محمد وارث
لائبریرین
جن شعرا کا یہاں ذکر ہوا ہے ان کے زیادہ کلام کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔ حافظ کا اردو ترجمہ مقبول و معروف ہے، میرا پہلا فارسی دیوان بھی یہی حافظ مترجم تھا۔ سعدی کی گلستان و بوستان کے تراجم ہو چکے لیکن غزلیات کے نہیں ہوئے جو اب ہو رہے ہیں۔ صائب زود فہم اور انتہائی اچھا شاعر ہے اور اس لیے شاید زیادہ ترجمہ ہوتا ہے۔ اقبال کے اردو تراجم معروف ہیں۔ رومی کی غزلیات کے اردو تراجم کبھی نہیں ہوئے، اب ہو رہے ہیں لیکن مثنوی کی شہرت ہر جگہ ہے۔ بیدل کا کلام مشکل ہے لیکن بیدل یہاں کافی مقبول ہے اور مکمل ترجمہ تو نہیں لیکن پھر بھی کافی کلام کا ترجمہ پہلے ہو چکا ہے۔ عمر خیام برصغیر میں بہت معروف رہا ہے لیکن یہاں کلام نہ ہونے کے برابر میں ہے، میں نے خود بھی کی بار کوشش کی لیکن پھر نہ جانے کیوں رک سا جاتا ہوںلیکن یہ خاطر نشین رکھیے کہ 'اقبال' کا لفظ کئی فارسی ابیات میں بھی استعمال ہوا ہو گا۔