حسان خان
لائبریرین
آپ کو یہ جان کر شادمانی ہو گی کہ فارسی کا شمار دنیا کی آسان تر زبانوں میں ہوتا ہے اور اردو جاننے والے شخص کے لیے تو یہ بہت آسان زبان ہے۔ اگر آپ فارسی زبان سیکھنا چاہ رہے ہیں تو آپ پہلا قدم یہ اٹھائیے کہ کلاسیکی اردو ادبیات کا مطالعہ کر کے کلاسیکی اردو یا اردوئے معلّیٰ پر بخوبی تسلط حاصل کر لیجیے۔ جب آپ ایسا کر لیں گے تو گویا آپ نیم سے زیادہ فارسی سیکھ چکے ہوں گے۔ بعد میں پھر آپ کو ریاضی کے قاعدوں کی طرح بس چند تصریفی قاعدے ذہن نشین کرنے ہوں گے جن کی مدد سے آپ فارسی شعروں اور جملوں کے معنی درک کرنے پر قادر ہو جائیں گے۔ اِس سلسلے میں آپ کی اعانت کرنے کے لیے یہاں دوست موجود ہیں۔کیا آپ تمام لوگ فارسی سمجھتے ہیں؟ بھئ مجھے تو بڑی ہی مشکل زبان لگ رہی ہے پر کشش بھی محسوس ہو رہی ہے، مجھے تو فارسی کا "ف" بھی سمجھ نہیں آتا اس لیے اشعار پڑھنے میں وہ لذت نہیں آ رہی ، کوئ حضرت راہنمائ فرمائیں گے کے مجھے فارسی سیکھنے یا سمجھنے کے لیے کیا اقدام کرنا ہوں گے؟
اگر آپ کو علامہ اقبال کی اردو شاعری کسی پریشانی کے بغیر سمجھ آ جاتی ہے تو سمجھیے کہ آپ نصف فارسی قبل ہی سے جانتے ہیں۔
آخری تدوین: