مبارکباد خالد محمود چوہدری کے محفل پہ دس سال

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
درایں چہ شک !مابدولت حضور شاہ صاحب عالی قدر کی بذلہ سنجی کے قائل کہنہ ہیں ۔ :D :D

پھر تو یوں نہیں لکھنا چاہئیے تھا

درایں چہ شک !مابدولت حضور شاہ صاحب کہنہ عالی قدر کی بذلہ سنجی کے قائل ہیں ۔ :D :D


مگر یہ سب کہنے کی جسارت سے پہلے جان کی امان چاہتے ہیں محمد امین بھیا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کا مطلب کہ دس ٹن نا؟
دیکھا جو کسی کو سمجھ نہ آیا وہ آپ کی بہنا کو سمجھ آ گیا۔ شکر ہے۔
ایک فلسفی کا قول ہے کہ اتنے شاگردوں میں میرا فلسفہ ،صرف میرا ایک شاگرد سمجھا ہے ۔ اور وہ بھی غلط سمجھا ہے۔
 
پھر تو یوں نہیں لکھنا چاہئیے تھا

درایں چہ شک !مابدولت حضور شاہ صاحب کہنہ عالی قدر کی بذلہ سنجی کے قائل ہیں ۔ :D :D


مگر یہ سب کہنے کی جسارت سے پہلے جان کی امان چاہتے ہیں محمد امین بھیا۔
خواہرم محترم ، جملہ یا سطر بالا چونکہ فارسی پیرایہ میں ہے لہذا ٰ کہنہ ٰ بعد میں آئے گا ۔ :D :D
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خواہرم محترم ، جملہ یا سطر بالا چونکہ فارسی پیرایہ میں ہے لہذا ٰ کہنہ ٰ بعد میں آئے گا ۔ :D :D
نہیں نہیں برادر محترم ۔ آپ ترتیب کا خیال چھوڑئیے۔ بس یہ دیکھئیے کہ تیروں کا رخ کس سمت ہے۔ :D

یاد رہے کہ ہم جان کی امان طلب کر چکے ہیں پہلے ہی۔ :rollingonthefloor:
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یاد رکھئیے بھائی کہ آپ کے عمل کا رد عمل آنے والا۔ مگر اس لڑی میں نہیں۔ایویں خراب نہ ہو جائے۔
میں نے صابرہ بہن پر اعتراض کیا ہے آپ پر تو نہیں
صابرہ بہن، اللّٰہ آپ کو خوش رکھے، کیا ہی سچی بات کی ہے آپ نے 😊
 

سید عمران

محفلین
پھر تو یوں نہیں لکھنا چاہئیے تھا

درایں چہ شک !مابدولت حضور @شاہ صاحب کہنہ عالی قدر کی بذلہ سنجی کے قائل ہیں
نہیں یوں لکبنا چاہیے تھا
درایں چہ شک!مابدولت حضور شاہ صاحب کہنہ مشق عالی قدر کی بذلہ سنجی کے قائل ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ توبہ۔ اب اس وقت لغات کون لے کر بیٹھے اتنی مشکل باتیں سمجھنے کو۔
احمر کا تو معلوم مگر اب یہ احقر کون ہوتا بھلا۔
 
Top