حسن اِن یو۔کے

حسن علوی

محفلین
باجو آپ کو پتہ ھے کہ میری 'رائل میل' والی جاب شروع ہو چکی ھے، پارٹ‌ٹائم ھے اور صرف ویک اینڈز پر
 

تیشہ

محفلین
باجو آپ کو پتہ ھے کہ میری 'رائل میل' والی جاب شروع ہو چکی ھے، پارٹ‌ٹائم ھے اور صرف ویک اینڈز پر



ہاں آپ نے اسدن بتایا تھا ناں فون پر ، تو مجھے یاد ہے ، ۔ اچھا ہوا شروع ہوگئی ہے ۔ اب مستقل مزاجی سے ڈٹے رہنا ۔۔ اور ہے بھی ویک اینڈ پر تو بہت اچھا ہے ۔ ۔۔ اقراء بھی نیکس ائیر یونیورسٹی اپلائی کر رہی ہیں ۔ ۔ اسکے پاس پانچ آپشن ہیں ، تین اس نے لندن سٹی کے اندر ہی اپلائی کرنی ہے ۔ دو میں سے ایک نوٹھنگم ، مانچسٹر ، یا برمنگھم کی یونیورسٹی ، ، مگر ہم سب چاہتے ہیں لندن میں ہی ہوجائے ، ۔ تسلی ہے مجھے دورُ نہیں ہوگی سب گھر والے وہیں پر ہیں ، ۔ ۔ سو اب زیادہ کوشیش لندن کی ہے ۔
صبح جایا کرے گی شام گھر واپس ،۔ ۔ اور ویک اینڈ پر یہ بھی جاب کرے گی ، ۔ ذرا اپنا خرچہ تو اٹھائے گی ، اٹھاتی تو خیر اب بھی بہت ہے ، ۔۔ پر میں چاہتی ہوں اور وہ خود بھی چاہتی ہے ہفتے ، اتوار کی فلُ ٹائم کرے ،
اب دیکھو ، ۔ کیا بنتا ہے ،
 

حسن علوی

محفلین
اچھی بات ھے، ویسے بھی یہاں رہ کر جاب کرنا آپکی زندگی کا لازمی سا جزو بن جاتا ھے، کرنا پڑتا ھے۔ تھوڑا مشکل ضرور ہوتا ھے مگر سننے میں آیا ھے کہ یہ مشکل شروع شروع میں ہی ہوتی ھے پھر عادت ہو جاتی ھے:)۔ اور سب سے بڑی بات یہ بھی کہ بندہ خود مختار ہو جاتا ھے جو کہ میرے خیال میں ایک مثبت چیز ھے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ زندگی یوں بھی ہوگی کبھی میرے لیئے، میں کبھی گھر سے دور نہیں رہا تھا۔ اب جب کبھی پاکستان کا زمانہ یاد آتا ھے تو سوچتا ہوں کتنی عیاشی کے دن تھے، فکر نہ فاقہ، کھایا پیا، گھوما پھرا اور مزے کئے۔ جاب کہنے کو تو دو دن کی ھے مگر دونوں دن دس دس گھنٹے کی شفٹس ہیں اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ بیٹھ کر آنکھیں بھی تھک جاتی ہیں اور کمر بھی۔ بس دعا کیجیئے گا آگے پیپرز بھی ہیں جنوری میں، پڑھائی کا بھی کافی زور ہوگا۔ چلیں باجو میری دعایئں بھی اقراء کے ساتھ ہیں اللہ بہتر کرے گا۔
 

