حضرت مہدی کون؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
میں صرف ایک بات کہوں گا کہ قرآن فہمی کے لئے عربی جاننا نہیں کسی صاحب علم و عمل سے فیضیاب ہونا لازم ہے۔ اس دھاگہ میں نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علم غیب پر مطلع کئے جانے پر کافی بات ہوئی۔ جب اللہ نے اسی قرآن میں فرما دیا کہ کوئی خشک و تر چیز اور زمین کی پہنائیوں میں چھپا ہوا کوئی دانہ تک ایسا نہیں جس کا ذکر اس کتاب مبین میں موجود نہ ہوتو باقی کیا رہ گیا؟ اس کتاب میں سب کچھ موجود ہے، آنے والے وقتوں کے حالات اور تمام سائنسی علوم وغیرہا اور یہ تمام علوم اللہ نے اپنے پاک پیغمبر صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تعلیم فرمائے۔ اگر قرآن صرف عربی معانی پر ہی مشتمل ہوتا تو "ثم ان علینا بیانہ" کی ضرورت ہی نہ تھی۔ ظاہری معانی تو قرآن کی سطح ہیں، سمندر کے موتی تو نیچے چھپے ہیں۔ ہم غلطی یہ کرتے ہیں کہ جب احادیث کو ضوالقرآن کی رو سے سمجھنے کی بات کرتے ہیں تو قرآن کے صرف ظاہری معنی کو ضوالقرآن سمجھتے ہیں۔ کسی بھی پھل کا مغز اس کا چھلکا نہیں ہوتا بلکہ چھلکے کے اندر چھپا ہوا ہوتا ہے۔ قرآن بھی ایک ایسا پھل ہی سمجھئے۔ پہلے کسی ایسے سے نسبت قائم کی جائے جو اس مغز کے ذائقے سے آشنا ہے پھر قرآن فہمی کا سفر شروع کیا جائے۔ اس کے سوا کوئی شارٹ کٹ نہیں اور اگر اختیار کرنے کی کوشش کی بھی جائے تو بھول بھلیاں ہی مقدر ٹھہریں گی۔ قرآن یقیناً غور کرنے والوں‌کے لئے آسان کردیا گیا ہے لیکن اس کی تعلیم کے لئے روز اول سے ہی ایک معلم کی ضرورت ہے اور ہمیشہ رہے گی کہ عظیم الشان کتاب کے معارف کی تہیں بہت گہری ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ

حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق معلومات درکار ہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہے تو شریک محفل کریں۔

اگر کسی کو نیٹ پر معلومات کا علم ہے تو ربط دے دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مسیح موعود تو وفات نہیں پا گئے ہیں کیا؟
ویسے تھریڈ کا عنوان اور پہلی پوسٹ کچھ ملتے نظر نہیں آ رہے۔
 

نایاب

لائبریرین
حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق معلومات درکار ہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہے تو شریک محفل کریں۔

اگر کسی کو نیٹ پر معلومات کا علم ہے تو ربط دے دیں۔
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
آپ کے کون سے امام مہدی ( علیہ السلام ) کے بارے معلومات چاہئیں ۔
حدیث و اور تاریخ میں بیان کردہ پیشن گوئیاں ۔
جن کے مطابق امام مہدی (علیہ السلام ) نے آنا ہے ۔
یا ان محترم ہستیوں کے بارے معلومات جو
یا بذات خود دعوی مہدویت کر چکے
یا ان کے پیروکاروں نے انہیں یہ منصب عطا کر دیا
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی میں ان امام مہدی کی بات کر رہا ہوں جن کا ذکر حدیث اور تاریخ میں بیان کردہ پیشن گوئیوں میں ہے اور جن کے مطابق امام مہدی (علیہ السلام ) نے آنا ہے۔ اور یہ بھی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے بھی دوبارہ اس دنیا میں آنا ہے۔ کیا یہ ایک ہی ہیں یا الگ الگ ہیں؟
 

arifkarim

معطل
نایاب بھائی میں ان امام مہدی کی بات کر رہا ہوں جن کا ذکر حدیث اور تاریخ میں بیان کردہ پیشن گوئیوں میں ہے اور جن کے مطابق امام مہدی (علیہ السلام ) نے آنا ہے۔ اور یہ بھی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے بھی دوبارہ اس دنیا میں آنا ہے۔ کیا یہ ایک ہی ہیں یا الگ الگ ہیں؟

