حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

سارہ خان

محفلین
لیکن اگر عقلی طور پر بھی دیکھا جائے اسلام کی رو سے ..تو کافر نجس ہے ...اس کے نزدیک حرام اور حلال کچھ نہیں تو پھر یہیں واضح ہوجاتا ہے کھانے پینے کے احکام کا
میری ایک ہندو دوست ہے ۔۔ اس کا گھر ہر چیز اتنی صاف ستھری ہوتی ہے کہ دل خوش ہوجائے صفائی دیکھ کر ۔۔۔ میری عقل تو کہتی ہے کہ کھا لوں اس کے ہاتھ کا پکا ہوا ؟
ہاں عقیدے کے لحاظ سے غلط مان کر نہ کھاؤں وہ الگ بات ہے ۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
نہیں اس پر سیستانی صاحب نے بھی کہا ہے دیکھ کر بتاؤنگا ...
میں کسی سیستانی صاحب کو نہیں جانتا اور نہ جاننا چاہتا ہوں کیونکہ کسی سیستانی کا کہا ہوا کافی نہیں ۔
براہ مہربانی قرآن کی آیات سے یا احادیث سے بتائیے گا۔
کیونکہ میں نے تو روایات میں پڑھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہودیوں کی دعوت پر ان کے گھر جا کر ان کا پکا ہوا انہی کے برتنوں میں بھی کھایا ہے۔ اب اگر سیستانی صاحب یا کوئی بھی صاحب اس سنت کے خلاف کچھ کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میری ایک ہندو دوست ہے ۔۔ اس کا گھر ہر چیز اتنی صاف ستھری ہوتی ہے کہ دل خوش ہوجائے صفائی دیکھ کر ۔۔۔ میری عقل تو کہتی ہے کہ کھا لوں اس کے ہاتھ کا پکا ہوا ؟
ہاں عقیدے کے لحاظ سے غلط مان کر نہ کھاؤں وہ الگ بات ہے ۔۔۔
بات ساری ہے ہی عقیدے کی .....................................بس ..........اور ایک بات اور ...صاف ستھرا ہونا اور ہے اور پاک ہونا اور ..
 
میری ایک ہندو دوست ہے ۔۔ اس کا گھر ہر چیز اتنی صاف ستھری ہوتی ہے کہ دل خوش ہوجائے صفائی دیکھ کر ۔۔۔ میری عقل تو کہتی ہے کہ کھا لوں اس کے ہاتھ کا پکا ہوا ؟
ہاں عقیدے کے لحاظ سے غلط مان کر نہ کھاؤں وہ الگ بات ہے ۔۔۔
مان کر نہ کھانے کیا فرق پرے گا ؟ پکایا تو اسی نے ہی ہو گا نا؟:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
اکمل زیدی

محفلین
۔
میں کسی سیستانی صاحب کو نہیں جانتا اور نہ جاننا چاہتا ہوں کیونکہ کسی سیستانی کا کہا ہوا کافی نہیں ۔
میں نے کب کہا یا زور دیا آپ پر کے انھیں جانیں ..آپ نہیں جانتے مگر میں تو جانتا ہوں اور اتنا بھی جانتا ہوں کوئی ان کی بات قرآن اور حدیث سے ہٹ کر نہیں ہوگی ...اس زاویے سے تو میرے لئے کافی ہے
کیونکہ میں نے تو روایات میں پڑھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہودیوں کی دعوت پر ان کے گھر جا کر ان کا پکا ہوا انہی کے برتنوں میں بھی کھایا ہے۔ اب اگر سیستانی صاحب یا کوئی بھی صاحب اس سنت کے خلاف کچھ کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔
جب بات قرآن اور حدیث کی ہو رہی ہے تو روایات کی گجائش ہی نہیں بنتی ...آپ بھی اسلام کی اپنے حساب سے تشریح کرتے رہیں تو کرتے رہیے ... جو ہے وہ تو ہے ...لایے کوئی حدیث اس پر آپ بھی .....
 
ہمارے گاؤں میں ا۔یک سوٹھڑ فیملی کو ہمارے دادؤں نے ٹھرایا تھا، وہ لوگ بلکل ہی ہماری حویلی ساتھ والے گھر میں رہتے ہیں ۔۔ وہ بھی یھی سیم پاپڑ مٹھایئئی بنا کر بھیجتے تھے جب ہم گاؤں میں رہتے تھے۔۔ بہت زیادہ محنتی لوگ ہو تے ہیں ۔۔ اب تو ان میں سے ایک ڈاکٹر ہے کافی سارے انجنیئر ، اور نوکری پیشہ افراد ہوگئے ہیں۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
۔

میں نے کب کہا یا زور دیا آپ پر کے انھیں جانیں ..آپ نہیں جانتے مگر میں تو جانتا ہوں اور اتنا بھی جانتا ہوں کوئی ان کی بات قرآن اور حدیث سے ہٹ کر نہیں ہوگی ...اس زاویے سے تو میرے لئے کافی ہے

جب بات قرآن اور حدیث کی ہو رہی ہے تو روایات کی گجائش ہی نہیں بنتی ...آپ بھی اسلام کی اپنے حساب سے تشریح کرتے رہیں تو کرتے رہیے ... جو ہے وہ تو ہے ...لایے کوئی حدیث اس پر آپ بھی .....
الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ ۖ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ ۖ
المائدہ 5
 
ربیع م

محفلین
:)۔ ۔ ۔ ۔ہندو باورچی کے بارے میں ....کسی مسلم کے یہاں ....منع ہے ...ہندو کے ہاتھ کا کھانا یا اس کے ہاتھ کا پکا ہوا ...

