہ۔

کرننگ میں مشکلات
مائکروسافٹ وولٹ میں کرننگ کمپائل کروانا ’’کٹا چونے‘‘ کے مترادف ہے۔ اگر یہاں ان مشکلات کی فہرست بنائے جائے تو پورا ناول لکھا جا سکتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہم اکتوبر تک ہمت ہار بیٹھے تھے۔ مگر پھر نومبر میں فائر فاکس کی ٹیم نے ایک اہم نکتے کی طرف نشاندہی کی جس کے بعد ہم نے فانٹ کو از سر نو جنریٹ کیا۔ اور پھر دیکھتے دیکھتے یہ فانٹ ویب کیلئے بھی کرننگ کے قابل ہو گیا۔ یوں اس فانٹ کی تکمیل میں فائر فاکس کی ڈویلپمنٹ ٹیم کو کریڈٹ دینا بھی ضروری ہے۔
اسوقت ویب کیلئے فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور مائکروسافٹ ایج پر کرننگ کام کر رہی ہے۔ اسی طرح ڈیسکٹاپ پر مائکروسافٹ ورڈ، اڈوبی انڈیزائن اور لیبرے آفس میں بھی کرننگ بالکل درست کام کر رہی ہے:
c000007.gif

c000008.gif
c000009.gif

c000010.gif

c000011.gif

c000012.gif

نوٹ: فی الوقت فانٹ کا سادہ ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔ کشیدہ ورژن کچھ دنوں کے بعد ریلیز کر دیا جائے گا۔ فانٹ میں آنے والے مسائل، کرننگ کی اغلاط وغیرہ کیلئے یہ دھاگہ استعمال کریں۔ شکریہ۔
السلام علیکم!
حضور اس کا ڈاؤنلوڈ لنک کام نہیں کر رہا۔ برائے مہربانی اِس کو درست کر کے شامل کریں۔
 
سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم!
حضور اس کا ڈاؤنلوڈ لنک کام نہیں کر رہا۔ برائے مہربانی اِس کو درست کر کے شامل کریں۔
اس کو کاپی رائٹ کلیم کی وجہ سے حذف کیا ہے سائٹ نے۔ غالباً مرزا جمیل مرحوم کے صاحبزادے نے ایسا کیا ہے۔
 
Top