جنگ سے میرا چولہا بجھ جائے گا

سعود الحسن

محفلین
میرا تعلق کسی گروہ ،کسی فرقے سے نہیں ،میرا تعلق تو بس انسانیت سے ہے۔میں کسی ملک کا باسی یا کسی ملک کا محافظ بھی نہیں‌میں تو بس ایک انسان ہوں‌ایک عام سا انسان میری جان کے ساتھ چھ جانیں اور بھی وابستہ ہیں۔۔۔میری دن بھر کی مزدوری سے ایک وقت کا چولہا بمشکل جلتا ہے ۔۔۔۔۔
اب جو جنگ کے بادل منڈ لا رہے ہیں یہ بھلا کس حق اورکس باطل کی جنگ ہے ۔۔۔میری سمجھ سے یہ بات باہر ہے میں جاہل ہوں شاید اس لیے۔۔۔۔مجھے تو بس یہ معلوم ہے کہ اس جنگ سے میرا چولہا بجھ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے نہیں پتہ کہ اقتدار کا نشہ کیسا ہوتا ہے ۔۔۔مجھے کیا پتہ جیت کی خوشی کسے کہتے ہیں میرے لیے تو وہ دن مسرور کن ہوتا ہے جب مجھے مزدوری مل جاتی ہے۔۔۔۔میرے لیے تو وہ رات خوشی کی ہوتی ہے جب میرے ساتھ وابستہ جانیں ‌پیٹ‌ بھر کر سوتی ہیں۔۔۔۔۔مجھے نہیں معلوم جنگ فتح کے لیے لڑی جاتی ہے۔۔۔مجھے تو بس یہ معلوم ہے کہ اس جنگ سے میرا چولہا بجھ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں‌خود میں‌دشمن کے خلاف جوش اور نفرت بھی محسوس نہیں‌کر پاتا کہ انسانوں کی قائم کی ہوئی سرحدوں کے اس پار بھی انسان ہی بستے ہیں۔۔۔میری ہی طرح کے انسان ۔۔۔بس عام سے انسان۔۔۔۔۔میری ہی طرح کسی کا مان، کسی کے لیے شفقت اور کسی کا سہارا۔۔۔بھلا ان کو زخموں میں چور دیکھ کر ، ان مجبوروں کو اور مجبور دیکھ کر میرا ایمان تازہ اور میرا حوصلہ کیسے بلند ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔اس جنگ سے تو انسانیت کا حوصلہ مر جائے گا ۔۔۔۔اس جنگ سے تو میرا چولہا بجھ جائے گا۔۔۔۔

سارہ بہت اچھا اور بامقصد لکھا ہے، اس سے تمھاری سوچ کی وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اصل میں جنگی جنون میں عام آدمی کی آواز کوئی سننے کو تیار نہیں ہوتا، بلکہ اسے غدار اور بزدل کے تانے ہی ملتے ہیں، مخالفت سے نہ گھبراوں سچ بولتی رہوں، اس طرح سوچنے والوں‌کی سرحد کے دونوں طرف کوئی کمی نہیں ہے ، ضرورت ہے تو بولنے کی،
مجھے یقین ہے کہ سرحد کے اس طرف کوئی سارہ ہندوستان بھی کیسی ہندی محفل میں اس ہی طرح سوچ اور لکھ رہی ہوگی ، اور اس ہی طرح وہاں بھی اس سوچ کو بذدلی اور غداری کہا جا رہا ہوگا۔

لیکن کیا فرق پڑتا ہے سچ کی مخالفت تو ہر وقت اور ہر جگہ ہوتی ہے۔
 

محمد نعمان

محفلین
مجھے اس بات کا بہت افسوس ہوا کہ میں اس دھاگے میں آیا اور ایسے ہی بحث کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب جو کوئی اسے پڑھ رہا ہے خامخواہ غلط مطلب لے رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جس سے نہ صرف میرا بلکہ اس فورم اور اردو محفل کا وقار بھی مجروح ہونے کا اندیشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب سعود بھائی میرے خیال سے آپ نے جلدی میں پڑھے ہیں تمام پیغامات ، آپ اب تشریف لا رہے ہین اس لیے یہ شائبہ زیادہ پختہ ہونے لگا ہے ، اسی لیے آپ یہ فرما رہے ہیں کہ سارہ جی کی لکھی ہوئی عبارت یا مضمون کی کسی نے مخالفت کی ہے۔تو جناب ایسا آپ کو کہان سے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے لیے میرا پیغام دلیل ہے :!::

ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے سارہ۔۔۔۔۔۔۔ ماشااللہ بہت خوب لکھا ہے آپ نے اور آپکا نہ صرف انداز بیاںبلکہ مشاہدہ بھی اچھا ہے۔
داد وصول کیجیے۔

اور اس پیغام کا یہ حصہ
جہاں تک ہے بات جنگ کی تو ہمارا دشمن جرات مند اور غیرتی نہیں ہے کہ ہمارا آمنے سامنے مقابلہ کرے ہمارا دشمن مکار ہے اور ہمیشہ سازشیں کرتا رہتا ہے۔۔۔میدان میں تو کبھی بھی ہم سے نہیں جیت سکتا مگر ہمیشہ سے سازشیں کر کر کے ہمیں اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہا ہے اور ہم اندر ہی اندر بہت کمزور ہو گئے ہیں۔ مگر ہمارا عزم ہے کہ ہم کبھی بھی شکست نہیں کھائیں گے اور شکست پر موت کو ترجیح دیں گے مگر ہم مرنے مارنے کے قائل نہیں ہیں کیوں کہ ہم امن کے پیروکار ہیں اور امن ہمارا مشن ہے۔ ہمارے مذہب کا مطلب امن ہے اور امن ہماری رگوں میں دوڑ رہا ہے مگر ہمارا دشمن ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ جانے۔

جس پر بعد میں بحث چل نکلی اور یہاں تک پہنچی کہہ آپ پتہ نہیں کیا کیا سمجھ رہے ہیں اور شاید اور لوگ بھی سمجھ رہے ہوں۔ :blush:
جناب میرا صرف اتنا قصور ہے کہ میں اپنے مندر جہ بالا مؤقف پہ قائم رہا :|

اور میرے خیال سے اس پوری بحث کو بڑے ہی ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز مین کیا گیا ہے اور ذاتیات سے بھی بچنے کی کوشش کی گئی ہے ، ہاں آخر میں کچھ ذاتیات کا رنگ مل گیا بحث میں جس پر فریقین نے برداشت کا مظاہرہ کیا جو داد کے قابل ہے۔ اور آخر میں مصنفہ بھی مندرجہ بالا نظریے کو مانتی ہیں کہ:
آپ کو میری بات سے اختلاف نہیں بلکل بجا۔۔۔۔۔آپ وقت کہ بارے میں‌ کنفیوز ہیں۔۔۔تو جناب یہی تو وقت ہے میرے اور آپ کہ پاس ۔۔۔پھر تو ہمیں‌کچھ انڈین موویز دیکھنا ہوں گی۔۔۔کچھ گانے ڈاون لوڈ کرنا ہوں گے ۔۔۔ارے ہاں بسنت بھی آرہی ہے کچھ تیاری اس کی بھی ۔۔۔۔پھر ہمارے پاس ان فضول اور کتابی باتوں کا وقت ہی کہاں ہو گا۔۔۔۔

اور اس کے علاوہ یہ بھی بارہا کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور ایک جیسی بات پر ہی بحث کی گئی ہے۔۔۔اگر آپ غور سے دوبارہ پڑھیں تو آپ پر سب واضح ہو جائے گا کہ اختلاف دراصل تھا ہی نہیں بحث صرف خون کو گرمانے کے لیے کی گئی ہے۔۔۔۔اور اگر کسی نے ذاتیات کی بات کی ہے تو وہ کھلے دل سے معافی مانگ لے۔میں نے بھی کوشش کی ہے کہ اس قسم کی باتوںسے دور رہوں اگر مجھ سے ایسی کوئی بات کسی کے لیے بھی ہوئی ہے تو معافی کا کواستگار ہوں۔
ہم سب پاکستانی ہیں ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔۔
مگر پھر بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔
پاکستان زندہ باد:pak1:
 