یہ بااااااااااااااااااااات
ماشاء اللہ! سبحان اللہ!
ویسے آپ جو ٹافیاں، چاکلیٹیں وغیرہ کھاتے ہیں ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟ کیا پوری پراڈکشن چین کے اسلام قبول کرنے کا انتظار کرتے ہیں یا یہ فتویٰ صرف آپ گھر کے اندر ہی لاگو کرتے ہیں؟ :)

دیکھو بھائی ...جہاں تک لاگو کرنے کی ہے وہ تو ہم حتالا مکان کرتے ہیں ...گھر میں بھی باھر بھی میں ایک ہندو فرینڈ کی شادی میں گیا تھا حالانکے اس نے باھر سے انتظام کیا تھا میں نے پھر بھی حفظ ماتقدم کے طور پر نہیں کھایا ...خیر ...جب آنکھوں سے دیکھے کی ہو تو پھر تو یہ آپ پر منحصر ہے ....دین یہی کہتا ہے ...اور یقینن کوئی بہتری ہوگی اس میں ...

میرے محترم بھائی یقین واثق ہے کہ آپ اس بارے کوئی اثباتی دلیل ضرور رکھتے ہوں گے ۔
دین اسلام سلامتی کا حامل انسانیت سے بھرپور مکمل دین ہے ۔ اس میں انسان سے نفرت نہیں بلکہ " عمل " پر استوار ہے ۔
اک نگاہ ادھر دیکھئے گا ۔ کچھ جھوٹ نہیں اس میں
بہت دعائیں

اپنے محدود علم کا اعتراف کرتے اور محفلین سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ ذکر کروں گا:

کہ دین اسلام میں غیر مسلم جن میں اہل کتاب اور ہندو مجوسی --وغیرہ شامل ہیں کا کھانا جو حلال چیزوں پر مشتمل ہو کھانے میں کوئی حرج نہیں ۔

البتہ ذبیحہ صرف اہل کتاب کا کھا سکتے ہیں جو کہ شرعی طریقہ کے مطابق ذبح کیا گیا ہو اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کفار کا ذبیحہ جائز نہیں :

ذیل میں چند جید علماء کرام کے فتاویٰ نقل کرتا ہوں جن میں الشیخ بن باز،الشیخ صالح بن فوزان الفوزان ،الشیخ محمد صالح المنجد شامل ہیں جنہوں نے اس کے جواز کا فتویٰ دیا ہے۔

صالح بن فوزان الفوزان

الشیخ محمد صالح المنجد

http://www.binbaz.org.sa/node/2134

http://www.ahlalhdeeth.com/vb/showthread.php?t=345974
 
نایاب

لائبریرین
میری عقل تو کہتی ہے کہ کھا لوں اس کے ہاتھ کا پکا ہوا ؟
میری محترم بٹیا ۔ اک کلمہ ہے جو کلمہ طیبہ کہلاتا ہے ۔ اور اسے زبان سے پڑھنے والا " پاک " قرار پاتا ہے ۔ ۔ جو دل سے شہادت دیتا ہے ۔ وہ پاکیزہ قرار پاتا ہے ۔اسے مسلم کہتے ہیں اسے مومن پکارا جاتا ہے ۔ اک کلمہ گویا ناپاک سے پاکیزگی کی جانب لے آتا ہے ۔
قران پاک کی اک آیت " کھاؤ پیئو اسراف نہ کرو ؔ کی صورت اللہ کی نعمتوں کی آگہی مل جاتی ہے ۔ علم ہوجاتا ہے کہ کون شئے اس کے لیئے حلال ہے اور کون سی حرام ۔۔۔۔۔۔۔۔ حرام شئے اگر ؔصاف ستھرے خوبصورت کور میں لپٹی ملے تب بھی حرام ہے ۔
باقی حلال اشیاء اور دیگر نعمتوں سے مستفید ہونے کے لیئے اک اور کلمہ ہے ۔۔۔۔۔ جسے " بسم اللہ الرحمن الرحیم " کہتے ہیں ۔
یہ حلال اشیاء پر سے تمام نجاست دور کر دیتا ہے ۔ اور یہ اشیاء براہ راست اللہ کی نعمت قرار پاتی ہیں ۔
سو ہندو کافر کے ہاتھ کا پکا کھانا اگر وہ ظاہری صفائی ستھرائی کا حامل ہے ۔ بسم اللہ پڑھتے کھا لینے میں برائی نہیں ۔
کہ اس سچی ذات کا ذکر اس کی نعمت کا شکر ادا کرنا ہے ۔ ہم نے تو رزق کھانا ۔ کسی ہندو کافر کو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باضابطہ فتوی یہاں موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اور بات جو ایک بار مجھے والدہ نے بتائی تھی اور انہوں نے اپنے بچپن میں اُسے دیکھا بھی تھا کہ غیر مسلم لوگ مسلمانوں کے حقے سے کش نہیں لگا سکتے تھے اور غیر مسلموں کے حقے کے ساتھ ایک ہڈی بندھی ہوتی تھی جس کو دیکھ کر کوئی مسلم اُس کو نہیں پیتا تھا۔

نادانستہ ہی سہی، لیکن میرے اس مراسلے نے آج عارف کریم صاحب کی ٹرولنگ کو بھی مات کر دیا :D
 
Top