اس سے متعلق اجماع امت نہیں ہے، اسلئے ایسا شخص آہی نہیں‌سکتا کیونکہ جو کوئی بھی ایسا دعویٰ کرے گا۔ ایک گروہ کے نزدیک سچا اور دوسرے کے نزدیک جھوٹا ہوگا۔ ایسے میں جھوٹ اور سچ کا فیصلہ ایمان کی بنیادوں پر ہوگا نہ کہ احادیث کی بنیاد پر!
 

arifkarim

معطل
امام مہدی تو سمارا عراق میں پیدا ہو چکے ہیں، اب تو ماشاللہ سے ان کی عمر بھی 1200-1300 سال کے قریب ہے ۔

ایک اور امام مہدی بھی ہندوستان میں پیدا ہو کر وفات پا چکے ہیں۔ انکی عمرقریبا 164 برس ہے!
ہو سکتا ہے کچھ عرصہ تک ایک شخص نئے امام مہدی کے روپ میں ظاہر ہو جائے!
 

ف۔قدوسی

محفلین
fumck6.jpg

مسیح موعود تو وفات نہیں پا گئے ہیں کیا؟
ویسے تھریڈ کا عنوان اور پہلی پوسٹ کچھ ملتے نظر نہیں آ رہے۔
ارے نبیل صاحب مسیح آئے ہی نہیں تو وفات کیسے پاگئے؟
وہ دجال کو مار کر دنیا میں امن قائم کرکے اور شادی کرکے پھر وفات پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
مام مہدی تو سمارا عراق میں پیدا ہو چکے ہیں، اب تو ماشاللہ سے ان کی عمر بھی 1200-1300 سال کے قریب ہے ۔
ایک اور امام مہدی بھی ہندوستان میں پیدا ہو کر وفات پا چکے ہیں۔ انکی عمرقریبا 164 برس ہے!
ہو سکتا ہے کچھ عرصہ تک ایک شخص نئے امام مہدی کے روپ میں ظاہر ہو جائے!
یہ دونوں وہ امام نہیں ہیں یہ کوئ اور ہیں وہ مدینہ میں پیدا ہونگے جیسا کہ لکا اوپر لکھا ہے
نایاب بھائی میں ان امام مہدی کی بات کر رہا ہوں جن کا ذکر حدیث اور تاریخ میں بیان کردہ پیشن گوئیوں میں ہے اور جن کے مطابق امام مہدی (علیہ السلام ) نے آنا ہے۔ اور یہ بھی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے بھی دوبارہ اس دنیا میں آنا ہے۔ کیا یہ ایک ہی ہیں یا الگ الگ ہیں؟
عیسی ع الگ ہیں انکے بارے میں لکھ کر بھیج دونگی انشااللہ
 

شمشاد

لائبریرین
فاطمہ آپ کی لگائی ہوئی تصاویر یہاں بہت ہی چھوٹی نظر آتی ہیں اور پڑھی نہیں جا سکتیں۔
 

نایاب

لائبریرین
fumck6_th.jpg


ارے نایاب صاحب مسیح آئے ہی نہیں تو وفات کیسے پاگئے؟
وہ دجال کو مار کر دنیا میں امن قائم کرکے اور شادی کرکے پھر وفات پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم
محترمہ f_quddusi جی
یہ کمنٹس محترم نبیل جی کے ہیں میرے نہیں ۔
میں تو ایسی بحثوں سے دور ہی بھلا ۔
کیونکہ ہم میں سے کچھ کی مثال شہد کی مکھی جیسی
اور کچھ کی مثال گندگی والی مکھی جیسی ہے ۔
بہت سے فورمز پر اور اردو محفل پر بھی بہت عرصہ پہلے یہ بحث پڑھی تھی۔
اور ماشااللہ سے بہت محترم ہستیوں نے اپنا نکتہ نظر بیان فرمایا تھا۔
اور کچھ ایسے کمنٹس بھی نظر سے گذرے تھے کہ استغفراللہ۔۔
چونکہ ہم پیدا ہوتے ہی مسلمان کی سند کی حامل ہیں ۔
اس لیے پڑھے نہ لکھے نام محمد فاضل اور فتوی کی مہر سیدھے ہاتھ میں ۔
یہ قانون سازی یہ فقہ کی تدوین ۔ یہ قران کی تفسیر صرف اہل علم اولی الامر کا حق ہے ۔
ہم پر صرف رسول اللہ صلی علی علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت واجب ہے ۔
اور روز محشر ہمارا حساب ہمارے اعمال پر ہو گا ۔
اور ہم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب پر شریعت نافذ کرنا چاہیں گے اک پل میں اور
خود اس سے آزاد ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

