شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میں کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا
غ۔ن۔غ محفلین فروری 22، 2012 #141 شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میںکيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا
مغزل محفلین فروری 23، 2012 #142 کوئی بہانہ نہیں کیا ناں میں نے ۔۔۔ رات کچھ دیر ہوگئی تھی مجھے اس لیے کوئی بھی بہانہ نہیں (بدیہہ گوئی)
کوئی بہانہ نہیں کیا ناں میں نے ۔۔۔ رات کچھ دیر ہوگئی تھی مجھے اس لیے کوئی بھی بہانہ نہیں (بدیہہ گوئی)
پپو محفلین فروری 25، 2012 #143 نہ کوئی حال کا پُرساں، نہ شناسا، نہ رفیق مجھ کو تقدیر یہ کِس موڑ پہ لے آئی ہے
ر رابطہ محفلین مارچ 4، 2012 #144 صَد جَلوہ رُو برُو ہے جو مِژگاں اُٹھائیے طاقت کہاں کہ دِید کا احساں اُٹھائیے (غالؔب)
پپو محفلین مارچ 4، 2012 #147 کسی نے اہلِ ستم سے تو اک حرف نہ کہا سبھی نے مجھ سے کہا، تُو ہی حوصلہ کرتا
سید ذیشان محفلین مارچ 4، 2012 #148 قفس میں مجھ سے رودادِ چمن کہتے نہ ڈر ہمدم گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو مرزا غالب
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 22، 2012 #152 سکونِ دل تو کہاں راحتِ نظر بھی نہیں یہ کیسی بزم ہے جس میں تیرا گزر بھی نہیں
سارہ خان محفلین مارچ 22، 2012 #153 چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث میں اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
ذوالقرنین لائبریرین مارچ 22، 2012 #154 مجھے چھوڑ دے میرے حال پر تیرا کیا بھروسہ اے زندگیتیری مختصر سی نوازشیں، میرا درد اور بڑھا نہ دے
پپو محفلین مارچ 23، 2012 #155 ان آبلوں سے پاؤں کے اکتا گیا تھا میں جی خوش ہوا ہے راہ کو پر خار دیکھ کر
مہ جبین محفلین مارچ 23، 2012 #157 دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج بندے کو عطا کرتے ہیں چشم نگراں اور احوال و مقامات پر موقوف ہے سب کچھ ہر لحظہ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور اقبال
دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج بندے کو عطا کرتے ہیں چشم نگراں اور احوال و مقامات پر موقوف ہے سب کچھ ہر لحظہ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور اقبال
ظ ظفری لائبریرین مارچ 25، 2012 #158 وہ جن کی خاطر ہم نے تمام سرحدیں توڑیں آج انہی نے کہا ہے کہ اپنی حد میں رہو
مہ جبین محفلین مارچ 30، 2012 #160 ہم ہنسے تو آنکھوں میں تیرنے لگی شبنم تم ہنسے تو گلشن نے تم پہ پھول برسائے حبیب جالب