جن بھوت؟

کیا آپ جنوں وغیرہ میں یقین رکھتے ہیں؟

  • Total voters
    107
یہ جنات ہر خوبصورت لڑکی کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ۔ آخر یہ پریاں خوبصورت لڑکوں کی پیچھے کیوں نہیں پڑتیں ۔ آخر اردو محفل پر ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ۔ کیوں ابن سعید بھائی ۔ ;)
ظفری بھائی، آپ تو کھلے عام اپنا اشتہار دے بیٹھے۔ :) :) :)
 
ناصر رانا

محفلین
کم از کم باتصویر اشتہار ہے :) اب تصویر کتنی نئی یا پرانی ہے اس پر صاحب تصویر ہی روشنی ڈال سکتے ہیں ۔
یہ سوال اکثر میرے ذہن میں بھی آتا ہے۔
جیسے فورم میں اندراج سے کافی عرصہ پہلےسے (قریباً ایک سال یا زیادہ) جب جب بھی گوگل پر اردو میں کچھ تلاش کرتا تو مطلوبہ متن جس لڑی میں ملتا وہاں اکثر محمد خلیل الرحمٰن صاحب کا بھی مراسلہ ملتا جس میں ان کی پروفائل والی تصویر دیکھ کر یوں لگتا گویا کسی ٹرین یا بس میں ڈنڈا پکڑ کر کھڑے ہوئے ہیں(محترم خلیل صاحب سے بہت معذرت کے ساتھ) اس کے ساتھ ہی یہ سوال ذہن میں آتا تھا کہ پتا نہیں یہ کب کی تصویر ہے اور ان کا سفر ابھی تک جاری ہی ہے یا اختتام کو پہنچا۔
 
ایم اے راجا

محفلین
تجربہ بتائیں

جی پر وہ فکشن ہے۔ حقیقت سمجھ کر نہیں بناتے

زیک کو ایکس فائلز پر تو یقین ہے :)
کسی اور لڑی میں بھی اسکا ذکر کر چکا ہوں ایک بار پھر سہی، 2008 کی بات ہے میری پوسٹنگ اپنے گھر سے کوئی 80 کلومیٹر دور تھی اور اس راستے میں ایک سنسان جگہ ای ریلوے پھاٹک پڑتا تھا جو کہ ایسی ریلوے لائن پر تھا جس پر ٹرین بند ہو چکی تھی اس پھاٹک کے لیئے مشہور تھا کہ اس کے آس پاس جنات کا اثر ہے کئی گاڑیوں اور ٹیکسی ڈرائیور وہاں حادثات کا شکار ہو چکے تھے یا خوف کی وجہ سے بیمار ہو چکے تھے ایک رات مجھے گھر سے ایمرجنسی کا آئی اور مجھے اکیلے گھر جانا پڑا رات کو کوئی ڈیڑھ بجے کا لگ بھگ کا وقت ہو گا جب میں نے اس پھاٹک کو کراس کیا روڈ کچھ خراب تھا اس لیئے میری گاڑی کی رفتار 30 سے زیادہ نہ تھی پھاٹک کراس کرتے ہی مجھے سامنے سے اچانک روڈ پر ایک گاڑی فل لائیٹس جلائے آتی نظر آئی ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے باوجود وہ گاڑی قریب نہ آئی بلکہ گم ہوگئی اور پھر مجھے یوں لگا جیسے میری گاڑی کو کوئی پیچھے سے کھینچ رہا ہے اسوقت تک میری رفتار 80 کے قریب تھی لیکن ایک دم رفتار 30 پر آگئی مجھے گاڑی ٹاپ گیئر سے نکال کر سیکنڈ میں ڈالنا پڑی انجن ایسے شور مچا رہا تھا جیسے کسی ریگستان میں گاڑی چل رہی ہو پھر مجھے یوں لگا جیسے پچھلی سیٹ پر کوئی بیٹھ گیا ہو اور گاڑی میں بہت زیادہ وزن پڑ گیا ہو خوف سے میں پسینہ پسینہ ہو گیا اور میری زبان پر آیتہ الکرسی کا ورد جاری ہو گیا اسی دوران میں کوئی 2 کلومیٹر کا سفر طہ کر گیا گاڑی تیسرے گیئر سے اوپر کا گیئر لینے کے لیئے تیار ہی نہ تھی اچانک یوں محسوس ہوا جیسے گاڑی سے کوئی اتر گیا ہے اور گاڑی ہلکی پھلکی ہو گئی اور ایک زوردار جھٹکے سے گاڑی کی رفتار بڑھ گئی جیسے کسی نے پیچھے سے دھکا دیا ہو، مجھے جب بھی یہ واقع یاد آتا ہے تو جسم میں سردی کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے، اس کے علاوہ بھی دو واقعات اسی علاقے میں ہو میرے ساتھ ہو چکے ہیں۔
 
زیک

مسافر

اس کے بعد گاڑی چیک کروائی؟
 
Top