حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین
شمشاد نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
لوجی آبھی آئے دوسرا دن ہے اور چھٹی مانگتے ہیں۔۔۔۔

اگر سبق یاد کیا ہے تو چلیں چھٹی کرلیں۔۔۔۔

مگر خبردار میں مارتی بہت ہوں۔۔۔۔۔

استانی جی کیا آپ نے چھٹی کی وجہ پڑھی؟ :(

استانی جی نے پتہ نہیں پڑھی ہے کہ نہیں، البتہ میں نے پڑھی ہے۔ بہت اچھی ہے۔

استانی جی آپ بھی ضرور پڑھیئے گا۔

شمشاد
بہت بہت شکریہ۔ ہمت افزائ کا۔
ایک دفعہ آپ نے کہا تھا کہ تمہارا دیوان - “ یادوں کے چنار“ اردو محفل میں شائع کردو- اب آُپ اسکو “ آپ کی شاعری میں“ میں پڑھ سکیں گے۔

تفسیر
 
تفسیر

محفلین
اس وقت لاس انجیلس میں رات کا ایک بجا ہے۔اور سوات میں دن کا ایک بجہ ہے -آپ کا home work کچھ زیادہ ہی تھا۔ اس لئے کل چھٹی کرنی پڑھے گی۔ مجھے کلاس سے Drop نہ کیجئےگا۔ :lol:
ففسیر
 
جیہ

لائبریرین
حاضری لگ گئی مگر پروفیسر تو آج چھٹی پت تھے ۔ کیسے آنا ہوا؟

استادِ محترم آپ سے کچھ پوچھا تھا میں نے۔ آپ نے جواب نہیں دیا۔ سوال یہ تھا کہ آپ کے کی بورڈ پر جزم کا نشان کس کنجی پر ہے؟؟
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
استانی جی میری حاضری لگائیں اور جذم کی کنجی ّ شفٹ اور ای دبا کر آتی ہے۔

شمشاد بھائی جس کا کام اسے کو ساجھے۔ ایک تو آپ نے جزم کو جذم بنادیا اور دوسرے شفٹ یو پر تو الٹا پیش ہے۔

خیر سٹوڈنٹس سے غلطی ہو ہی جاتی ہے۔۔

اچھا اب کس کس کی حاضری رہتی ہے؟
 
تفسیر

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
حاضری لگ گئی مگر پروفیسر تو آج چھٹی پت تھے ۔ کیسے آنا ہوا؟

استادِ محترم آپ سے کچھ پوچھا تھا میں نے۔ آپ نے جواب نہیں دیا۔ سوال یہ تھا کہ آپ کے کی بورڈ پر جزم کا نشان کس کنجی پر ہے؟؟

استانی جی۔ کیا آپ بھی غلطیاں کرتی ہیں؟
شاید آپ کا خطاب بزرگ استاد محترم اعجاز اختر ہندوستانوی سے ہے۔:lol:

میں تو سیدھا سادہ تفسیر ہوں۔ سب مجھے تفسیر ہی کہتے ہیں :lol:
ایک دفعہ میں کلاس میں باتیں کررہاتھا۔ استانی جی نے کہا “ تفسیر لمبی ہوگی -“
سوال سمجھ نہیں آیا ؟ استانی جی - ورنہ ہاتھ ضرور اٹھاتا۔ :(
 
الف عین

لائبریرین
پہلے حاضری لگا دیں اشتانی جی، پھر تمھاری بات کا جواب۔
پہلے یہ بتاؤ کہ میرے کس کی بورڈ کی بات کر رہی ہو۔
صوتی 3 میں شفٹ یو پر
صوتی 2 میں آلٹ جی آر سیمی کولن کی کنجی۔
اردو دوست دیکھنا پڑے گا۔ اور صوتی ایک تو اب میں خود بھول گیا۔ مائکروسافٹ کے ونڈوز 98 کی طرح اس کی سپورٹ ختم کر دی ہے میں نے۔
 
جیہ

لائبریرین
استادِ محترم مجھے نہیں ملی جزم والی کنجی الٹ جی آر سیمی کولون پر تو تنوین کا نشان ہے۔

اور ہاں حاضری کی آپ فکر نہ کریں، وہ کب کی لگ چکی
 
جیہ

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
حاضری لگ گئی مگر پروفیسر تو آج چھٹی پت تھے ۔ کیسے آنا ہوا؟

استادِ محترم آپ سے کچھ پوچھا تھا میں نے۔ آپ نے جواب نہیں دیا۔ سوال یہ تھا کہ آپ کے کی بورڈ پر جزم کا نشان کس کنجی پر ہے؟؟

استانی جی۔ کیا آپ بھی غلطیاں کرتی ہیں؟
شاید آپ کا خطاب بزرگ استاد محترم اعجاز اختر ہندوستانوی سے ہے۔:lol:

میں تو سیدھا سادہ تفسیر ہوں۔ سب مجھے تفسیر ہی کہتے ہیں :lol:
ایک دفعہ میں کلاس میں باتیں کررہاتھا۔ استانی جی نے کہا “ تفسیر لمبی ہوگی -“
سوال سمجھ نہیں آیا ؟ استانی جی - ورنہ ہاتھ ضرور اٹھاتا۔ :(
ایسی ویسی غلطیاں۔۔۔۔ پٹھان ہوں کا، کی، کے کا فرق نہیں کر سکی ابھی تک۔
تفسیر صاحب اس وقت تو لاس اینجلس میں دن کے گیارہ بجے ہیں۔ تو آپ حاضر کیوں نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
مس جی میں نے تو شفٹ اور ای Shift+E کہا تھا، آپ نے اسے شفٹ یو بنا دیا،
خیر کوئی بات نہیں بعض دفعہ مسیں بھی مس کر جاتی ہیں۔ مِس جو ہوئیں۔
 
