حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حاضری کیا خاک لگاؤں، مس صاحبہ جاتے ہوئے رجسٹر الماری میں رکھ کر تالا لگا کر چابی پلو میں باندھ کر لے گئی ہیں۔

چلو تم ہی کاپی کا ایک ورق پھاڑ کے دے دو، اسی پر کچی حاضری لگا لیتے ہیں، کل پکی کر لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگا دی ہے آپ کی حاضری، اور کچھ، اور ہاں میں ہی تو حاضری لگانے والا ہوں، اپنی تو ساری کی ساری حاضریاں پوری ہیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی دن کو حاضری رجسٹر جیہ کے پاس ہوتا ہے۔

آج تو مس صاحبہ خود ہی غایب ہیں، حاضری کیسے ہو گی؟
 

الف عین

لائبریرین
اور شمشاد وہ جو تم غیر حاضر تھے تین دن تو ان غیر حاضریوں کو بھی ٹھیک ٹھاک کر لو۔ موقعہ اچھّا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں نے چھٹی کی درخواست منظور کروا لی ہے۔

اللہ خیر کرئے آج مس صاحبہ نہیں آئیں۔ کہیں بجلی نے دھوکہ نہ دے دیا ہو۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں تو پیارے سٹوڈنٹس ۔ تھوڑی سی لیٹ ہوگئی۔ دراصل ۔۔۔۔۔ خیر سٹوڈنٹس سے ہر بات شیئر نہیں کی جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر شکر ہے کہ سب حاضر ہیں ورنہ بری طرح پیش آنا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج مس کا موڈ کیوں آف ہے؟ لگتا ہے وولٹیج کم آ رہی ہے اس لیے صحیح سے آن نہیں ہو رہا۔ یہی بات ہے نا مس؟
 

تفسیر

محفلین
کیا تعجّب ہے کہ اُس کو ، دیکھ کر آجائے رحم

جویریہ مسعود نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جویریہ
مجھے تو کسی نے نہیں بتایا کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں - میں تو اتنا لیٹ ہو گیا ہوں کہ وہاں تک پہنچ نہ پاؤں گا۔ میری غیر حاضریاں لگاد یجئے :lol:

غالب نے کہا ہے-

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جادے مجھے
میرا ذمہ ، دیکھ کر گر کوئی بتلادے مجھے

کیا تعجّب ہے کہ اُس کو ، دیکھ کر آجائے رحم
واں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچادے مجھے

منہ نہ دکھلادے ، نہ دکھلا ، پر بہ اندازِعتاب
کھول کر پردہ ، ذرا آنکھیں ہی دکھلادے مجھے

یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ میں
زلف گر بن جاؤں ، تو شانے میں اُلجھادے مجھے
:lol:

زہے نصیب اب پروفیسر حضرات بھی میرے کلاس میں آنے لگے۔
آپ کا داخلہ کردیا ہے۔ نام رجسٹر میں مندرج ہوچکا۔ اب حاضری روز ہوگی ورنہ میں بہت سخت اشتانی ہوں

تفسیر صاحب! میں نےاس محفل میں سب سے پہلے آپ ہی کا سبق پڑھا تھا عروض والا اور بہت کچھ سیکھا آپ سے۔ آپ کا انداز بہت دل فریب ہے۔ میں آپ سے بہت متاثر ہوں۔

غالب میرا بھی پسندیدہ شاعر ہے۔ دیوانِ غالب کی تصحیح کا شرف مجھے حاصل ہے اس فورم میں۔ آپ ضرور چیک کریں اور اگر غلطی کی نشاندہی کریں تو عین نوازش ہوگی

مس جویریہ

ماں نے ایک اہم کام سپرد کیا ہے۔ اس لئے آج آپ میری غیر حاضری لگا دیں۔ میری ممی ڈیر بھی بہت سخت مزاج ہیں اور میں اکلوتا ہوں اسلئے پلیز ، کل مجھے کونے میں مت کھڑا کیجئےگا اور آپ مارتی تو نہیں، میں نے استادوں سے ہمشہ مار کھائی مگر استانیوں نے ہمشہ مجھ سے پیار کیا ہے۔ امید ہے کہ اس کلاس میں بھی ایسا ہوگا :lol:

تفسر

چُھٹی کی وجہ
 

جیہ

لائبریرین
لوجی آبھی آئے دوسرا دن ہے اور چھٹی مانگتے ہیں۔۔۔۔

اگر سبق یاد کیا ہے تو چلیں چھٹی کرلیں۔۔۔۔

مگر خبردار میں مارتی بہت ہوں۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
کویہ بات نہیں سر! ابھی یاد آجائےگا۔۔


ہاں تو یہ بتا دیجئے کہ آپ کے کیبورڈ پر جزم کا نشان کس کنجی پر ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی تو آج پھنس گئے حساب کے پیریڈ میں

میری جان بچ گئی کہ پہاڑہ اچھی طرح رٹا لگا کر آیا ہوں۔

مس میری حاضری لگا لیں اور پھر بے شک دو کا پہاڑہ بھی سن لیں۔
:wink:
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
لوجی آبھی آئے دوسرا دن ہے اور چھٹی مانگتے ہیں۔۔۔۔

اگر سبق یاد کیا ہے تو چلیں چھٹی کرلیں۔۔۔۔

مگر خبردار میں مارتی بہت ہوں۔۔۔۔۔

استانی جی کیا آپ نے چھٹی کی وجہ پڑھی؟ :(

استانی جی نے پتہ نہیں پڑھی ہے کہ نہیں، البتہ میں نے پڑھی ہے۔ بہت اچھی ہے۔

استانی جی آپ بھی ضرور پڑھیئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگا دی ہے آپ کی حاضری لیکن استانی صاحبہ دن کی ڈیوٹی کرتی ہیں۔ رات کی شفٹ میں حاضری کا رجسٹر میرے پاس رہتا ہے۔

کل تو وہ حاضری رجسٹر الماری میں رکھ کر تالا لگا گئی تھیں۔ آج شکر ہے باہر ہی رکھ گئی ہیں، نہیں تو آج پھر انگلیوں پر حاضری لگانا پڑتی۔
 

الف عین

لائبریرین
لو حاضری لینے والا تو کوئ نہیں؟؟
زکریا یار ایک نیا رجسٹر کھولنے کے حقوق تو تمھارے پاس ہوں گے نا۔ میری حاضری تم ہی لگا دو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top