حسان خان

لائبریرین
دنیا چو شب و تو آفتابی
خلقان همه صورت و تو جانی
(مولانا جلال‌الدین رومی)

دنیا شب کی مانند ہے اور تم آفتاب ہو؛ تمام انسان صورت ہیں اور تم جان ہو۔
 
خلیدن‌های مِنقارِ هُما در اُستُخوان غالب
پس از عمری به یادم داد کاوش‌های مژگان را
(غالب دهلوی)

تصور کیجیے کہ عاشق مر چکا ہے اور اُسے مرے ہوئے ایک عرصہ گذر چکا ہے۔ قبر ویران پڑی ہے اور اُس کی ہڈیاں اِدھر اُدھر بکھری ہوئی ہیں۔ ہما (جو ہڈیاں کھاتا ہے) آتا ہے اور اُن ہڈیوں پر چونچ مارتا ہے۔ اس کی چونچ کی چبھن سے عاشق کو (جس کا جذبۂ عشق ابھی زندہ اور تازہ ہے) وہ وقت یاد آتا ہے جب کسی کی لمبی لبی اور تیز مژگاں اس کے رگ و ریشہ میں چبھتی تھیں۔
مرزا غالب نے عشق کے جذبۂ غیرفانی کو بڑے خوبصورت پیرائے میں بیان کیا ہے اور ایک نہایت ہی حسین محاکاتی فضا پیدا کی ہے جس سے اُن کے احساسات کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہماری آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے۔
(شارح: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
اس شعر کا لفظ بہ لفظ ترجمہ کیا ہو گا
 

محمد وارث

لائبریرین
نہ ہر کہ چہرہ برافروخت از غم آزاد است
کہ سرخروئ گُل از طپانچۂ باد است


رضی اصفہانی

ہر وہ کہ جس کا چہرہ چمک دمک رہا ہو غموں سے آزاد نہیں ہے کہ جیسے پھول کے چہرے کی سرخی ہوا کے تھپڑوں کی وجہ سے ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اے کہ فکرِ چارۂ بیماریِ دل می کنی
نسبتِ خود را بچشمِ یار باطل می کنی


صائب تبریزی

اے کہ تُو (ہماری) بیماریِ دل کا چارہ کرنے کی فکر کرتا ہے، (دراصل) تُو ناحق اور باطل طور پر اپنی نسبت چشمِ یار کے ساتھ کر رہا ہے (یعنی علاج چشمِ یار ہے، تیرے چارے نہیں)۔
 

حسان خان

لائبریرین
دو ہزار نہیں، بلکہ یقیناً تین ہزار اشعار ہوں گے، کیونکہ کئی مراسلوں میں ایک سے زائد اشعار بھی ہیں۔
ماشاءاللہ! :)
 
آخری تدوین:
چو سایہ بر رہش افتادہ ام کارے کن اے طالع
کہ آید آفتابِ من مرا از خاک بردارد
(فضولی بغدادی)

ایک سایہ کی طرح میں اُس کی راہ میں پڑا ہوں، کوئی کام(تدبیر) کر اے قسمت! کہ میرا آفتاب آئے (اور) مجھے خاک سے بلند کرے۔
 
آخری تدوین:
شنیدم برگِ گل لافِ لطافت بر زبان دارد
تو لب بگشائے تا او لب بدین گفتار نگشاید

(فضولی بغدادی)
میں نے سنا کہ برگِ گل زبان پر لافِ نزاکت رکھتی ہے
تو لب کشائی کر تاکہ وہ اس (لطافتِ بسیار کی)بات پر لب بند ہوجائے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بیش ازاین نتواں حریف دا‌غ حرمان زیستن
یا مرا با خود ببر آنجا کہ ہستی، یا بیا

بیدل دہلوی۔
(بس) اس سے زیادہ محرومی کے داغ کے مقابل زندہ نہیں رہا جاتا ۔
یا مجھے وہاں لے چلو جہاں تم ہو یا تم یہاں آجاؤ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاید اس دھاگے میں از ہمہ بیشتر حافظ، سعدی اور صائب کے اشعار ارسال ہوتے ہیں۔
میرا خیال میں ایسا اس دھاگے میں سعدی حافظ صائب رومی وغیرہ کے اشعار کی تعداد کا تناسب شروع کے دور میں زیادہ ہوگا۔ااور یہ بات شروع کے مواد کے متعلق زیادہ صحیح ہوگی کیوں کہ دھاگا بھی عمر کے لحاظ سے کافی سینئر اور معزز ہوچکا ہے۔۔ ۔ اب تو میرے مشاہدے کے مطابق شعرا ء کے انتخاب میں کافی تنوع دیکھنے میں آتا رہتا ہے ۔ جو ہمارے جیسے دلچسپی رکھنے والے طالبعلموں کے لیے دلچسپ تر بات ہے ۔۔۔ایک رائے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بفسوں سازیِ زاہد مرو از راہ حزیں
مذہبِ عشق بہ تسبیح و مصلا مفروش