تفسیر

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد نے کہا:
استانی جی میری حاضری لگائیں اور جذم کی کنجی ّ شفٹ اور ای دبا کر آتی ہے۔

شمشاد بھائی جس کا کام اسے کو ساجھے۔ ایک تو آپ نے جزم کو جذم بنادیا اور دوسرے شفٹ یو پر تو الٹا پیش ہے۔

خیر سٹوڈنٹس سے غلطی ہو ہی جاتی ہے۔۔

اچھا اب کس کس کی حاضری رہتی ہے؟

استانی جی - شمشاد کا جواب پڑھ کر سمجھ میں آیا کہ آپ کا سوال کیا تھا۔

آپ کا جواب :
جہاں تک مجھے علم ہے۔ اردو پیڈ میں عربی اعراب موجود نہیں ہیں۔
میرا حل :
مایئکروسافٹ آفس کے پروگرام میں جائیں - Insert کے Menu سے Symbol کو Select کریں اور پھر subset میں Basic Arabic کو چنیں - جزم کو تلاش کرکے اسکو word document میں Insert کر لیں - اب آپ اس جزم کو اردو پیڈ Copy اور Paste کر سکتی ہیں۔

استانی جی ، سوال کو نہ سمجھنے کی معافی چاھتا ہوں -
اگر آپ کہتیں کہ “ تفسیر تم نے اردو پیڈ میں جزم کس طرح استعمال کیا “ تو مجھ بُدھو کو آسانی ہوتی - آپ چاھیں جو سزا دے لیں۔ میں نہیں رؤں گا۔

تفسیر
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ استانی جی ہیں کہاں؟
اسکول کے رجسٹر سمیت غائب ہیں۔
تھانے میں رپورٹ لکھوانی پڑے گی۔
 
تفسیر

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
تفسیر نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
حاضری لگ گئی مگر پروفیسر تو آج چھٹی پت تھے ۔ کیسے آنا ہوا؟

استادِ محترم آپ سے کچھ پوچھا تھا میں نے۔ آپ نے جواب نہیں دیا۔ سوال یہ تھا کہ آپ کے کی بورڈ پر جزم کا نشان کس کنجی پر ہے؟؟

استانی جی۔ کیا آپ بھی غلطیاں کرتی ہیں؟
شاید آپ کا خطاب بزرگ استاد محترم اعجاز اختر ہندوستانوی سے ہے۔:lol:

میں تو سیدھا سادہ تفسیر ہوں۔ سب مجھے تفسیر ہی کہتے ہیں :lol:
ایک دفعہ میں کلاس میں باتیں کررہاتھا۔ استانی جی نے کہا “ تفسیر لمبی ہوگی -“
سوال سمجھ نہیں آیا ؟ استانی جی - ورنہ ہاتھ ضرور اٹھاتا۔ :(
ایسی ویسی غلطیاں۔۔۔۔ پٹھان ہوں کا، کی، کے کا فرق نہیں کر سکی ابھی تک۔
تفسیر صاحب اس وقت تو لاس اینجلس میں دن کے گیارہ بجے ہیں۔ تو آپ حاضر کیوں نہیں

استانی جی - یہ ممکن ہی نہیں کہ میں آپ کی کلاس میں آسکوں - میرا وقت آپ سے پیچھے ہے - میں آپکو کبھی نہ پکڑ پاؤں گا۔ اس وقت اتوار ہے اور شام کے آٹھ بجے ہیں اور آپ کے ملک میں پیر ہے اور صبح کے آٹھ بجے ہیں - آپ کے گیارہ بجے تو ممی مجھے سونے کے لئے بھیج دیتی ہیں۔

اگر آپ پٹھان ہیں تو میری کتاب “ پٹھان کی بیٹی “ پڑھ کر بتائے ۔ پھر مجھے یقین آئے گا۔ :lol:

پختون کی بیٹی

suh hal day?
khudai de abad lara

خدارا - میری اردو کی غلطیاں مت پکڑیں شرمندگی ہوگی۔
:lol:
 
جیہ

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
میں بھی حاضر ہوں مس!
جلدی سے حاضری لگا دیں

میں تو پاکستانیوں کی حاضری لگاتی ہی نہیں۔ وہ تو ہر جگہ حاضر ہوتے ہیں۔ اب دیکھو نا اس محفل کے سارے ارکان اور اراکین پاکستان سے باہر ہیں۔

خیر لگادیتی ہوں آپ کی بھی حاضری ( 200 روپے شکرانہ لیکر)
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
مس جی میں نے تو شفٹ اور ای Shift+E کہا تھا، آپ نے اسے شفٹ یو بنا دیا،
خیر کوئی بات نہیں بعض دفعہ مسیں بھی مس کر جاتی ہیں۔ مِس جو ہوئیں۔

کھڑے ہوجایئں ڈیسک پر ۔۔ مس سے شوخیاں ناقابل معافی

شفٹ ای پر میرے ساتھ علیہ السلام والا ع ہے۔ جزم کی کنجی درکار ہے اور یہ جرم نہیں۔۔۔۔ سمجھیں آپ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top