جن بھوت؟

کیا آپ جنوں وغیرہ میں یقین رکھتے ہیں؟


  • Total voters
    107

زیک

مسافر
حالانکہ اب تو سائنس دان یہ مان گئے ہیں ستاروں یا برج کا انسانی حالات پر اثر پڑتا ہے
جسے وہ Resolance of fate stars کہتے ہیں
حالانکہ زمین سے اتنی دور ستارے جو ایویں گھوم رہے ہیں ان کا کیا اثر پڑ سکتا ہے انسانی حالات یا قسمت پر
ایسا نہیں ہے۔ آسٹرالوجی سائنس نہیں ہے۔

Resolance of fate stars کیا ہے؟ گوگل کرنے میں ناکام رہا۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
آپ رجعت پسند ہیں میں لبرل۔ آپ گولڈ بگ اور میں کینز کا شیدائی۔ مذہب کے موضوع پر بھی ہماری اپروچ کافی مختلف ہے۔ آپ نستعلیق کے دلدادہ میں نسخ کا حامی۔

مزید؟
اتنی تفصیلات کے بغیر بھی میں آپ دونوں کو ایک کیٹگری میں نہیں رکھتی :)
 

زیک

مسافر

arifkarim

معطل
اکثر اسلامی محفلین مذہبی مباحث کی وجہ سے مجھے، قیصرانی ، arifkarim اور فاتح کو ایک جیسا سمجھتے ہیں حالانکہ ہم میں اختلافات زیادہ ہیں اور پرسنیلٹی کے فرق الگ۔
زیک بھائی لیکن ہم چار مذہبی برادری کا ٹارگٹ صرف لبرل ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ اور کوئی وجہ نہیں۔ باقی آپ نے اس لسٹ میں عثمان کو شامل نہیں کیا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اجنہ کا وجود قرآن سے ثابت ہے۔ آپ کا میرا ان سے واسطہ نہیں‌پڑا وہ الگ بات ہے۔
بھوت کی جہاں تک بات ہے یا عام طور پر جو لوگ ان سے تنگ ہیں‌ ان میں‌ایک چیز نسمہ ہے۔ نسمہ انسان کا جسم مثالی جو روح‌اور جسم کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہوتاہے۔ اسی جسم کے ذریعے ہم خواب میں‌حرکت کرتے ہیں۔ مرنے کے بعد بعض لوگوں‌کے نسمے عالم اعراف میں‌فرشتوں‌کو چکر دے کر دنیا میں‌واپس آجاتے ہیں۔ یہ گھٹے ہوئے اذھان اپنی فطری برائی کی وجہ سے انسانوں‌کو تنگ کرتے ہیں‌اور نام جنوں‌کا لگ جاتا ہے۔
اجنہ بہت حلیم مخلوق ہیں۔(از خواجہ شمس الدین عظیمی)
فرشتوں کو چکر !!!!
 

ایم اے راجا

محفلین
جنات کا وجود تو قرآن و احادیث سے ثابت ہے اور ایک صحابی حضرت عمرو جن رضی اللہ تعالی عنہ بھی جنات سے تھے اور انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت و نعت بھی کہی ہے۔
اس کے علاوہ میں اس مخلوق کا ذاتی طور پر تجربہ بھی کر چکا ہوں سو مجھے تو پختہ یقین ہے اور اور اور ڈر بھی۔۔۔
 

arifkarim

معطل
علاقے سے کلچر کا فرق ہوتا ہے۔۔ ایمان کی بات کی تھی۔۔۔ بلکہ بے ایمانی کی :p
ویسے ناروے جیسے لا دین و لا مذہب دہری معاشرے میں بھی Åndenes Makt یعنی بھوتوں کی طاقت جیسے مضحکہ خیز ری ایلٹی شوز کافی مشہور ہیں۔ گو کہ لوگ مانتے نہیں لیکن دل میں وہی ایکس فائلز کی طرح: I want to believe
 

سارہ خان

محفلین
ویسے ناروے جیسے لا دین و لا مذہب دہری معاشرے میں بھی Åndenes Makt یعنی بھوتوں کی طاقت جیسے مضحکہ خیز ری ایلٹی شوز کافی مشہور ہیں۔ گو کہ لوگ مانتے نہیں لیکن دل میں وہی ایکس فائلز کی طرح: I want to believe
اتنی سپر ہیرو ٹائپ فلمیں بھی تو بنتی ہیں ۔۔حقیقت سے دووور کہانیاں ۔۔۔۔
 

ناصر رانا

محفلین
مسئلہ وہی ہے کہ کس کو ماننا چاہتے ہیں کس کو نہیں۔
ایلینز پر یقین کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے تحقیق و تجربات بھی کرتے ہیں جبکہ جنات کی بات یکسر مسترد کر دیتے ہیں کہ یہ تو مسلمانوں کی فرسودہ سوچیں ہیں بس۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
Top