تیشہ

محفلین
: اب فکر نہ فاقہ عیش کر کاکا '' نہیں ہوگا ۔۔ وہ پاکستان تھا جہاں فکر نہ فاقہ ہوتا ہے اور عیش کر ہی ہے ،
ویسے اچھی لائف نہیں یہاں کی ۔ ۔ وہاں کی بنسبت ؟ وہاں بھلے فارغ رہ کر بندہ عیش ہی کرتا ہے ماں باپ پر ڈیپینڈ ،۔ ۔ جبکہ یہاں خود کما کر محنت کرکے احساس ذمے داری کو تو سمجھا جاتا ہے نا ،۔ ۔۔
میرے بچے ہر گرمی کی چھٹیوں میں جاب کرتیں رہتی ہیں پارٹ ٹائم ،۔ اس لئے ہمیں مشکل نہیں لگتا ،۔۔ اور اقر، نم کے تو ویسے بھی کالج میں vulenteering work کرواتے رہے ہیں ، ۔ اقرا نے بھی لائبریری ورک کیا ہے ۔۔ اور نمرہ '' بُوٹس فارمیسی کرتی رہی ہیں ۔۔ اب دونوں کے پاس ورک expering سرٹیفیکٹ ہیں ۔۔ بلکے سبھی کو جاب کروائی جاتی ہے ، اس لئے انہوں نے تو کافی کام کر رکھا ہے نمرہ کا تو یہ حال تھا کہ صبح سات بجے اسکا کام شروع ہوتا تھا فارمیسی میں ۔ ۔۔ اور شام ساڑھے پانچ آف ہوتا ۔ ۔۔ اور ساڑھے چھے تک گھر پہنچا کرتی تھی ،
مگر اسی طرح تو پھر ذمے داری آتی ہے ۔ اس لئے بہتر رہتا ہے work expering,
اب اقرا کو میں نے کہا ہے ڈرائیونگ سیکھ اور پھر اپنے سٹوڈنٹ لون سے اک چھوٹی گاڑی خرید ۔ ۔ بعد میں پڑھائی ختم کرکے جاب کرے گی تو اپنا لون اتارے گی ۔ ۔ کم سے کم یونیورسٹی دورُ بھی ہوئی تو خود سے آ جا تو سکتی ہے ۔
sssss.gif
 

تیشہ

محفلین
حسن آپکی والی یونیورسٹی کیسی ہے ؟
آپ کا کونسا کورس سبجیکٹ ہے ذرا بتاناتو مجھے یاد نہیں رہا ،
اقراہ کا تو Information and Communication technology ہے ۔ اس نے لندن کی queen Mary University میں اپلائی کیا ہے دو اور بھی لندن کی ہیں کنگ ِ اور اک اور ہے ۔
اب دو اور آپشن اسکے پاس ہیں کہ پانچ اپلائی کرنیں ہیں تین ہوگئیں ۔۔ دو رہ گئیں ہیں ابھی سوچ بچار میں ہیں ہم ، ۔۔
 

حسن علوی

محفلین
حسن آپکی والی یونیورسٹی کیسی ہے ؟
آپ کا کونسا کورس سبجیکٹ ہے ذرا بتاناتو مجھے یاد نہیں رہا ،
اقراہ کا تو Information and Communication technology ہے ۔ اس نے لندن کی queen Mary University میں اپلائی کیا ہے دو اور بھی لندن کی ہیں کنگ ِ اور اک اور ہے ۔
اب دو اور آپشن اسکے پاس ہیں کہ پانچ اپلائی کرنیں ہیں تین ہوگئیں ۔۔ دو رہ گئیں ہیں ابھی سوچ بچار میں ہیں ہم ، ۔۔


