جن بھوت؟

کیا آپ جنوں وغیرہ میں یقین رکھتے ہیں؟


  • Total voters
    107

زیک

مسافر
افتخار راجہ نے کہا:
پر پہائی جی میں نے تو ایک ہی ووٹ بھگتایا ہے۔ پھر وہ غلط کیوں کر ہوا؟ ہیں جی، لو کرلوگل۔ :oops:
بس اتنا کیا کہ ادھر زکریا کے ہاتھ میں‌دے دیا۔ خیر پاکستانی جمہوریت میں اتنا تو چلتا ہی ہےناں

تو جب آپ نے پہلی پوسٹ لکھی تو اس وقت ووٹ نہیں ڈالا تھا؟
 

رضوان

محفلین
لگتا ہے جن کوئی بہت ہی چالاک چیز ہیں جو کسی UV detector and infrared heat detectors سے بھی پکڑے نہیں جا سکتے اور اپنی پریوں کو چھوڑ کر ہماری دوشیزاوءں کو تنگ کرنےآجاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ان کے سامنے پریاں کیا چیز ہیں کیونکہ اب پریوں نے بھی میک اپ کر کر کے اپنا حلیہ بگاڑ لیا ہے، اسی لیئے وہ بھاگ بھاگ کر ادھر آ رہے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
ان پریوں کوحاصل کرنےکےلیےسارالڑکپن جنوں کو قابو کرنےکے وظیفوں کوتلاش کرنے میں بٹھکتے رہے جب تھک ہار گئےتوپتا چلا یہ پریاں زیادہ چالاک ہیں اور ایک پری نےہمیں قابوکرلیا اور آج تک اس الٹے وظیفے کا بھگتان بھگت رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اور وہ وظیفہ کیا تھا، ہمیں بھی بتا دیں، ہو سکتا ہے کوئی ہمارے قابو آ جائے۔ شاہد آپ نے سنا ہو :

کیا ضروری ہے سبکو ملے ایک سا جواب
آو نہ ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
اور وہ وظیفہ کیا تھا، ہمیں بھی بتا دیں، ہو سکتا ہے کوئی ہمارے قابو آ جائے۔ شاہد آپ نے سنا ہو :

کیا ضروری ہے سبکو ملے ایک سا جواب
آو نہ ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی


کچھ خوف ِخدا کئجئے اور کتنی بلیوں کو قابو کرنے کا ارادہ ہے اک کافی نیہں ؟ جسکو قا بو کیا ہوا ہے؟ :roll:
 

رضوان

محفلین
شمشاد صاحب میں نے مرشد سے پوچھا آپ کا سنتے ھی اک عالم جزب کی کیفیت ان پر طاری ہو گئی اور اتنی زور سے سر مبارک کو نفی میں جھٹکا دیا کہ گردن کامنکا ھی ٹوٹ گیا- اب میں آپ کی خدمت میں حاضر کرآپ سے شرف بیعت حاصل کرناچاھتا ھوں پھر
ع ھم تم ہوں گے پریوں کا جنگل ھوگا
ویسے بھی آپ تجربہ کار لگتے ھیں ھم تو بالک ھیں
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو ہو، بھئی بڑا افسوس ہوا یہ سن کر کہ آپ کے مرشد اپنی گردن کا منکا ہی توڑ بیٹھے۔ لیکن اب میرے پاس آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں ٹوٹا ہوا منکا نہیں جوڑ سکتا۔ ہاں کچھ اور توڑ پھوڑ کروانی ہو تو بندہ حاضر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
جنوں کو تو ہر ایل ایمان ضرور مانے گا۔
ایک بات یہ اور کہ زکریا بھی اب باقاعدہ گپ شپ میں حصہ لینے لگے ہیں۔ پہلے تو اس قسم کی محفلوں سے دور بھاگتے تھے۔ سوائے دو ایک کےمیری طرح ہی
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز صاحب جنوں کو وہ بھی مانتے ہیں جو اہل ایمان نہیں ہیں بلکہ وہ زیادہ مانتے ہیں۔ اور زکریا صاحب اب چونکہ بالغ ہو گئے ہیں اس لیے ایسی محفلوں میں حصہ لینے لگے ہیں۔
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
جنوں کو تو ہر ایل ایمان ضرور مانے گا۔

اگر ان چار لوگوں کو جنہوں نے “نہیں“ ووٹ دیا ہے اپنا ایمان واپس چاہیئے تو بتائیں تاکہ ان کا ووٹ ختم کر کے انہیں اہل ایمان بنایا جائے۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ موضوع ہے۔ لیکن میں دیر سے آیا۔ ویسے میں اتنا کہوں گا کہ میں مخاطب اور اس کے کیلی بر کو دیکھ کر جواب دیتا ہوں :D
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جنات کی موجودگی کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس دھاگے میں ہر شخص آئیں بائیں شائیں بولے جا رہا ہے شاید کسی ج۔۔۔۔ن نے سب پر غلبہ پالیا ہے
ہے کوئی
جو چہل کاف پڑھ کر دم کرے
 
Top