شیخ علی حزیں لاھیجی

اے حزیں، زاہد کی فسوں سازی کہ وجہ سے اپنی راہ سے مت ہٹ، تسبیح اور مصلے کے بدلے میں مذہبِ عشق مت بیچ۔
 

حسان خان

لائبریرین
غالب ، ڈھانچے میں ہما کے مسلسل منقار مارنے نے ایک عمر کے بعد مجھے مژگاں کی کاوشوں کی یاد دلائی ۔
قاری کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ فارسی میں 'کاوش' کا معنی [کسی چیز کی جستجو میں] زمین کھودنا یا جستجو و تفحص ہے۔ اردو میں اِن دنوں یہ لفظ 'کوشش' کے معنی میں استعمال ہوتا نظر آتا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
چو سایہ بر رہش افتادہ ام کارے کن اے طالع
کہ آید آفتابِ من مرا از خاک بردارد
(فضولی بغدادی)

ایک سایہ کی طرح میں اُس کی راہ میں پڑا ہوں، کوئی کام(تدبیر) کر اے قسمت! کہ میرا آفتاب رواں ہے (تاکہ) مجھے خاک سے بلند کرے۔
تصحیح: ۔۔۔۔اے قسمت! کوئی ایسا کار کر کہ میرا آفتاب آئے اور مجھے خاک سے بلند کرے۔
 

حسان خان

لائبریرین
میرا خیال میں ایسا اس دھاگے میں سعدی حافظ صائب رومی وغیرہ کے اشعار کی تعداد کا تناسب شروع کے دور میں زیادہ ہوگا۔ااور یہ بات شروع کے مواد کے متعلق زیادہ صحیح ہوگی کیوں کہ دھاگا بھی عمر کے لحاظ سے کافی سینئر اور معزز ہوچکا ہے۔۔ ۔ اب تو میرے مشاہدے کے مطابق شعرا ء کے انتخاب میں کافی تنوع دیکھنے میں آتا رہتا ہے ۔ جو ہمارے جیسے دلچسپی رکھنے والے طالبعلموں کے لیے دلچسپ تر بات ہے ۔۔۔ایک رائے۔۔۔
بے شک، شعرا کے انتخاب میں تنوع نظر آتا ہے اور یہاں ایسے شاعروں کے اشعار بھی موجود ہیں، جن کا نام بھی معروف نہیں ہے، تاہم اِس دھاگے میں ارسال ہونے والے جملہ مراسلوں میں حافظ، سعدی اور صائب کے شعروں ہی کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اِس دھاگے میں حافظ، سعدی، اور صائب لکھ کر تلاش کرنے پر بالترتیب ۱۹۶، ۱۷۵ اور ۱۷۴ نتائج آئے ہیں۔
'بیدل' تلاش کرنے پر نتائج کی تعداد ۱۴۱ ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
اقبال اور رومی کے نتائج بھی خاطر خواہ ہیں، اقبال قریب 140 اور رومی قریب قریب 100۔ لیکن ان میں وہ نتایج بھی شامل ہیں جن میں محض ان کے نام آئے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اور اپنے فیس بُک پیج کے نام کی مناسبت سے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایک شاعر کا کوئی شعر میں کم از کم دو تین ہفتوں بعد پوسٹ کروں، اس لیے مختلف شعرا کا کلام ڈھونڈنا میری ایک مجبوری ہے :)
 

حسان خان

لائبریرین
اقبال اور رومی کے نتائج بھی خاطر خواہ ہیں، اقبال قریب 140 اور رومی قریب قریب 100۔ لیکن ان میں وہ نتایج بھی شامل ہیں جن میں محض ان کے نام آئے ہیں۔
لیکن یہ خاطر نشین رکھیے کہ 'اقبال' کا لفظ چند فارسی ابیات میں بھی استعمال ہوا ہو گا۔ :)
 
آخری تدوین:
Top