باجو میں نے کافی سرچ کیا تھا جب میں نے ایڈمیشن لینا تھا یہاں، فائنلی مانچسٹر یونیورسٹی ہی ڈیسائڈ ہوئی تھی، اصل میں میں نے رینکنگ اور اسٹینڈرڈ کو بھی مدِ نظر رکھا تھا۔
میں 'یونیورسٹی آف مانچسٹر' میں پڑھ رہا ہوں اور میرا ڈگری کورس ھے ایم ایس سی (پراجیکٹ مینیجمنٹ)۔
ویسے اگر لندن میں ہی دیکھنی ھے تو 'لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس سی)' بیسٹ ھے، چیک کیجیئے گا۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں جس جس یونیورسٹی میں اقراء کا کورس ہے انہی میں اپلائی کر رہی ہیں ۔۔ ٹیچر اسکو گائیڈ کر رہی ہیں ،۔
مگر میرا دل ہے :grin: لندن ہی ہو ،۔ ۔اقراء کا کہنا ہے کہ لندن کی تین یونی اپلائی کر تو لیں ہیں مگر جس میں پرفیکٹ اسکا کورس ہے وہ آؤٹ آف لندن ہیں ، ۔۔ :( میرا دل ہول جاتا ہے سوچکر اتنی دورُ چلی جائے گی یہ ،
ہاسٹل میں روم لینا ہوگا اسکو ، ۔۔ اسی لئے میں اور باقی سب گھر والے بھی یہی چاہ رہے ہیں لندن کے اندر ہو تاکے سب وہاں موجود تو ہیں ، ۔۔ تسلی رہے گی ، ۔۔
 

حسن علوی

محفلین
باجو آپ پریشان نہ ہوں انشاءاللہ کوئی بہتر صورت نکل آئے گی۔ ویسے باجو میں بھی کبھی باہر نہیں رہا تھا گھر سے اور اب آیا ہی آیا تو سیدھا ولایت ہی آن پہنچا، مجھے بھی ککھ نہیں پتہ تھا۔ یہ ساری چزیں تو وقت کے ساتھ ساتھ آ ہی جاتی ہیں، اب ان چیزوں سے خائف ہو کر بچوں کا مستقبل تو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا نا۔ یہ مواقع بار بار تھوڑا ہی ملا کرتے ہیں کوئی۔ االلہ کا نام لیں اور کسی بہترین یونیورسٹی کا انتخاب کیجیئے گا۔
 

تیشہ

محفلین
:( ہاں مجھے بھی لگتا ہے دل پر پتھر رکھنا ہی پڑے گا ، کسی آؤٹ آف سٹی کی یونیورسٹی ہی جانا پڑ گیا تو ظاہر ہے جانا تو ہے ۔ مجھے ہول اسلئے اٹھتے ہیں کہ کیا کرے گی بچاری اتنی دور ُ اکیلی ، پڑھائی بھی کرے گی اور اپنے کھانے پکانے کا بھی خود ہی اسے کرنا پڑے گا :( ،
اور ماؤں کے دل اسی لئے تو گھبراتے ہیں اپنے بچوں کو سوچکر ،۔ میں تو آج تک ان سے دورُ رہی نہیں ، نا ہی یہ میرے بغیر ،

مگر میرے بھانجے ۔ ۔بھانجیاں سبھی گھر کے ہوتے ہوئے بھی ہاسٹل میں ہوتے ہیں ، ماسٹر کر رہے ہیں سبھی اور گھر کچھ ہی دور ہے مگر شوقیہ :grin: ہاسٹل میں رہتے ہیں ،۔ انکو دیکھ کر تھوڑا تسلی ہوتی ہے کہ یہ سب بھی تو ہاسٹل میں ہیں ،، پکاتے بھی خود ہیں ، ۔۔ اس لئے اب مجھے بھی دل مضبوط کرنا ہی پڑے گا ،۔ :(
 

تیشہ

محفلین
:eek:پانچ سال پہلے؟ مر گئے۔

اب تو دگنے تگنے ہو چکے ہونگے باجو جی میں کیا کروں‌ آپکا پانچ سال پہلے کا ریٹ بتا رہی ہیں:(:rolleyes:




پتا چل گیا آپ کا سات سو پاؤنڈ ہی ہے ابھی تک ،۔۔ یہ صرف ہم چاروں کے لئے مہنگا پڑے گا ، مگر اک بندہ آرام سے جاسکتا ہے ، ۔۔
 

تیشہ

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ والے فراڈ یہاں نہیں ہوتے۔ اور ای شاپنگ ابھی یہاں ہے نہیں۔

