جویریہ مسعود نے کہا:نہ آپ کی اور نہ آپ کی والدہ کی۔۔۔۔ مجھے تو پکی ضمانت چاہیئے اور وہ صرف بھابی ہی دے سکتی ہیں۔۔۔ کیوں بھابی؟؟
تفسیر نے کہا:جویریہ
مجھے تو کسی نے نہیں بتایا کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں - میں تو اتنا لیٹ ہو گیا ہوں کہ وہاں تک پہنچ نہ پاؤں گا۔ میری غیر حاضریاں لگاد یجئے
غالب نے کہا ہے-
لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جادے مجھے
میرا ذمہ ، دیکھ کر گر کوئی بتلادے مجھے
کیا تعجّب ہے کہ اُس کو ، دیکھ کر آجائے رحم
واں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچادے مجھے
منہ نہ دکھلادے ، نہ دکھلا ، پر بہ اندازِعتاب
کھول کر پردہ ، ذرا آنکھیں ہی دکھلادے مجھے
یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ میں
زلف گر بن جاؤں ، تو شانے میں اُلجھادے مجھے
اعجاز اختر نے کہا:میری سیکنڈ شفٹ کی حاضری لگا دیں۔ اب تو شمشاد سر بھی آگئے ہیں۔ کون لگا رہا اس وقت، اشتانی جی کہ ماٹصاب؟