ف۔قدوسی

محفلین
عیسٰی علیہ السلام کے بارے میں عیسائ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی جان دی اپنی امت کے گناہ بخشوانے کیلئے۔۔جبکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ہم نے عیسی کو زندہ اٹھالیا۔۔۔۔۔۔عیسائ اس بات کو نہیں مانتے۔۔۔۔۔۔۔۔ عیسی ع قیامت سے پہلے آئیں گے۔۔۔۔۔۔اب تفصیل سے لکھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہدی ع مدینہ منورہ میں پیدا ہونگے اور وہاں کی حکومت اور فوج کے ڈر سے مکّہ معظّمہ ہجرت کریں گے(وجہ میں بھول گئ ہوں۔جس کتاب میں میں نے پڑھا تھا وہ گم ہوگئ ہے اس کتاب کا نام ہے"بہشتی زیور"بہت مشہور کتاب ہے)وہاں کچھ لوگ انہیں پہچان لیں گے،اور انکے ہاتھ پر
بیعت کرینگے،اور انہیں اپنا خلیفہ مقرر کریں گے، پورے مسلمانوں میں یہ بات پھیل جائے گی کہ مہدی ع آگئے ہیں،پوری دنیا سے لوگ انہیں دیکھنے آئیں گے،اور انہی دنوں دجال بھی نکل آئیں گے،دجال ایک آنکھ سے کانا ہوگا اور اسکے ماتھے پہ"کافر" لکھا ہوگا(عیسائ بھی کہتے ہیں کہ عیسی ع قیامت سے پہلے آئیں گے۔مگر وہ دجال کو اپنا عیسی مانیں گے،اور وہ دجال کے ساتھ ہونگے)۔اور وہ پوری دنیا میں فساد پھیلائے گا، دجال بہت طاقتور ہوگا۔وہ مردوں کو زندہ کریں گے زمین سے خزانے نکالیں گے(شائد اسی وجہ سے عیسائ اسے عیسی ع مانیں گے،عیسی ع بھی مردوں کو زندو کرتے تھے اور مٹی سے چڑیا بناکر اسمیں پونکھ مارتے اور وہ اڑنے لگتی۔اور وہ کوئ بیماری ہے جسکا نام میں بھول گئ ہوں کے مریضوں کو ٹھیک کردیتے تھے)،سارے کافر انکے ساتھ ہوجائینگے۔اور عیسی ع دجال کو مارنے کیلئے آئینگے۔ وہ دو فرشتے انہیں آسمان سے اتاریں گے اور اسے اترتے سارے مسلمان دیکھ لینگے۔۔۔۔عیسی ع جب اتریں گے تو وہ عصر یا صبح کی نماز کا وقت ہوگا تو مہدی ع انھیں جماعت پڑھانے کیلئے کہیں گے۔۔تو عیسی ع منع کریں گے اور مہدی کو جماعت کیلئے کہیں گے پھر مہدی ع ہی پڑھالیں گے(اس وقت عیسی ع حضور ص کے امتی ہونگے اور اسلام پر ہونگے)۔ دجال مسلمانوں کو کافر بنانے کی کوشش کریں گے۔وہ ایک مسلمان سے کہیں گے کہ بول میں تیرا خدا ہوں مسلمان انکار کریگا اور کہے گا کہ تو دجال ہے اور دجال اسے قتل کرکے پھر سے زندہ کرینگے اور کہیں گے کہ اب تو یقین ہوگیا ،مسلمان کہے گا کہ ہاں اب یقین ہو گیا کہ تو ہی دجال ہے۔۔۔۔اسکے بعد مسلمانوں اور کفروں کے درمیان جنگ کی تیاریاں شروع ہوجائینگیں۔مسلمانوں کو پتہ چل جائے گا کہ دجال نے بہت بڑی فوج جمع کی ہے۔۔تو مسلمان بھی تیاریاں شروع کریں گے اس وقت مسلمان بہت تنگ دست ہونگے۔۔۔۔ایک آدمی (جسکا نام وغیرہ میں بھول گئ ہوں)مہدی ع سے کچھ فوج(مجاہدین)مانگیں گے افغانستان آزاد کرانے کیلئے۔ اور مہدی ع انہیں فوج دیدیں گے اور وہ فتح حاصل کرکے واپس اس فوج(مجاہدین) میں آجائینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں دجال ایک ایک ملک پر حملہ کریںگے اور مسلمانوں کا خون بہائیں گے(جیسے اب اسرئیل ہیں)۔پھر جب مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ پھنچ جائیں گے۔۔۔مگر وہاں فرشتوں کی حفاظت کی وجہ سے وہ وہاں داخل نہیں ہوسکیں گے اور باہر ہی رہ جائیں گے۔۔ان دنوں مدینہ میں کثرت سے زلزلے آئیں گے تو جو کمزور ایمان والے ہونگے وہ مدینہ سے باہر جائیں گے اور دجال انہیں قتل کردیں گے۔ اور پھر کچھ معاہدہ ہوگا مسلمانوں اور کافروں کے درمیان(معاہدے میں کیا کیا شرائیط وغیرہ ہونگے وہ میں بھول گئ ہوں)۔۔۔۔۔۔ پھر کافروں میں سے ایک شخص کھڑا ہوکر کہیں گے"صلیب جیت گیا" ایک مسلمان کھڑا ہوکر انہیں قتل کردیگا۔۔۔۔۔۔۔اور پھر جنگ شروع ہجائے گی۔۔۔۔کفار کے 80 جھنڈے ہونگے اور ہر جھنڈے کے ساتھ 80 ہزار لوگ ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمانوں کی تعداد میں بھول گئ ہوں پر کفار کے مقابلے میں بہت کم ہونگے۔۔۔۔۔پھر 3(شائد یہ تعداد غلط ہو) دن تک جنگ ہوگی اور آخر مسلمان جیت جائیں گے اور دجال بھاگ جائے گا ایک بندر گاہ(اس جگہ کا نام بھول گئ ہوں)پر حضرت عیسی ع انہیں قتل کردیں گے اور اسکے بعد دنیا میں امن قائم ہوگا اور مہدی ع وفات پاگئے ہونگے اور عیسی ع دنیا کو انصاف سے بھر دیں گے۔اسکے بعد عیسی ع شادی کرلیں گے۔۔۔۔اسوقت لوگوں کی یہ حالت ہوگی کہ زکوٰتہ دینے کیلئے انہیں کوئ نہیں ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر عیسی ع وفات پاجائیں گے۔۔۔۔۔اور انہیں حضور ص کے پہلو میں یا پھر دوسری طرف دفن کردیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آہستہ آہستہ دنیا پھر بگھڑتی جائے گی اور دنیا پھر سے ایسی ہوجائے گی جیسی ابھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسوقت اگر کوئ 2 رکعت نماز پڑھیگا تو وہ ان کے لئے بہت بڑی بات ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک رات بہت لمبی ہوجائے گی لوگ صبح ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کل رات کتنی لمبی تھی۔۔۔۔۔۔۔سب حیران ہونگے اور اس دن سورج مغرب سے نکل آئے گا اور مغفرت کے دروازے بند ہوجائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری انگلیاں تھک گئ۔۔۔۔آگے بھی بہت کچھ ہوگا پر مجھے بھولنے کی عادت ہے اسلئیے کیا پتہ کچھ غلط لکھ دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ آپ لوگ یا تو بہشتی زیور میں دیکھ لینا یا پھر ڈاکٹر شاہد مسعود کا "the end of the truth" شائد میں نے نام تھوڑا غلط لکا ہو۔۔۔۔۔۔میں نے 3 سال پہلے یہ سی ڈی دیکھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت زبردست سی ڈی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگے یاجوج ماجوج قوم اس دنیا پہ چڑھ آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوگوں کے منہ، کان اور ناک سے ایک قسم کا کیڑا نکلے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک جانور آئے گا جو (شائد) ساری دنیا کا پانی پی لے گا (یا پھر کسی ایک سمندر کا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک طرف سے دھواں آئے جس سے مسلمانوں کو کھانسی زکام جیسی تکلیف دیگی اور کافروں کو ہلاک کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر صور پھونکا جئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر مش/مغرب سے آگ نمودار ہوگی جو لوگوں میدان حشر میں لے جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان سب کا زکر قرآن مجید میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ڈاکٹر شاہد مسعود نے قرآن اور احادیث کا حوالہ بھی دیا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top