جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

رابطہ

محفلین
بے کل بےکل رہتے ہو پر محفل کے آداب کے ساتھ
آنکھ بچاکر دیکھ بھی لیتے ہو بھولے بھی بن جاتے ہو
(وہی اپنے انشاء جی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ عمرِ گریزاں کہیں ٹھہرے تو یہ جانوں
ہر سانس میں مجھ کو یہی لگتا ہے کہ تم ہو
اے جانِ فراز اتنی بھی توفیق کسے تھی
ہم کو غمِ ہستی بھی گوارا ہے کہ تم ہو

(احمد فراز)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تلاشِ زیست میں اک روز مر کے دیکھیں گے
ہم اشک بن کے تری چشم تر کے دیکھیں گے
بنامِ قلزمِ حزن وملال ہم بھی بشیر
ڈبو کے دل کو تماشے بھنور کے دیکھیں گے

فاتح الدین بشیر
 

زبیر مرزا

محفلین
یہ حکمت ملکوتی، یہ علم لاہوتی
حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
یہ ذکر نیم شبی ، یہ مراقبے ، یہ سرور
تری خودی کے نگہباں نہیں تو کچھ بھی نہیں
 

پپو

محفلین
سُنا ہے سنگ دل کی آنکھ سے آنسو نہیں بہتے
اگر یہ سچ ہے تو پتھر سے کیوں چشمے اُبلتے ہیں
 

پپو

محفلین
سُنا ہے سنگ دل کی آنکھ سے آنسو نہیں بہتے
اگر یہ سچ ہے تو پتھر سے کیوں چشمے اُبلتے ہیں
 

پپو

محفلین
سُنا ہے سنگ دل کی آنکھ سے آنسو نہیں بہتے
اگر یہ سچ ہے تو پتھر سے کیوں چشمے اُبلتے ہیں
 

مغزل

محفلین
تلاشِ زیست میں اک روز مر کے دیکھیں گے
ہم اشک بن کے تری چشم تر کے دیکھیں گے
بنامِ قلزمِ حزن وملال ہم بھی بشیر
ڈبو کے دل کو تماشے بھنور کے دیکھیں گے

فاتح الدین بشیر
کیا خوب ہے واہ غزل ۔۔ :angel:
یہ اپنے فاتح بھائی کی غزل ہےمیں نے نام مدون کرکے درست کردیا ہے۔ :blushing:
( ٹائپو کی وجہ سےبشیر الدین فاتح ہوگیا تھا)
مکمل غزل یہاں ہے ۔۔
 

رابطہ

محفلین
کبھو تک کے در کو کھڑے رہے کبھو آہ بھر کے چلے گئے
ترے درپہ جو ہم آئے بھی تو ٹھہر ٹھہر کے چلے گئے
(مصحفی)
 

پپو

محفلین
ظلم سہتے ہیں کچھ نہیں کہتے
اہلِ دل بے زبان ہوتے ہیں
آپ کو بے وفا کہا کِس نے
آپ کیوں بد گمان ہوتے ہیں
 
Top