خواہشات کا ستیاناس

اربش علی

محفلین
اب آئے نا سیدھی راہ پہ۔
ہاں تو ایسا کیجئیے کہ وہ جملہ دوبارہ سے لکھئیے جس میں سٹرا بیری کے سلسلہ میں بندر کےسٹرا بیری کھا جانے کا ذکر کیا تھا۔ بندر کو ہٹا کر اپنا نام لکھ دیجئیے تا کہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔
ایسے کاموں خفیہ ہوتے ہیں، سند نہیں رکھی جاتی۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
اربش علی

محفلین
کام یا کاموں؟
بس دے دیجئیے گا الزام پھر سے اپنی غائب دماغی کو۔
ہم نے پہلے لکھا تھا کہ
"ایسے کاموں میں سند نہیں رکھی جاتی"
پھر مٹا کر جملہ بدلا تو کاموں کو کام کرنابھول گئے، بندر کا قصور ہے سارا۔😡
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سٹرابیریز سر پر سوار ہیں، اور بندر اس راہ میں حائل ہے۔اسے راستے سے ہٹانا پڑے گا :angry2:
بندر کو جلدی سے پنجرے میں بند کریں۔ لیکن اس کے لئےپہلے آپ کو پنجرے میں جانا پڑے گا اور پھر بندر آپ کی نقل میں پنجرے میں داخل ہو گا تو آپ جلدی سے نکل کر پنجرے کا دروازہ بند کر دیجئیے گا۔ لیکن اگر بندر آپ سے پُھرتیلا نکلا تو ساری سٹرا بیریز اس کے حصے میں آئیں گی۔
 
لگتا ہے آپ بھی بندر کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، جو غلط غلط مشورے دے رہی ہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لگتا ہے آپ بھی بندر کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، جو غلط غلط مشورے دے رہی ہیں ۔
لو بھلا اس میں کیا غلط مشورہ ہے۔ کیا بندر انسانوں کی نقل نہیں کرتے۔؟ تو بس اسی وجہ سے آپ کو ایک اچھا مشورہ دیا تھا۔
حالانکہ بندر نے جھٹ سے ہماری بات مان لینی تھی۔
 
اربش علی

محفلین
لو بھلا اس میں کیا غلط مشورہ ہے۔ کیا بندر انسانوں کی نقل نہیں کرتے۔؟ تو بس اسی وجہ سے آپ کو ایک اچھا مشورہ دیا تھا۔
حالانکہ بندر نے جھٹ سے ہماری بات مان لینی تھی۔
اس جملے سے ثابت ہوا کہ بندر آپ کے ساتھ مل کر اس سازش میں شریک ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں تو صاف سازش کی بوآ رہی ہے!!
🐒
لیجیے، خود اس سے تفتیش کرنی چاہیے۔
آپ ہی کیجئیے۔۔۔ ہم نہیں پڑتے تفتیشی کاموں میں۔ ورنہ تشویش ہو جاتی ہے کہ صحیح تشخیص کی بھی ہے معاملے کی یا نہیں۔
ویسے بھی جس کا کام اسی کو ساجھے۔
 
اربش علی

محفلین
یہ بہانے بہانے سے موجودہ حکومت کی طرف تشبیہہ کیوں دی جا رہی ہے ۔ بندر ۔ سلاخیں ۔ انڈر اسٹینڈنگ ۔ فرمانبرداری اور اشٹرا بیریاں ۔ اور سازش ۔ پتہ نہیں ھائبرڈ کارشل لاء کے رہنے والو؟؟ آزادیوں والی قومیں اور ہوتی ہیں ۔ بندے بن جاؤ نئیں تے آیا جے حافظ
 
امید ہے کہ اربش علی نے بات سن کر سمجھ بھی لی ہو گی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
شاواشے! سارا الزام ہم معصوم پر دھرتے خوف نہ آیا؟
بیٹیوں سے پنگا ؟؟ ہرگز نئیں چنگا ۔ اب ملزم ہمیشہ خود کو مشوم کہتا ہے ۔ بتاؤ حکومت وقت کے خلاف تمہارا کیا پلان ہے تم نے نہ بتایا تو ہم نہ صرف پلان بتائیں گے بلکہ سازش کے تانے بانے ہمسایہ ملکوں سے ملا کر ہائپو تھیٹیکلی ملزم کو دہشت گرد اور ہمسایہ ملک کا آلہ کار ثابت کرتے منٹ نہیں لگنا ۔ ماریں گے بھی خود اور الزام بھی تم پر ہی لگے گا ۔ پلساں ساڈیاں ۔ پرچے ساڈے ۔ بندوقاں ساڈیاں ۔ کارتوس ساڈے ۔ بندے تہاڈے فیر سب ثابت ہو جانا ۔ مرنا تو ہے نہیں ہم نے (نعوذ باللہ) اور کسی کو جینے بھی نہیں دینا
 
Top