ہاں کچھ عرضہ قبل دو تین وارداتیں ہوئی تھیں کہ اے ٹی ایم مشین ہی اکھاڑ کر لے گئے۔ مزہ آیا ناں واردات کرنے کا۔


:(

ہائے ہائے میں لٹُ گئی :cry::cry: لوگوں کل میرے کارڈ سے کسی لیٹرے نے میرا سو پاؤنڈ نکال لیا اے ٹی ایم مشین سے ۔ :( میں سب کو نصیحتیں کرتی رہی بچ کے ۔۔ بابا ۔ ۔ بچ کے ۔ ۔ ۔اور کل میرے ہی کارڈ کے ساتھ فراڈ ہوا افُ :sad:
کدھر ہو حسن ۔ ۔۔ :confused:مجھے تسلی دو ۔ ۔۔۔ اب بینک والے انکوائری کرتے کرتے دو ہفتے لگائے گے تب جاکر میرا سو پاؤنڈ مجھے ملے گا ، ۔۔۔
افففُ کوئی حال نہیں ان کیش مشیںوں کا بھی ۔ اور فراڈیوں کا بھی ۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
بہت افسوس ہوا باجو کہ آپ کے سو پاؤنڈ کسی نے نکال لیئے۔
آپ سے کہا بھی تھا کہ بنک کی بجائے میرے پاس جمع کروایا کریں۔ اب دیکھ لیں اس کا نتیجہ۔ +رونا+
 

حسن علوی

محفلین
:eek:ارے باجو یہ کیا کہہ رہی ہیں پورا سو پاؤنڈ؟:confused:
اور کس مشین سے پیسے نکالے تھے؟ ٹیسکو یا کوئی اور؟
اور بینک کونسا ھے آپکا؟ کہیں نیٹ ویسٹ تو نہیں؟
۔
۔
چلیں کچھ نہیں ہوتا انشاءاللہ واپس مِل جایئں گے اب تو بینک والوں نے بھی کہہ دیا ھے۔
ویسے میں نے تو تب ہی سے اپنے تمام کارڈز کا استعمال بہت کم کر دیا ھے اور کریڈٹ کارڈ تو بلکل بھی یوز نہیں کرتا۔
اور ہاں جس مشین سے آخری بار کیش نکالا تھا اسکی بھی بینک میں رپورٹ کیجیئے گا تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نا ہو، کہیں کسی میرے جیسے غریب کا سو پاؤنڈ نکل جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes: اللہ ہی حافظ ھے پھر;)
 

تیشہ

محفلین
IMG]http://i149.photobucket.com/albums/s72/zaman_05/cry6.gif[/IMG]
بس کیا بتاؤں ۔ :( اب تو کیش مشین میں کارڈ بھی ڈالتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔ میرے دو بینک ہیں ہیلی فیکس ۔، اور بار(بارکلے بینک ، ۔۔ دونوں ویزہ کارڈ ،۔ ہفتے کے دن شاپنگ کرتے ہوئے ہیلی فیکس کارڈ کو میشن میں ڈال کر سو پاؤنڈ نکال رہی تھی ۔ کہ کارڈ نکل آیا پیسے نکل کر بھی اکاونٹ سے مگر مشین سے باہر نہیں نکلے :eek: اک دو منٹ تو میں مشین کے سامنے ہی کھڑی انتظار کرتی رہی مگر نہیں ۔۔۔ :( ریسپیٹ نکلی تو پتا چلا سو پاؤنڈ تو ابھی نکل چکے ہیں ، ۔۔ مگر اللہ جانے نکل کر آگے کدھر کو گئے کچھ پتا نہیں چلا ، ۔۔ :( پیچھے اک لمبی کیو تھی میں دو منٹ ویٹ کرتی رہی مگر نہیں ۔۔ ۔دوبارہ کارڈ ڈالا اکاونٹ بلینس چیک کیا پیسے سو پاؤنڈ اسی مشین سے میرے کارڈ ڈال کر کیش نکلوانے سے نکلے ،۔۔ مگر کہاں :confused::( :eek:
میں کینفیوز ہوکر مشین کو چاروں طرف سے دیکھنے لگ گئی یا اللہ سو پاؤنڈ ابھی نکل چکا ہے تو نکلا کدھر سے ۔ :grin: مگر سامنے سے ہی نکلتے ہیں اور کونسا کوئی خفیہ خانہ ہے جہاں سے نکلتے اور نظر نا آتے
cry6.gif
پھر میں اچھی طرح دیکھ کر انتظار کرکے سا ئیڈ پر کھڑی ہوئی ،۔۔ میرے پیچھے اک بوڑھی گوری تھی ۔ اس نے کارڈ ڈالا اور پیسے نکالے ،۔۔ مطلب میرا سو پاؤنڈ اگر نکل کر مشین کے اندر ہی سٹک ہوا ہوتا تو کسی نا کسی کے ہاتھ آتا ہی ۔
پھر میں نے کمپلنیٹ کی ۔۔ بینک والے اب انکوایری کریں گے میرے سو پاؤنڈ کی کہ نکل کر آگے کیا ہوا ؟ اور کدھر کو گئے تب دو ہفتوں میں مجھے بینک والے دیں گے ۔
جب میں انکوائری روم میں پہنچی تو دو اور لڑکیاں بھی یہی شکایت لئے بیٹھی ہوئیں تھیں :grin:ک
 

