استنبول کی مساجد میں خواتین کے لئے مسجد کے پچھلے حصے میں معمولی سی جگہ مختص ہے چاہے وہ سیاح ہو یا نمازی۔ اگرچہ بورڈ پر لکھا ہے کہ سیاح مسجد کی پہلی صفوں وغیرہ تک نہیں جا سکتے مگر اگر رش نہ ہو تو مردوں کو پوری مسجد میں دندنانے سے کوئی نہیں روکتا۔ سو میں سلطان احمد جامعہ (نیلی مسجد) میں مزے سے ہر جگہ سے تصاویر لیتا رہا۔ ایک خاتون نے خواتین کے کھڈے لائن کونے سے نفل پڑھنے کے بعد مسجد کے مین حصے میں آنے کی کوشش کی تو گارڈ نے اسے روک دیا حالانکہ اس وقت مسجد خالی تھی۔