جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

مقدس

لائبریرین
پانی میں روز بہاتا ہے اک شخص دئیے اُمیدوں کے
اور اگلے دن تک پھر ان کے ہمراہ بھنور میں رہتا ہے

فہیم بھیا سے پوچھ کر لکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا، زنجیر پڑی دروازے پہ
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانہ کیا
(انشاء جی)
 

مغزل

محفلین
خزاں کبھی تو کہو ایک اس طرح کی غزل
کہ جیسے راہ میں بچّے خوشی سے کھلیتے ہیں
محبوب خزاں
 

مغزل

محفلین
محسن غریب لوگ بھی تنکوں کا ڈھیر ہیں
ملبے میں دب گئے کبھی پانی میں بہہ گئے !

محسن نقوی
 

مغزل

محفلین
صبر کی منزلوں میں ہوں نالۂ نارسا نہیں!!
اُس کی دعا ہو مسترد جس کا کوئی خدا نہیں
عظیم راہی
 
Top