حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
خبردار میری عمر صرف 23 سال ہے۔ اور انشاء اللہ ہمیشہ 23 کی رہوں گی


اور کلاس میں یہ کیا ہو رہا ہے۔ سب خاموش ہوکر سبق پڑھو۔ اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے سونے دو۔ گھر میں تو موقع ہی نہیں ملتا نیند پوری کرنے کا
 

جیہ

لائبریرین
لگتا ہے مجھے پھر استعفی دینا پڑے گا۔۔۔۔ اتنا شور کرتے ہیں کہ سونے ہی نہیں دیتے
 

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
لگتا ہے مجھے پھر استعفی دینا پڑے گا۔۔۔۔ اتنا شور کرتے ہیں کہ سونے ہی نہیں دیتے
استانی جی معاف کیجئے آپ یہاں سونے کے لیے تشریف لاتی ہیں یا پڑھانے کے لئے۔ لیکن میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ آپ کو سونے اور پڑھانے سے زیادہ ڈانٹنے کا شوق ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
لگتا ہے آج آپ نے روزہ رکھا تھا۔ سندباد میاں

استانی پر اعتراض نہیں کرتے
واہ جی واہ آپ تو غیب کا علم بھی جانتی ہیں۔ ہم آپ کی مخفی صلاحیتوں کا جان کر حیرت زدہ ہیں۔ اب تو ہمیں آپ سے گفت گو میں مزید احتیاط ملحوظ رکھنا پڑے گا۔ واقعی آج ہم نے نفلی روزہ رکھا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھ لیں ہماری استانی جی نے کیسے بوجھ لیا۔ ابھی انہیں پتہ ہے کل ادھر (فن لینڈ) روزے کی باری ہے :) پر بتانا نہیں، ورنہ سارا سرپرائز دھرا کا دھرا رہ جائے گا :D
 

جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
جیہ نے کہا:
لگتا ہے آج آپ نے روزہ رکھا تھا۔ سندباد میاں

استانی پر اعتراض نہیں کرتے
واہ جی واہ آپ تو غیب کا علم بھی جانتی ہیں۔ ہم آپ کی مخفی صلاحیتوں کا جان کر حیرت زدہ ہیں۔ اب تو ہمیں آپ سے گفت گو میں مزید احتیاط ملحوظ رکھنا پڑے گا۔ واقعی آج ہم نے نفلی روزہ رکھا تھا۔
ہم ویسے ہی استانی نہیں بنے۔





(علم غیب جاننے والا صرف اللہ ہے)
 

جیہ

لائبریرین
خالی لیں کہنے سے حاضری نہیں لگا کرتی۔ کچھ نذرانہ کچھ ہدیہ کچھ سوغات لائیں اور حاضری لگوایئں۔۔ اگر کچھ نہیں تو۔۔۔۔۔

فلو کی دوائ ہی لکھ دیں :lol:
 

جیہ

لائبریرین
شاگرد ہو تو قیصرانی جیسا ہو اور نہ ہو۔ ایسے کہتے ہیں استانی کی عّزت و ادب اور احترام
 

جیہ

لائبریرین
اللہ آپ کے گھر والوں کو جزا ئے خیر دے


اور ان کو صبر جمیل( اس لیے کہ انہوں نے کونسے دل سے تحفے دیے ہیں۔ یہ تو آپ جیسے نالائق شاگرد کو پاس کروانے کا رشوت ہے ) عطا کرے آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top