حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سندباد

لائبریرین
drabbas نے کہا:
جیہ نے کہا:
سندباد نے کہا:
کل میں نے ڈرتے ڈرتے حاضری دی تھی لیکن مجھے خوشی ھے کھ ایک نووارد اور نئے ساتھی کی حاضری استانی صاحبہ اور استاد صاحب نے بخوشی لگائی۔ آج پھر اس محفل اساتذہ میں حاضری کی جسارت کر رھاھوں امید ھے کل کی طرح حاضری لگا دی جائے گی۔ لیکن استانی صاحبہ کی خدمت عالیہ میں گزارش ھے کہ بندہ کافی غریب واقع ہوا ہے اس لیے پانچ صد روپیہ پیش کرنے سے لاچار ھے۔ امید ھے محفل میں حاضری کی فیس معاف کردی جائے گی۔ شکریہ

قطعا نہیں ۔ میں ذرا استانی ہوں وکھری ٹائپ کی۔

سکول چلا رہی ہوں۔ فیس تو دینا پڑے گا
استانی جی فیس لینی ھے تو آرام سے مانگیں۔سود خور کابلی کی طرح کیوں مانگ رھی ھیں(فیس تو دینا پڑے گا) اور غریب کو دھمکا رھی ھیں۔
بھائی صاحب آپ کی ہمدردی کا بہت بہت شکریہ۔ لگتا ہے استانی صاحبھ ضرورت سے زیادہ سخت واقع ہوئی ہیں۔ اس محفل میں شامل ہوئے ہمیں چند دن ہی ہوئے ہیں لیکن اب ہمیں استانی جی سے ڈر لگنے لگا ہے۔ اللہ خیر کرے آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی تو مانیٹر صاب بھی نہیں۔ میں ہی اپنی حاضری لگا لیتا ہوں۔ اشتانی جی کہاں ہیں، لگتا ہے فیس مل گئ ہے!!
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم استاد محترم

فیس نہیں ملی اب تک۔ مگر خیر آپ نے مفت داخلہ دے دیا ہے تو کوئ بات نہیں۔ سندباد میاں اب آپ آسکرے ہیں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا
 

سندباد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ابھی تو مانیٹر صاب بھی نہیں۔ میں ہی اپنی حاضری لگا لیتا ہوں۔ اشتانی جی کہاں ہیں، لگتا ہے فیس مل گئ ہے!!
حیرت ہے جس نے حاضری لینی ہے وہ خود بھی حاضر نہیں۔ اگر آپ لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں استانی جی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنی چاہئے۔
 

جیہ

لائبریرین
استانی کو کیا سمجھ رکھا ہے۔ اس کی نظر سب پر ہوتی ہے۔

اور ہاں آپ کا تعلق سرحد سے ہے۔ کبھی سوات آئے ہو؟ سند باد میاں؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
راجا نعیم نے کہا:
drabbas نے کہا:
استانی جی فیس لینی ھے تو آرام سے مانگیں۔سود خور کابلی کی طرح کیوں مانگ رھی ھیں(فیس تو دینا پڑے گا) اور غریب کو دھمکا رھی ھیں۔
ڈاکٹر صاحب کدھر کابلیوں کو بنیوں سے ملا رہے ہیں۔
قیصرانی بھائی یہاں دونوں ھی بستے ھیں ۔بنیا میٹھی چھری ھے۔کبھی بھی دھمکا کر وصولی نہیں کرتا لیکن سود خور کابلی پٹھان اللہ توبہ،
 

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
استانی کو کیا سمجھ رکھا ہے۔ اس کی نظر سب پر ہوتی ہے۔

اور ہاں آپ کا تعلق سرحد سے ہے۔ کبھی سوات آئے ہو؟ سند باد میاں؟
شکر ہے استانی جی نے اپنا جلوہ دکھا ہی۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے محفل میں جلوہ افروز ہوگئیں۔
 

سندباد

لائبریرین
استانی جی سوات ہمارا جنم بھومی ہے۔ ہمی سوات ہی میں رہتے ہیں لیکن کیا آپ بتانا پسند فرمائیں گی، آپ کا سوات سے کیا تعلق ہے؟
 

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
استانی جی! اگر کوئی گستاخی سرزد ہوگئ ہو تو بندہ معذرت کا طلب گار ہے۔ ہمارا مقصد بے ادبی کرنا ہرگز نہیں۔ البتہ ہم چوں کہ اس محفل میں نئے ہیں اس لیے ہمیں علم نہیں کہ یہاں گفت گو کی حدود کیا ہیں۔ لیکن ہمارا مقصد اس محفل کے رنگ میں بھنگ ڈالنا ہرگز ہرگز نہیں۔ اب ہم آپ کے حضور باقاعدہ تلمذ تہہ کرتے ہیں اور آپ کی حلقہء ارادت میں شامل ہونے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں لیکن اگر کبھی کبھی شغل میلہ کے لیے ایک آدھ بات کہ دیں تو محسوس کی کیا کریں۔ شکریہ
 

سندباد

لائبریرین

جیہ

لائبریرین
کوئ بات نہیں سندباد صاحب

ان لوگوں نے مجھے زبردستی استانی بنایا ہے۔ ورنہ نے میں تو خود ان سب سے سیکھا ہے۔ اور یہ ہے ہی گپ شپ کا تانابانا۔

میں آپ کو اس محفل پر خوش آمدید کہتی ہوں۔ امید ہے آپ آتے رہیں گے۔ اور آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس محفل میں صرف گپ شپ ہی نہیں علمی، ادبی لحاظ سے بہت کچھ ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
محفل میں بہت مزہ آرہا ہے لیکن ہمارا وقت ختم ہوا چاہتا ہے۔ کل کی حاضری کی امید پر اجازت چاہتا ہوں۔ سب کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ۔ اللہ حافظ‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top