جنوری 2014 کی چند تصاویر

قیصرانی

لائبریرین
سب ہی یہاں (خیالی) رشوت لے رہے ہیں تو ان کو بھی شامل کر دیتے ہیں۔ اب اکیلے اکیلے کھانے کا تو وہ مزا نہیں ہے۔ ;)
یا حیرت، ایک شاعر اپنے خیال (ی رشوت) کو دوسرے شاعروں سے شیئر فرما رہے ہیں؟
پسِ نوشت: فراز ہو یا فیض، نہ مرے ہیں نہ مریں گے۔ مزید تفصیل کے لئے فیس بک اور ایس ایم ایس والے اشعار زندہ باد
 
سید ذیشان

محفلین
یا حیرت، ایک شاعر اپنے خیال (ی رشوت) کو دوسرے شاعروں سے شیئر فرما رہے ہیں؟
پسِ نوشت: فراز ہو یا فیض، نہ مرے ہیں نہ مریں گے۔ مزید تفصیل کے لئے فیس بک اور ایس ایم ایس والے اشعار زندہ باد

عروض سائٹ بنانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ ایسے بے تکے اور بے وزن ”اشعار“ کا قلع قمع کیا جا سکے۔ دیکھتے ہیں یہ خیالی پلاو کھانے میں کس حد تک کامیابی ملتی ہے۔ :p
 
فاتح

لائبریرین
یا حیرت، ایک شاعر اپنے خیال (ی رشوت) کو دوسرے شاعروں سے شیئر فرما رہے ہیں؟
پسِ نوشت: فراز ہو یا فیض، نہ مرے ہیں نہ مریں گے۔ مزید تفصیل کے لئے فیس بک اور ایس ایم ایس والے اشعار زندہ باد
فرازؔ تم نے بھی اکیلے اکیلے رشوت لے لی
مل بانٹ کے کھانے والے زمانے چلے گئے
 
فاتح

لائبریرین
عروض سائٹ بنانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ ایسے بے تکے اور بے وزن ”اشعار“ کا قلع قمع کیا جا سکے۔ دیکھتے ہیں یہ خیالی پلاو کھانے میں کس حد تک کامیابی ملتی ہے۔ :p
فراز کے مندرجہ بالا شعر کا نیا ورژن عروض کے سافٹویئر کو چکمہ دیتے ہوئے
تم نے فرازؔ رشوتیں لے لیں اکیلے ہی
مل بانٹ کھانے والے زمانے چلے گئے
 
سید ذیشان

محفلین
یہ شعر ہی فراز کا ہے۔۔۔ میرے پاس تحریری ثبوت موجود ہے (بصورت ایس ایم ایس)

ظاہری بات ہے اس کا مکمل علاج تو فراز، فیض وغیرہ کی کلیات میں سرچ کا فیچر شامل کر کے ہی ہو سکتا ہے۔ مگر کسی حد تک تو یہ طریقہ بھی کار آمد ہے کہ اگر موزوں نہیں ہے تو اس کو پھینک دو۔ اگرچہ پٹ فالز اس میں بھی ہیں، ہو سکتا ہے شعر اصلی ہو اور اس میں املا کی غلطی یا پھر اضافت کی غیر موجودگی کی وجہ سے غیر موزوں ہو جائے۔ تو یہ سب ڈرا بیکس تو ہیں ہی۔ :)
 
آہم آہم ۔۔۔ پهر آپ آنی کو مس یو کا میسج کر دیا کریں ناں
پُتر سارا دن اس کے میسیج آتے رہتے ہیں کہاں ہو کیا کر رہے ہو اتنی دیر سے کیوں جواب دیا کس سہیلی سے باتیں کر رہے ہو ناشتہ کیا کیا دوپہر کو کیا کھایا رات کو کیا کھایا سگریٹ کتنے پئے اب بندے کی مت وج جائے تو بندہ کیا کرے :worried:
اصل میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد تین مہینے آرام کی ہدایت کی ہے نا اس لئے آجکل سکول نہیں جاتی سارا دن گھر میں ہوتی ہے اور سارا دن میری شامت لگی رہتی ہے :doh:
 
اگر فیض صاحب کے شعر کو اسطرح کر دیں تو کیسا رہے گا۔ (ڈر ہے کہ مجھ پر بھی رشوت کا الزام نہ دھر دیا جائے :cautious:)

بنے ہیں اہل جنوں مدعی بھی منصف بھی
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں
کیوں استاد بات ہضم نہیں ہوئی
ایک ہاجمولا دینا :wink2:
 
Top