حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
اُستانی جی نے میری وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا ہے ۔ بلکہ وہ تو تمہاری اور رضوان کی گلی ڈنڈوں سے تنگ تھیں ۔ پچھلی بار بھی تم نے اُن کے سر پر گِلی مار دی تھی جس کی وجہ سے اُنہیں تین دن تک سر پر پٹی باندھ کر آنا پڑا تھا اور تین دن تک بچے ڈر کے مارے کلاس میں بھی نہیں گئے کہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی پھولن دیوی کلاس میں بیٹھی ہے ۔
پھر رضوان نے دو دفعہ خود حاضری کا رجسٹر چوری کیا اور دو دفعہ مجھے بھی اس کام پر لگا دیا ۔ مجبوراً انہوں نے اپنے دوپٹے پر حاضری لینی شروع کر دی ۔۔۔ ستم یہ ہوا کہ پورے ایک ہفتے کی حاضری گھر کی ماسی نے دوسرے میلوں کپڑوں کے ساتھ دھو دی اُس سے بڑھ کر ستم یہ ہوا کہ سارے مہینے کی تنخواہ کا حساب بھی دُھل گیا ۔ جس کی وجہ سے پچھلے مہینے اُستانی جی کئی دن تک اسکول ہی نہیں آئیں ۔

اُوپر سے تم سب مل کر اور مجھے بھی ملا کر قیصرانی کو اپنا اپنا ہوم ورک دے دیتے ہو اور جب وہ نہیں کرتا تو سب اُس کو ڈنڈا ڈولی دے کسی لٹو کی طرح گھماتے ہو تو وہ بیچارہ مجبور ہوکر نہ صرف ہم سب کا ہوم ورک کرتا ہے بلکہ اگلی اور پچھلی کلاسوں سے بھی کچھ اور بھی ہوم ورک پکڑ لیتا ہے ۔ اب تو اس کا یہ حال ہے کہ ہم کو دیکھتے ہی زمین پر لیٹ جاتا ہے اور اپنے دونوں ہاتھ اور پاؤں ہوا میں کھڑا کر دیتا ہے کہ وہ ڈنڈا ڈولی کے لیئے تیار ہے ۔

اور بھی بتاؤں گا کہ کیا کیا ہوتا رہا ہے اس کلاس میں ۔۔ پہلے مس جی کو ان باتوں کی تصدیق کر لینےدو ۔

:wink: :lol:
 
گلی ڈنڈا تو بہانہ ہے اصل میں ڈنڈا ڈولی کھیلنے سے پہلے لہو گرم کرنے کا :lol:

کیا حال ہو گیا ہے کلاس کا استانی کے نہ ہونے سے ۔ یہی حال رہا تو کاپیوں کے جہاز بنا کر اڑنے لگیں گے اور ساری دیواروں پر شعر اور خاکے بنے ہی نظر آئیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
تعلیم کا تو پہلے ہی بیڑہ غرق ہے، اگر اسکول کا یہی حال رہا تو اس کو بند ہی کرنا پڑے گا۔

کوئی گلی ڈنڈا کھیل رہا ہے، کوئی پٹھو گرم کھیل رہا ہے اور کوئی کنچوں سے دل بہلا رہا ہے۔

ماوراء کل ایک گڈی لے آئی تھی اور امن ایمان کو کہہ رہی تھی کہ تم اپنے گڈے کے ساتھ اس کا بیاہ رچا لو۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑا انتظار کر لیں۔ ہو سکتا ہے آ ہی جائیں۔
جوؤں کی وجہ سے سر کھجانے سے فرصت ملے تو ادھر آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی استانی جی کا پیغام آیا ہے کہ ابھی تھوڑی دیر میں آئیں گی۔
آپ سب بچے تمیز سے اپنی اپنی کرسی میں بیٹھ جائیں اور اپنا اپنا کام مکمل کر لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، یہ جخ کا شکار بعد میں کھیل لیں گے۔ ابھی استانی جی کا انتظار کر لیں
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو واقعی استانی جی کی طرف سے فکر ہونے لگی ہے۔ پہلے کبھی ایسا ہوا نہیں۔

اگر کسی کے پاس ان کا کوئی رابطہ نمبر ہو تو پتہ کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
استانی جی کا واقعہ پتہ نہیں کیا بات ہے فکر تو ہے۔
اور میں بھی بتا دوں کہ ابھی تو میں حاضر ہوں لیکن آج شام حیدرآباد روانگی ہے اس لئے کہہ نہیں سکتا کہ کل حاضری دے سکوں یا نہیں۔میری غیر حاضری لگا دینا ورنہ۔
 

جیہ

لائبریرین
استانی جی کا تو پتہ نہیں کہ کہاں رہ گئی ہے۔

میں البتہ آگئی ہوں۔ میری حاضری لگا دیں۔

اور 2 دن چھٹی کی، جرمانہ کتنا بنتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top