جنید اقبال کا شوارما کارنر

کیا آپ کو شوارما کارنر پسند آیا؟

  • Total voters
    20
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

قیصرانی

لائبریرین
مٹھائی کا ویٹ کرنے کو بھی کل بولا تھا ناں
وہ ابھی تک نہیں ملی مجھے بچُو
اتنی پرانی بات یاد ہے؟ مجھے تو یاد نہیں۔ زیادہ سے زیادہ بھیا کے بچو کہہ دیں گی؟ کہہ دیں۔ مٹھائی پر ہاتھ تو صاف کر سکوں گا اکیلے اکیلے پھر :biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ والا شوارما پسند ہے۔ اسے ڈونر کباب کہتے ہیں۔ اگر اچھا بنا ہو تو اس سے زیادہ لذیذ ڈش کم ہی ملتی ہے۔ مزے کی بات یہ کہ اس میں گائے کا قیمہ اور تھوڑا سا گھی یا تیل اور کالی مرچیں ہی استعمال ہوتی ہیں۔ لیکن ذائقہ انتہائی عمدہ۔ ایک بار شوق چڑھا تھا تو اس کی تیاری سے فروخت تک کے سارے مراحل سیکھے تھے۔ اسی طرح پیزا بھی ہاتھ سے گذر چکا ہے :)
قیصرانی بھائی یہاں بھی ایسے ہی شوارما ملتا ہے لیکن چکن کا، گوشت کا بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے۔ اس تصویر میں دائیں طرف والا گوشت کا جبکہ بائیں طرف والا چکن کا ہے۔

elreya.jpg

ان میں قیمہ بالکل بھی استعمال نہیں ہوتا۔ چکن والے میں چکن کی کھال بھی ساتھ ہی ہوتی ہے۔

چھوٹی سی روٹی پر تھوڑی سی مائینیز لگاتے ہیں اور اس پر چکن یا گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے رکھتے ہیں، تین چار فرنچ فرائیز، کٹھے میں ڈوبا ہوا سبزی کا ایک ٹکڑا جو کہ زیادہ تر کھیرا ہوتا ہے، کٹے ہوئے چند ٹکڑے ٹماٹر کے اور حسب ذائقہ کیچپ اور شطہ ڈالتے ہیں، اور رول کر کے کاغذ میں لپیٹ کر دے دیتے ہیں۔
 
میں نے ہر طرح کا شوارما کھایا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ یہی قیمے والا پسند آیا ہے۔ اگر آپ کو کبھی موقع ملے تو شوارمے میں بالکل آخر پر بچ جانا والا جو گوشت ہوتا ہے (جو عام طور پر تھوڑا سا اوور کُکڈ ہوتا ہے) وہ ٹیسٹ کریں۔ یقین کریں کہ اس سے زیادہ شاید ہی کوئی اور لذیذ گوشت ہو :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیمے والے شوارمے کا ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں کالی مرچیں اچھی طرح گوشت میں جذب ہو چکی ہوتی ہیں۔ اس لئے زیادہ مزہ دیتی ہیں
 
تبسم

محفلین
کیوں کیا ہوا ۔ ریٹ زیادہ ہیں کیا؟
مجھے ریٹ کی فیکر ہی نہیں ہے یہاں پر اتنے سارے بھائی ہیں وہ پیسے ادا کر دیں گے:angel::angel:
آپ کو مٹھائی بھی اچھی نہیں لگتی؟
پیٹ بھر نے کے لیے میٹھائی تو نہیں کھا سکتے ہیں نا بھائی:sad2:
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے ریٹ کی فیکر ہی نہیں ہے یہاں پر اتنے سارے بھائی ہیں وہ پیسے ادا کر دیں گے:angel::angel:

پیٹ بھر نے کے لیے میٹھائی تو نہیں کھا سکتے ہیں نا بھائی:sad2:
مٹھائی اس لئے کہی کہ یہ تو کھانے کے بعد کھائی جائے گی نا، چونکہ آپ نے کچھ کھانا ہی نہیں تو مٹھائی ساری کی ساری میری ہو جائے گی۔ واہ، بہن ہوں تو ایسی
 
Top