حقیقت۔۔۔ لیکن ذرا ہٹ کے

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس میڈیا کی وجہ سے ہمارے جیسے کالے ایویں ای احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں
اور موبائل کیمرہ بیوٹی موڈ پہ سیٹ کرکے تصاویر لیتے ہیں
:confused:
پتا نہیں سب کو یہ بات کیوں پرمزاح لگی۔۔۔ حالانکہ ہم جیسوں کے لیے ایک حقیقت ہے۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین

صائمہ شاہ

محفلین
کیا چاند گورا ہوتا ہے؟ ہو سکتا ہے وہ گول منہ والی دلہن ڈھوندتی ہوں۔۔۔۔ افسانہ نگار نے تو ایک بار کہہ دیا تھا کہ رقص اعضاء کی شاعری ہے۔ اور یہ معصوم قوم آج بھی اس کے اس مقولے کو دل و جاں سے تسلیم کرتی ہے۔۔۔۔۔
کیا چاند کالا ہے ؟؟ :)
 
یوسف سلطان

محفلین
دروازے پر اے اپنے دوست یا جاننے والے کو ٹالنے کے لئے بچوں سے کبھی بھی جھوٹ نہ بلوائیں، اپ خود ہی انھیں گناہ کبیرہ سکھاتے ہیں ، اور پھر مستقبل میں ان سے نیکی کی امید رکھتے ہیں !
 
سارہ خان

محفلین
ایک پردیسی بولا
لد گئے وہ زمانے، جب گھروں سے یوں سندیس آتے تھے کہ ہم یہاں خیریت سے ہیں اور تمہاری خیریت کے لئے بہت پریشان رہتے ہیں۔
اب تو پردیسیوں کو یوں کہنا پڑتا ہے کہ
میں تو یہاں پر بالکل خیریت سے ہوں بس آپ کی خیر خیریت کیلئے بہت پریشان رہتا ہوں۔
 
مرغی آ جائے تو اسے قتل کر دیں پھر اسے گرم تیل میں اچھی طرح غسل دیں... اور دہی کا سفید کفن پہنا دیں شان مصالحے سے اس خوشبو کی دھنی دیں....
پھر چاول کے اندر اس کی قبر بنا دیں جب تیار ہو جاے تو مجھے دعوت دیں تاکہ بیچاری کے حق میں مغفرت کی دعا کی جا سکے:p
 
اعلی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جب آپ سے گلاس ٹوٹ جائے تو ماں کی آواز آتی ہے۔۔۔ توڑو توڑو۔۔۔ سارا گھر توڑ دو۔۔۔ آنکھیں ہیں کہ ٹِچ بٹن۔۔۔ دیکھ نہیں سکتے۔۔۔۔
اور اگر ماں سے خود گلاس ٹوٹ جائے تو ۔۔۔ پتا نہیں کس کمبخت نے ادھر رکھا ہوا تھا۔

نوٹ: شادہ شدہ افراد "ماں" کی جگہ "بیوی" پڑھیں۔ :)
 
بہت پرانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
 
Top