جنید جمشید کے خلاف توہینِ رسالت کا مقدمہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
کس دینی مسئلہ پر اجتہاد تھا۔اور اس کا کیا نتیجہ نکلا؟

بہر حال آپ کی اگلی بات بلکل درست ہے کہ

لیکن ان کے درمیان کچھ سازشی عناصر تھے جو یقیناً مسلمانوں ہی کے بھیس میں منافقین تھے
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ عظیم الشان ہستیاں آسانی سے سازشی منافقین کے بہکاوے میں آ جاتی تھیں؟ یہ کیسے لیڈر تھے جن کو بہکانا اتنا آسان تھا؟
 
زیک

مسافر
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس درجے کے ہر بچے کو کوانٹم میکنکس کی کتاب تھما دیں، استثناء اصول نہیں بنایا کرتا۔

تو پھر اس کا یہ مطلب بھی نہیں نکلتا ہے کہ دیں کے علم کا مبدی ، سیدھا سیدھا صحیح بخاری سے ایک ایک حدیث پڑھ کر مسائل اخذ کرتا جائے، طبقات تو ہوتے ہیں،

جب پہلے سے قوانیں موجود ہیں اور ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو پھر مزید تجاویز،اصول بنانا چھوڑ دیے جائیں ؟؟؟

از سر نو جائزہ سے آپ نے کیا مراد لیا ہے
علماء نے پہلے کونسا تیر مار لیا ہے کہ انہیں مزید اختیارات دے کر حالات بگاڑے جائیں؟ کیا یہی علماء نہیں تھے جنہوں نے سلمان تاثیر کے قتل کی حمایت کی؟
 
یہ پبلک فورم ہے اور مختلف عقائد اور خیالات سے جڑے لوگوں سے بنی ہے یہاں دوسروں کی سننی بھی پڑتی ہے اور برداشت بھی کرنی پڑتی ہے یہی اچھے لوگوں کی نشانی بھی ہے
محفل میں خوش آمدید

اچھی خبر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
جو کچھ جنید نے کہا اگر وہ گستاخی تھی تو یہ گستاخی پہلے حدیث لکھنے والے نے کی ہے پہلے اسے سزا ملنی چاہیئے جنید نے تو صرف حدیث بیان کرنے کی گستاخی کی ہے
ش ش شش شش ایسے نہیں کہتے ، انبیاء و امہات یا صحابہ و صحابیات سے متعلق خباثت کا اظہار ہو تو ہو روای اور روایت پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہیے کہ ان ہی کے سر پر تو سب دکانیں سجا رکھی ہیں۔

اور راویوں کو یوں بھی سیدہ عائشہ سے خاص دشمنی ہے ، روایتوں میں کسی اور سیدہ کے بارے اس قدر خباثت کا اظہار نہیں کیا گیا جس قدر سیدہ سے متعلق کیا گیا چاہے وہ یہ روایت ہو ، روایت افک ہو یا کئی ایک اور۔

بیحد افسوس کا مقام ہے کہ ہم لوگوں نے اپنی اپنی کمینگیوں، باطنی خباثتوں اور کم ظرفیوں کےاظہار کیلئےقابلِ احترام اور برگزیدہ ہستیوں کے نام کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔۔۔۔۔اور ہمارے نفسوں نےخود کو یہ فریب دیا ہوا ہے کہ یہ کام مذموم نہیں بلکہ قابلِ تعریف ہے۔۔۔دینداری کے پردے میں نفس پرستی کرکے ہر عیار و مکار اپنے آپ کو سچا اور پکا مسلمان اور عاشقِ رسول ہونے کا یقین دلانے کیلئے دوسروں کے ہر قول و فعل کو گستاخی اور توہین ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے۔۔۔۔۔فرشتے سے بہتر ہے انسان بننا۔۔۔مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ۔۔۔
یہ ایک مکار اور جھوٹا شخص ہے ، اور اس کی مکاری کی ایک مثال امجد میاں داد نے پیش بھی کر دی۔ مگر چونکہ معاملہ دکانداری کا ہے سو سو خون بھی معاف ۔

