حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
ہے ہے ہے ۔ یہ مکھن لگانا چھوڑ دو۔ اور جاکر بیٹھ جاؤ آخری بنچ پر ۔ نالائق کہیں کے


اور ہاں ذرا کھڑے ہو جائیں۔ کل جھوٹ کیوں بولا کہ کل روزہ رکھو گے۔ یہ منہہ ہلاہلا جو چبا رہے ہو ۔۔۔ کیا ہے منہ میں
 

جیہ

لائبریرین
یااللہ مجھے میرے شاگردوں سے بچاؤ

خبردار جو کسی نے میری عمر کے بارے میں کچھ کہا
 

ظفری

لائبریرین
مس جی ۔۔۔میری بھی حاضری لگا دیں ۔۔۔ ایک لمبی رخصت کے بعد حاضر ہوں ۔بات کیا تھی کہ ۔۔۔۔ ہماری گلی ایک طرف کرفیو لگا ہوا تھا دوسری طرف بارش کی وجہ سے طغیانی آئی ہوئی تھی ، پیچھے جنگل میں کٹائی ہو رہی تھی اور آگے اسکول تھا ۔۔۔ بس اسی وجہ سے حاضر نہیں آسکا ۔ اُمید یہ آپ میری غیرحاضری کی یہ درخواست قبول کرکے مذید ایک اور ہفتے کی چھٹی مرحمت فرمادیں گی ۔ :lol:
 

تیلے شاہ

محفلین
باذوق نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
قبیلہ تو ان کا اور میرا ایک ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر کیا ۔۔۔۔۔۔ ؟؟ :roll:
یعنی عین ممکن ہے آپ یوں لکھنا چاہ رہے ہوں ۔۔۔
قبیلہ تو ان کا اور میرا ایک ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف مونث و مذکر کا فرق ہے !!
:wink:
مگر وہ ذرا آدم خور قسم کی واقع ہوئی ہیں
:wink:
 

سندباد

لائبریرین
استانی جی پر کافی شدید اور حساس نوعیت کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ہمیں تو ڈرایا گیا تھا کہ استانی جی کے ساتھ احتیاط سے بات کرنی ہے۔ اور استانی جی نے تو ہمیں حد ادب والی جھاڑ بھی پلائی تھی۔ لیکن یہاں تو سب سینئر کافی باتمیز واقع ہوئے ہیں۔ جی استانی جی آپ اپنی صفائی میں کیا فرماتی ہیں؟
 

سندباد

لائبریرین
بب باپ رے تو کیا ہماری استانی جی واقعی آدم خور ہیں؟ مجھے تو پہلے دن سے ہی شک تھا کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
تیلے شاہ سے تو میں کل نبٹوں گی۔ ذرا آنے دیں ان کو
اور سند باد میں کل کہاں تھے آپ۔ ؟ چھٹی مانگی کیوں نہیں۔ میں استانی ہوں ذرا وکھری ٹائپ کی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top