جیم خانہ میں ایک مزید بیٹھک

زیک

مسافر
میرے تجربے میں آیا ہے کہ اکثر اے ٹی ایم مشینوں پر ون نیٹ ورک کا لوگو ہوتا ہے جس پر لوکل کارڈز بہ آسانی استعمال ہو سکتے ہیں چاہے ڈیبٹ کارڈز ہوں یا کریڈٹ کارڈز ہوں
لیکن اگر آپ بین الاقوامی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ رکھتے ہیں تو ان کی مشینیں اس سلسلے میں لاچار ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو بین الاقوامی نیٹ وورک والی مشینیں دیکھنا ہوں گی یہ مشینیں بین الاقوامی بنکوں کی زیادہ تر برانچوں میں ہیں اور ان پر مشہور ویزا یا ماسٹر کارڈ کا لوگو موجود ہوتا ہے ۔ یہ ایک ایسی رکاوٹ ہے جو بین الاقوامی مسافروں ، سیاحوں اور چھٹی پر آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں بہت تنگ کرتی ہے ، لیکن یہاں پر ایسٹ انڈیا کمپنی کو لڑائیاں ڈلوانے اور کرسی کرسی کھیلنے سے فرصت ملے تو ان چیزوں پر کوئی غور کرے ناں ۔

بہترین سادہ ترین طریقہ کارڈ کے پیچھے بنے ہوئے نشان والی مشین ہی استعمال کرنے کا ہے ۔ چاہے بنک کوئی بھی ہو چل جائے گی ۔

آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ بدعملی سے (بدقسمتی کہتے کہتے رک گیا)

premium-card.png
Classic-Visa-Debit.png
pakistan-card01.jpg
Paypak-Card.png
UBL_Wiz_Visa.jpg
Teens-Club-Kids-Club.jpg
میرا خیال ہے کہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے۔ ظفری ویزا کالوگو دیکھتے ہی ہوں گے
 

فہیم

لائبریرین
پھراٹھا اور برین مسالہ تو چھوڑیں ۔پوری اور حلوہ پر بھی ہاتھ صاف کرگئے ۔ اس کے ساتھ آئے ہوئے لوازمات آلو کی ترکاری اور چھولوں کو بھی نہیں بخشا ۔ اور تو اور ،میرے چکن سینڈویچ کا ایک ٹکڑا میری پلٹ سے اٹھا کربناء کسی تکلف کے اپنے معدے میں بغیر پانی پیئے پہنچا دیا ۔ سب نےصرف چائے پی اور موصوف نے خود ایسپرو منگوا کراُسے چسکیوں کی بغیر ہی ہم سب کی نظروں سے جادو کی طرح اوجھل کردیا ۔ بس یہ حال دیکھ کر میں سوچا کہ پرنچ سے لنچ نکال کر دوبارہ کسی جگہ روایتی لنچ کیا جائے کہ بندے کو کچھ تو قرار آئے ۔ ابھی لنچ کی تفصیل تو باقی ہے ۔ اگر عاطف بھائی اجازت دیں تو وہاں کا مکمل نقشہ کھینچا جاسکتا ہے ۔ ;)
یہ تو نہ کردہ گناہ بھی کھاتے میں ڈال دیئے گئے غریب کے:idontknow:
 

سیما علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے۔ ظفری ویزا کالوگو دیکھتے ہی ہوں گے
بہت سی چیزیں پاکستان کے حالات کی وجہ سے خراب ہوئیں ہیں
جس ملک کے حالات یہ شکل اخیتار کرجائیں اور زرمبادلہ کے ذخائر صرف چار اعشاریہ تین ارب ڈالر رہ جائیں جو گذشتہ نو سال کی کم ترین سطح ہے۔
جس کے باعث ملک میں درآمدات کے لیے درکار ڈالزر موجود نہیں ہیں اس لیے بینکوں نے لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔۔
اور پہلے سے جاری
/Letter of Credit
حکومت پاکستان نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ بینکوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ ہر صورت میں خوردنی تیل، دالیں، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات کے لیے ایل سیز کی سیٹلمنٹ اور اجرا میں تاخیر نہ کریں تاکہ خوراک کا بحران نہ پیدا ہو۔ اس کے علاوہ کروڈ آئل، پیٹرول کے لیے بھی پالیسی نرم کی جائے۔
اسٹیٹ بینک نے ہدایات جاری تو کر دیں ہیں پر اسُ پر عمل
ہونے میں خاصا وقت لگ جائے گا ۔۔
یہ کسی ملک کے لئے انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے ۔۔/
خاص طور پر
اسٹیٹ
بینک کی جانب سے ایل سیز کے اجرا پر کوئی پالسی بنائی گئی ہے نہ ہی بینکوں کو ایل سی نہ جاری کرنے کی کوئی ہدایت کی ہے۔۔۔
بس ایسے حالات میں عام آدمی اور اس سے جڑی مشکلات تو انکے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں ۔۔
🥲🥲
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے۔ ظفری ویزا کالوگو دیکھتے ہی ہوں گے
جی ہاں مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اور نہ ہی وجہ معلوم کی جاسکتی ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ رقم کیوں نہیں نکل رہی ۔ جواب ندارد ۔ بہت ہوا تو کہتے ہیں ۔ اپنے بینک کال کرو۔یا پھر کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ :newbie:
جواب میں کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان زندہ باد۔
 
Top