ایسے ہی کئی وقوعے ہیں جو پزیر ہو چکے ہیں مگر آپ حضرات کی امپورٹڈ عقل اسے مان کے نہیں دیتی ۔۔ چلیں اس وقوع پر تھوڑی سی بات کر لیں ۔۔ جس ڈاکیومینٹری کا آپ حوالہ دے رہے ہیںبقول آپ کے ایک ہرن ماں (نہ کہ ہرنوں کا سارا قبیلہ) اپنے بچے کو بچانے کے لیے تن کر کھڑی ہو جاتی ہے ۔۔ مگر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہرنوں کا پورا قبیلہ (جھنڈ) اپنی حفاظت کے لیے ایک دوسرے سے سینگ سے سینگ ملائے کھڑا ہو جائے ، یقیننا ایسی کوئی چیز وقوع پزیر نہیں ہوئی ہو گی ۔۔
جنگ کے نتائج و اثرات (یقیننا ہم ممکنہ پاک و ہند کی جنگ پر بات کر رہے ہیں) سے تھوڑا سا تعلق تو زرداری اینڈ کمپنی کا بنتا ہی ہے خصوصا نتائج سے ، اور اس کے پس منظر میں دم کٹامشرف بھی ایک اہم جز ہے ۔۔ باقی رہی بات سوال گندم جواب چنا کی تو یہ ذرا ذاتیات تک چلی جائے گی اور عموما میں اس سے گریز کرتا ہوں ۔۔ سو آپ اپنے غیر مقدس تبصرے جاری رکھیے ۔۔
وسلام
آپ بجا فرما رہے ہیں ۔ میں تو آپ کی ہر بات سے اتفاق ہی کرتا آیا ہوں ۔ یہاں بھی اتفاق کرتا ہوں ۔
ویسے آپ نے مان لیا ناں کہ آپ کے تبصرے " مقدس " ہوتے ہیں ۔