محمد نعمان

محفلین
آخر کو بہن کس کی ہیں؟ یہ بھی تو دیکھیں۔

جی یہ تو میں پہلے ہی بوجھ گیا تھا ورنہ کوئی اور ہوتا تو ;)
اور اسی لیے میں نے بھی ذرا کھل کے بات کی ورنہ میں اس چیز میں حساس ہوں کہ کسی کو میری کوئی بات بری نہ لگے، مگر زندہ دل لوگوں سے میں زندہ دلی سے بات کیا کرتا ہوں:grin1:
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا آپ سارہ پاکستان یا محسن بھائی کو زندہ دل نہیں سمجھتے، ارے بھائی یہ تو ایک کی دو لوٹانے والے ہیں۔
 

محمد نعمان

محفلین
ہاں زندہ دلی کا جواب تو زندہ دلی ہی ہے نا شمشاد بھائی۔ ناصر کاطمی ساحب نے کیا کہا تھا کہ
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں

اور زندہ دل سمجھتا ہوں تو کہا ہے کہ میں نے بھی ذرا کھل کے بات کی ہے۔
 
سارہ بہت اچھا اور بامقصد لکھا ہے، اس سے تمھاری سوچ کی وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اصل میں جنگی جنون میں عام آدمی کی آواز کوئی سننے کو تیار نہیں ہوتا، بلکہ اسے غدار اور بزدل کے تانے ہی ملتے ہیں، مخالفت سے نہ گھبراوں سچ بولتی رہوں، اس طرح سوچنے والوں‌کی سرحد کے دونوں طرف کوئی کمی نہیں ہے ، ضرورت ہے تو بولنے کی،
مجھے یقین ہے کہ سرحد کے اس طرف کوئی سارہ ہندوستان بھی کیسی ہندی محفل میں اس ہی طرح سوچ اور لکھ رہی ہوگی ، اور اس ہی طرح وہاں بھی اس سوچ کو بذدلی اور غداری کہا جا رہا ہوگا۔

لیکن کیا فرق پڑتا ہے سچ کی مخالفت تو ہر وقت اور ہر جگہ ہوتی ہے۔
بہت بہت شکریہ ۔۔:hatoff:
جب تک سچ کی پہچان رہے گی سچ زندہ رہے گا۔۔۔۔۔:)
 
نعمان بھائی آپ نے تو کمال کر دیا میں تو آج اس تمام گفتگو کی ایک رپورٹ بنانے کا سوچ ہی رہی تھی بس ٹا ئم ہی نہیں ملا۔۔۔:blush:
بس فرق اتنا ہوتا کہ اقتباسات میر ے اسٹائل کہ ہو نے تھے:laugh:
 
مذاق کرنے اور مذاق اڑانے میں بہت باریک سا فرق ہو تا ہے میرا خیال ہے کہ ہم نے اس فرق کو دھیان میں‌رکھا پھر بھی مجھ سے کوئی غلطی ہو ئی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوئی ہو:laugh::laugh:
 

محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ آخر پھر آپ نے ثابت کر دیا کہ ہماری سوچ ایک سی ہے اور اختلاف موجود نہیں ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ پہلے میں کہہ دیتا ہوں پھر آپ بھی وہی کہہ دیتی ہیں ;)
 
آپ کو تو میری بات سے اتفاق تھا ۔۔۔بس کچھ بھائی لوگ دفاع کہ معاملے ذرا جذباتی تھے اور ہمیں اس وقت ایسے جذبات کی ضرورت ہے۔۔۔اور ہم ان کی قدر کرنا جانتے ہیں۔۔۔۔۔سلام پاکستان
سلام سارہ پاکستان:laugh:
 
بہت شکریہ آخر پھر آپ نے ثابت کر دیا کہ ہماری سوچ ایک سی ہے اور اختلاف موجود نہیں ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ پہلے میں کہہ دیتا ہوں پھر آپ بھی وہی کہہ دیتی ہیں ;)
یاد رکھیے اور مت بھولیے کہ پہلی پوسٹ میری تھی:laugh:
 

محمد نعمان

محفلین
آپ کو تو میری بات سے اتفاق تھا ۔۔۔بس کچھ بھائی لوگ دفاع کہ معاملے ذرا جذباتی تھے اور ہمیں اس وقت ایسے جذبات کی ضرورت ہے۔۔۔اور ہم ان کی قدر کرنا جانتے ہیں۔۔۔۔۔سلام پاکستان
سلام سارہ پاکستان:laugh:
سلام سارا پاکستان
املا کی غلطی تھی ٹھیک کر دی ہے :mrgreen:
 
Top