جیون جب ہی اچھا گزرے گا جب جیون کا مقصد پورا ہو۔بات تو آپ کی بھی صحیح ہے لیکن یہاں بات جیون کے ساتھی کی ہو رہی ہے نہ کہ حیات بعد الموت کی۔
بوچھی خالہ ! آپ بھی کمال کرتیں ہیں مجھ جیسے نکمے کو ایسی بیوی کہاں ملنے کی ؟ یہ تو بس ایک خواہش تھی بیان کر دی ۔۔ اور ویسے بھی میں شمشاد سے متفق ہوں کہ اسے آڈر پر بنوانا پڑے گا ویسے ان میں کوئی قابل اعتراض بات تو نہیں ماسوائے فیشن والی کے ؟ ہیں نا
وسلام
واپس سعودیہ آ کر بتاؤں گا یہاں "خظرہ" ہے
وسلام
بوچھی یہ آپ کو گرے مردے اکھاڑنے کی عادت کب اور کیسے پڑی
اس کا مطلب ہے جیون کی ساتھی وہیں رہ جائے گی اور آپ عازم سفر ہو جائیں گے۔
جی ہاںاس کا مطلب ہے جیون کی ساتھی وہیں رہ جائے گی اور آپ عازم سفر ہو جائیں گے۔
جی ہاں میں دسمبر کے آخری ہفتے میں اور علی جنوری کے پہلے ہفتے میں روانہ ہوں گے۔اوکے نو پرابلم بھانجے ۔ ۔
کب آرہے ہیں واپس ؟ آپ آرہے ہیں تو اب میں جا رہی ہوں
علی تو بچارہ بولتا ہی رہا باجو ابھی آجائیے طالوت کی شادی بھی شرکت ہوجائے گی مگر نہیں آسکی ۔ آنے جانے کے لئے بھی وقت سے پہلے پلان بنانا پڑتا ہے ۔ سو میں مارچ میں جارہی ہون تب تک آپ ، علی واپس آچکے ہونگے ۔
آپ درست کہتی ہیں مگر عرب میں یورپ جیسے احوال نہیں خاصا لمبا سلسلہ ہے اور پھر کمپنی جہاں آپ ملازمت کرنے ہیں ان کی رضا مندی بھی ضروری ہے اور اس معاملے ہماری کمپنی کا ریکارڈ اچھا نہیں ۔۔لگتا تو کچھ ایسے ہی ہے
بھانجے کو پتا ہونا چاھئیے مجھے کتنی شدید قسم ِ کی چڑ ِ ہے جو بیویاں بیاہ کے ماں باپ کے ہاں پاکستان چھوڑ آتے ہیں اور خود پردیس
باجو یہاں یہ بھی تو مجبوریاں ہیں ناں کہ کئی ایک تو کمپنی والے فیملی کا ویزہ نہیں دیتے اور اگر باہر سے خریدیں تو اتنا مہنگا ہوتا ہے کہ اتنے پیسے نہیں دے سکتے۔
کروڑ دفعہ یہی بات کی ہے میں نے ماں باپ کو دوستوں کو جاننے والوں کو کسی کے پلے ہی نہیں پڑتی کہتے ہیں شادی کر لو اللہ سب ٹھیک کر دے گا۔