حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ششش۔۔۔چپ کرکے بیٹھ جائیں۔ آج میرا آخری دن ہے۔ کل سے مس جی واپس آجائیں گی۔ تو وہ سمجھیں گی کہ میں نے فیس لے لی تھی :lol: اگر کوئی پوچھے تو یہی جواب دینا ہے، ٹھیک؟
 
جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
کل میں نے ڈرتے ڈرتے حاضری دی تھی لیکن مجھے خوشی ھے کھ ایک نووارد اور نئے ساتھی کی حاضری استانی صاحبہ اور استاد صاحب نے بخوشی لگائی۔ آج پھر اس محفل اساتذہ میں حاضری کی جسارت کر رھاھوں امید ھے کل کی طرح حاضری لگا دی جائے گی۔ لیکن استانی صاحبہ کی خدمت عالیہ میں گزارش ھے کہ بندہ کافی غریب واقع ہوا ہے اس لیے پانچ صد روپیہ پیش کرنے سے لاچار ھے۔ امید ھے محفل میں حاضری کی فیس معاف کردی جائے گی۔ شکریہ

قطعا نہیں ۔ میں ذرا استانی ہوں وکھری ٹائپ کی۔

سکول چلا رہی ہوں۔ فیس تو دینا پڑے گا
 
سندباد

لائبریرین
یہ تو سراسر ملی بھگت ہے۔ سینئر ارکان استاد بن کر نواردوں کو لوٹ رہے ہیں۔ میں اس پر شدید احتجاج کرتا ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت بولتا ہے رے۔۔۔

کھڑے ہوجایئں بنچ پر اور کان پکڑیں ( اپنے) ۔ میں بہت سخت استانی ہوں سمجھے کیااا؟؟

اور تعارف بھی تو کریں نا۔
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
ششش۔۔۔چپ کرکے بیٹھ جائیں۔ آج میرا آخری دن ہے۔ کل سے مس جی واپس آجائیں گی۔ تو وہ سمجھیں گی کہ میں نے فیس لے لی تھی :lol: اگر کوئی پوچھے تو یہی جواب دینا ہے، ٹھیک؟
کیا آپ دوبارہ بھی فیس لیں گے؟ پہلے جو فیس لی تھی اس کا تذکرہ میں نے کسی سے بھی نہیں کیا ہے اور نہ ہی کروں گا۔ خصوصن استانی صاحبہ کو تو بالکل نہیں بتاوں گا۔ لگتا ہے آپ کو ان سے کافی ڈر لگتا ہے۔
 
سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بہت بولتا ہے رے۔۔۔

کھڑے ہوجایئں بنچ پر اور کان پکڑیں ( اپنے) ۔ میں بہت سخت استانی ہوں سمجھے کیااا؟؟

اور تعارف بھی تو کریں نا۔
لیکن ہم نے تو ابھی آپ کی شاگردی اختیار نہیں کی ہے۔ آپ کچھ سیکھیں گے تو آپ کو استانی مانیں گے۔ مابدولت اپنا تعارف جلد ہی فرمائیں گے۔
 
جیہ

لائبریرین
ارے کوئ ہے جو ان کو کلاس سے نکال دے۔ یہ تو بہت بولتا ہے۔ لگتا ہے ان کا کچھ کرنا پڑے گا۔

خیر اب تو مجھے دیر ہو رہی ہے۔ سکول کی چھٹی ہو رہی ہے مجھے گھر جاکر روٹی بھی پکسنہ ہے۔ کل دیکھوں گی کہ کس میں کتنا دم ہے
 
سندباد

لائبریرین
آپ فی الحال ہمیں خانہ بدوش ہی سمجھ لیں کہ ہم کبھی یو کے میں ہوتے ہیں اور کبھی پاکستان کے صوبھ سرحد میں۔ لیکن آپ کو اتنا بتادیتے ہیں کھ بندہ علم و ادب کا طالب علم ہے اور علم دوست لوگوں کی محفل میں بہت خوشی محسوس کرتا ہے۔ بندہ کبھی کبھی لکھتا بھی ھے اور اب تک تین کتابیں بھی شائع ھوچکی ھیں جب کہ سیکڑوں مضامین اخبارات و رسائل میں زیور طبع سے آراستہ ہوچکے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ جی واہ۔ تعارف پورا کرائیں تو مزہ آئے۔ یہاں‌ اور بھی بہت سے اساتذہ زیرٍ تعلیم ہیں (مذاق)
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی صاحب استانی تو نو دو گیارہ ہوگئیں۔ ہمارا بھی جانے کا وقت ہوچکا ہے۔ بشرط زندگی کل ملاقات ہوگی۔ انشاء اللہ۔ اللہ حافظ
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
واہ جی واہ۔ تعارف پورا کرائیں تو مزہ آئے۔ یہاں‌ اور بھی بہت سے اساتذہ زیرٍ تعلیم ہیں (مذاق)
فی الحال ہم پردہء اخفا میں ہی رہنا چاہیں گے۔ مناسب وقت پر مکمل تعارف ضرور کرائیں گے۔ ہم اساتذہ کے زمرے میں نہیں آتے البتہ زیر تعلیم اساتذہ سے سیکھنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
جیہ نے کہا:
سندباد نے کہا:
کل میں نے ڈرتے ڈرتے حاضری دی تھی لیکن مجھے خوشی ھے کھ ایک نووارد اور نئے ساتھی کی حاضری استانی صاحبہ اور استاد صاحب نے بخوشی لگائی۔ آج پھر اس محفل اساتذہ میں حاضری کی جسارت کر رھاھوں امید ھے کل کی طرح حاضری لگا دی جائے گی۔ لیکن استانی صاحبہ کی خدمت عالیہ میں گزارش ھے کہ بندہ کافی غریب واقع ہوا ہے اس لیے پانچ صد روپیہ پیش کرنے سے لاچار ھے۔ امید ھے محفل میں حاضری کی فیس معاف کردی جائے گی۔ شکریہ

قطعا نہیں ۔ میں ذرا استانی ہوں وکھری ٹائپ کی۔

سکول چلا رہی ہوں۔ فیس تو دینا پڑے گا
استانی جی فیس لینی ھے تو آرام سے مانگیں۔سود خور کابلی کی طرح کیوں مانگ رھی ھیں(فیس تو دینا پڑے گا) اور غریب کو دھمکا رھی ھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top