خواہشات کا ستیاناس

ماہی احمد

لائبریرین
کاش کہ ماہی احمد کی پرسکون نیند لینے کی خواہش ہو اور فاطمہ اس کا ستیاناس کر دے.. ;)
.
او بہنا یہ تو ہوا پڑا ہے ستیاناس.... اور کیا ستیاناس ہو گا...
کاش ہم لیبرٹی ٹاور کے ٹاپ پر جا کر سیلفی لے سکیں..
اور جیسے ہی سیلفی کلک کرنے لگیں تو موبائل کی بیٹری ڈیڈ ہو جائے :LOL:

کاش کہ فاطمہ جلدی سے بولنے لگے....:daydreaming:
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
نثری شاعری کو شاعری کا درجہ دینے یا نہ دینے والا کوئی کون ہوتا ہے؟
شعر کی تعریف میں یہ بات کہیں نہیں دیکھی کہ اسے پابند بحور ہونا چاہئے۔۔۔ اس لیے نثری شاعری بھی شاعری ہی ہے !
یہ خواہش تو پوری ہوئی!
 

لاریب مرزا

محفلین
اور انڈیا ٹیسٹ سیریز ۔
یہ تو بورنگ ہے وجی بھائی؟؟ ہم بتاتے ہیں کہ اس خواہش کا ستیاناس کیسے کرنا ہے۔
کاش پاکستان ون ڈے سیریز جیت جائے۔
لیکن آخری اوور میں آپ کی لائٹ چلی جائے۔ یو پی ایس کام کرنا چھوڑ دے۔ جنریٹر بھی دغا دے جائے :p

ہم اتنا لالچی کیوں بنتے ہیں۔
اور یہ تو کوئی خواہش نہیں ہے۔ کوئی خواہش ظاہر کریں :) جیسا کہ

کاش ہم سارا مہینہ بجلی خرچ کریں لیکن بل نہ آئے۔
 

ربیع م

محفلین
یہ تو بورنگ ہے وجی بھائی؟؟ ہم بتاتے ہیں کہ اس خواہش کا ستیاناس کیسے کرنا ہے۔

لیکن آخری اوور میں آپ کی لائٹ چلی جائے۔ یو پی ایس کام کرنا چھوڑ دے۔ جنریٹر بھی دغا دے جائے :p


اور یہ تو کوئی خواہش نہیں ہے۔ کوئی خواہش ظاہر کریں :) جیسا کہ

کاش ہم سارا مہینہ بجلی خرچ کریں لیکن بل نہ آئے۔
اور اگلے مہینے آپ اس خوشی میں پہلے سے زیادہ بجلی خرچ کریں اور تیسرے ماہ اکٹھا بل ا جائے!
(ہوتا بھی ایسے ہی ہے )

اللہ کرے اس بار موسم سرما جلد ا جائے اور طویل ہی ہو جائے ۔
 
Top