تیشہ

محفلین
اک فائدہ ہوا اس بینک میں کیش مشین کے اوپر ہی کیمرہ لگا ہوا تھا ،۔۔ اب اس میں ثبوت مل جائے گا کہ میں کیش مشین کے سامنے آنکھیں پھاڑے کھڑی رہی ہوں ۔۔ please take your cash and wait for receipt جبکہ ریسپیٹ نکل بھی آئی مگر پیسے نہیں :( اکاونٹ میں چار سو پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم موجود تھی ۔ جس میں سے سو تو یہ نکل چکا تھا ،۔۔
اب اگر میرے وہاں سے ہلنے کے بعد اگر پیسے نکل آئے ہوں اور جسکے بھی ہاتھ آئے ہونگے کیمرے میں محفوظ ہوگا ،۔۔ (دے گے تو اب بینک ہی والے مجھے )
اسی طرح اک بار میرے ساتھ ہوا تھا اک گورے بچارے نے مشین میں کارڈ ڈالا ، دو سو پاؤنڈ کلک کئے اسکا کارڈ مشین سے باہر ہی نا نکلا وہ بھی میری طرح گھبرا کر سامنے کھڑا رہا نا کارڈ نکلا نہ پیسے اسکے ،
جیسے ہی وہ وہاں سے گیا فٹ اسکا کارڈ بھی نکل آیا اور کیش بھی ،۔ اسکے پیچھے میں تھی میں کیش اور کارڈ لے کر اسکے پیچھے بھاگی اور اسے دے کر آئی ،۔۔ ۔
آجکل اسطرح کے کیش مشین کے بڑے واقعات ہورہے ہیں ،۔۔ :grin: آپکا اگر کبھی کارڈ سٹک ہوا تو کھڑے رہنا وہی پر جب تک کارڈ باہر نا نکل آئے ۔ آجکل ایسے ہی ہیر پھیر ہورہے ہیں اور بہت ،۔۔
 

تیشہ

محفلین
لیکن یہ واردات خواتین کے ساتھ ہی کیوں ہوئی، کسی حضرت کے ساتھ کیوں نہیں ہوئی؟




یہ وردات میرے چھوٹے بہنوئی کے ساتھ بھی ہوچکی ہے لاسٹ منتھ ، اور کزن کے ساتھ بھی ،۔۔ اب جب میرے ساتھ ہوئی تو ان کے فون آئے کہ صبر کرو مل جائے گے ہمارے ساتھ بھی ہوچکا ہے ۔ :(
 
Top