باقی جنید نے حماقت کی ہے ، سیدہ کی شان میں گستاخی بھی کی اور مجموعی طور پر تمام خواتین سے متعلق اس روایتی ذہن کی عکاسی کی ہے جس کے یہ حامل ہیں اور جیسی ان کی تربیت کی جاتی ہے۔ رہا معافی کا سوال تو میرے خیال میں سر تن سے جدا والے وہ فدائی جو جنید جمشید کی معافی پر اللہ کی رحمان و رحیم صفات کا ورد کرتے ہوئے منہ سکھا رہے ہیں ، ان "جہنمیوں"سے متعلق بھی اپنی رائے سے نوازیں کہ ان کی معافیاں یا جرم سے انکار کے باوجود ان کی روانگی جہنم کے انتظامات کس حد تک جائز ہیں یا اس معاملے میں بھی داڑھی بغیر داڑھی ٹوپی بغیر ٹوپی اور مسلم و غیر مسلم کی تخصیص ہے؟
 
علماء نے پہلے کونسا تیر مار لیا ہے کہ انہیں مزید اختیارات دے کر حالات بگاڑے جائیں؟ کیا یہی علماء نہیں تھے جنہوں نے سلمان تاثیر کے قتل کی حمایت کی؟
تو کیا جنید جمشد صاحب کو ان کی غلطی کا احساس ٹونی بلیر، بل گیٹ،یا اوباما دے رہیں ہیں یا یہی علماء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
باقی جنید نے حماقت کی ہے ، سیدہ کی شان میں گستاخی بھی کی اور مجموعی طور پر تمام خواتین سے متعلق اس روایتی ذہن کی عکاسی کی ہے جس کے یہ حامل ہیں اور جیسی ان کی تربیت کی جاتی ہے۔ رہا معافی کا سوال تو میرے خیال میں سر تن سے جدا والے وہ فدائی جو جنید جمشید کی معافی پر اللہ کی رحمان و رحیم صفات کا ورد کرتے ہوئے منہ سکھا رہے ہیں ، ان "جہنمیوں"سے متعلق بھی اپنی رائے سے نوازیں کہ ان کی معافیاں یا جرم سے انکار کے باوجود ان کی روانگی جہنم کے انتظامات کس حد تک جائز ہیں یا اس معاملے میں بھی داڑھی بغیر داڑھی ٹوپی بغیر ٹوپی اور مسلم و غیر مسلم کی تخصیص ہے؟
آج ہی ایک پوسٹ دیکھی فیس بک پر۔۔۔آپکے سوال کا جواب شائد اسی میں ہے :
https://www.facebook.com/Dr.Muhammad.Hamidullah

https://www.facebook.com/Dr.Muhamma...9395596095586/758034457565030/?type=1&theater
 
صائمہ شاہ

محفلین
ش ش شش شش ایسے نہیں کہتے ، انبیاء و امہات یا صحابہ و صحابیات سے متعلق خباثت کا اظہار ہو تو ہو روای اور روایت پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہیے کہ ان ہی کے سر پر تو سب دکانیں سجا رکھی ہیں۔

اور راویوں کو یوں بھی سیدہ عائشہ سے خاص دشمنی ہے ، روایتوں میں کسی اور سیدہ کے بارے اس قدر خباثت کا اظہار نہیں کیا گیا جس قدر سیدہ سے متعلق کیا گیا چاہے وہ یہ روایت ہو ، روایت افک ہو یا کئی ایک اور۔

یہ ایک مکار اور جھوٹا شخص ہے ، اور اس کی مکاری کی ایک مثال امجد میاں داد نے پیش بھی کر دی۔ مگر چونکہ معاملہ دکانداری کا ہے سو سو خون بھی معاف ۔

باقی جنید نے حماقت کی ہے ، سیدہ کی شان میں گستاخی بھی کی اور مجموعی طور پر تمام خواتین سے متعلق اس روایتی ذہن کی عکاسی کی ہے جس کے یہ حامل ہیں اور جیسی ان کی تربیت کی جاتی ہے۔ رہا معافی کا سوال تو میرے خیال میں سر تن سے جدا والے وہ فدائی جو جنید جمشید کی معافی پر اللہ کی رحمان و رحیم صفات کا ورد کرتے ہوئے منہ سکھا رہے ہیں ، ان "جہنمیوں"سے متعلق بھی اپنی رائے سے نوازیں کہ ان کی معافیاں یا جرم سے انکار کے باوجود ان کی روانگی جہنم کے انتظامات کس حد تک جائز ہیں یا اس معاملے میں بھی داڑھی بغیر داڑھی ٹوپی بغیر ٹوپی اور مسلم و غیر مسلم کی تخصیص ہے؟
کاش کہ یہاں جوش و خروش سے بحث کرنے والے ایکبار اس حدیث مبارکہ کو دھیان سے پڑھ لیں
 
طالوت

محفلین
آج ہی ایک پوسٹ دیکھی فیس بک پر۔۔۔آپکے سوال کا جواب شائد اسی میں ہے :
https://www.facebook.com/Dr.Muhammad.Hamidullah

https://www.facebook.com/Dr.Muhamma...9395596095586/758034457565030/?type=1&theater

کاش کہ یہاں جوش و خروش سے بحث کرنے والے ایکبار اس حدیث مبارکہ کو دھیان سے پڑھ لیں

بے شک ، ڈاکٹر صاحب کی اس رائے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔

محمود احمد غزنوی پرمزاح کی ریٹنگ البتہ غیر ضروری اور غیر مناسب ہے۔
 
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ عظیم الشان ہستیاں آسانی سے سازشی منافقین کے بہکاوے میں آ جاتی تھیں؟ یہ کیسے لیڈر تھے جن کو بہکانا اتنا آسان تھا؟
بہکانے کا لفظ اچھا نہیں ہے ۔ اچھے لوگ سادہ دل ہو سکتے ہیں لیکن ان کا چالاک ہونا ضروری نہیں۔ وہ عظیم الشان ہستیا ں نبی ہرگز نہیں تھیں۔ اور سب سے اہم بات حقیقی تاریخ ہم تک پوری طرح نہیں پہنچی۔ جہاں تک مجھے علم ہے وہ عظیم ہستیاں آپس میں نہیں لڑیں بلکہ ان کے سادہ لوح عقیدت مند بعض سازشی لوگوں کی شازش کا شکار ہوگئے۔
 
بے شک ، ڈاکٹر صاحب کی اس رائے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔

محمود احمد غزنوی پرمزاح کی ریٹنگ البتہ غیر ضروری اور غیر مناسب ہے۔
جناب پرمزاح کی ریٹنگ کو منفی انداز میں نہ لیا کریں۔۔۔مجھے وہ جہنمیوں کے جہنم روانگی کے انتظامات والی بات پر ہنسی آئی تھی۔۔۔ ہے نا مزیدار اندازِ بیان
 
نایاب

لائبریرین

صائمہ شاہ

محفلین
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
قوم کیا چیز ہے، قوموں کی امامت کیا ہے
اس کو کیا سمجھیں یہ بے چارے دو رکعت کے امام
(اقبال)
 
اس جملے کی وضاحت کر سکتا ہے کوئی ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان سے یہ غلطی سرزد ہوئی اس کی نشاندہی ہم نے کی اور علماء اسلام نے بھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مفتی نعیم صاحب کون ہیں ؟
یہ وہ مفتی ہے جو کہ مضاربہ کے نام سے لوٹنے والے اپنے پیٹی بند بھائیوں کی حمایت کرتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top