حسان خان

لائبریرین
خلافِ پیمبر کسی ره گُزید
که هرگز به منزل نخواهد رسید

(سعدی شیرازی)
جس نے پیغمبر [کی راہ] کے خلاف [کوئی] راہ مُنتخَب کی، وہ ہرگز منزل پر نہ پہنچے گا۔

تحت اللفظی ترجمہ:
پیغمبر [کی راہ] کے خلاف [کوئی] راہ اُس شخص نے مُنتخَب کی، کہ جو ہرگز منزل پر نہ پہنچے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شہرۂ آفاق شد منصور ورنہ ہر زماں
برسرِ دارِ اناالحق نوجوانِ دیگر است

زیب النسا مخفی

منصور حلاج ہی سارے زمانے میں مشہور ہو گیا ورنہ ہر زمانے میں اناالحق کی سُولی پر کوئی نہ کوئی دوسرا نوجوان ضرور ہوتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
شہرۂ آفاق شد منصور ورنہ ہر زماں
برسرِ دارِ اناالحق نوجوانِ دیگر است

زیب النسا مخفی

منصور حلاج ہی سارے زمانے میں مشہور ہو گیا ورنہ ہر زمانے میں اناالحق کی سُولی پر کوئی نہ کوئی دوسرا نوجوان ضرور ہوتا ہے۔
وارث بھائی، منصور حلاج کی شخصیت متنازعہ ہے کیا؟؟ ہم نے کہیں پڑھا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی، منصور حلاج کی شخصیت متنازعہ ہے کیا؟؟ ہم نے کہیں پڑھا تھا۔
جی متنازع فیہ ہے، اور اسی وجہ سے حسین بن منصور حلاج (منصور حلاج) کو شریعت کی رو سے علما نے موت کی سزا سنائی تھی۔ علما ان کو زندیق و کافر کہتے ہیں، صوفیا (جیسے مولانا رُومی و شیخ فرید الدین عطار اور بعد کے تمام صوفیا) ان کو ولی اللہ کہتے ہیں۔
 
ایک طرف کافر اور ایک طرف ولی اللہ، اتنا تضاد!! کس عمل کے باعث ان کو موت کی سزا سنائی گئی؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک طرف کافر اور ایک طرف ولی اللہ، اتنا تضاد!! کس عمل کے باعث ان کو موت کی سزا سنائی گئی؟؟
"انا الحق" (میں حق ہوں، جس کا مطلب میں خدا ہوں بھی ہو سکتا ہے) کہتے تھے۔ حلول وغیرہ کے بھی قائل تھے (بقول فتویٰ لگانے والے مولویوں کے)۔ سو دے دیا فتویٰ اور چڑھا دیا سُولی پر۔
 
محمد وارث

لائبریرین
حلول یعنی کسی چیز کا دوسری چیز میں اس طرح مل جانا کہ دونوں میں کوئی فرق نہ رہے۔ عام طور پر یہ عقیدہ خدا کے متعلق ہے یعنی خدا کسی میں اس طرح مل جاتا ہے کہ دونوں ایک ہی ہو جاتے ہیں۔ یہ منصور بن حلاج پر وکی پیڈیا اردو کا مضمون ہے اور ایسے ہی اشخاص کا لکھا ہوا ہے جنہوں نے منصور کو سزا سنائی تھی یعنی یہ بھی محضر نامہ ہی ہے۔ :)
 
بہت معلوماتی مضمون ہے۔ بہت شکریہ!!

آپ منصور حلاج کی شخصیت کے بارے میں کوئی ذاتی رائے رکھتے ہیں؟؟
 
یاز

محفلین
وفا کنیم و ملامت کشیم و خوش باشیم
کہ درِ طریقتِ ما کافری ست رنجیدن
(حافظ شیرازی)

ہم وفا کرتے ہیں، ملامت برداشت کرتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔ اس لئے کہ ہماری طریقت میں رنجیدہ ہونا کفر ہے۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
آب می‌بندد به رویِ تشنگانِ کربلا
هر که دارد جامِ مَی را در خُمار از من دریغ

(صائب تبریزی)
جو بھی شخص خُمار [کی حالت] میں مجھ سے جامِ شراب روکے رکھتا ہے، وہ [گویا] تشنگانِ کربلا پر آب بند کرتا ہے۔

× خُمار = نشہ و مستی زائل ہونے کے بعد لاحق ہونے والی کیفیتِ سر درد و کسالت، جس میں شراب کی دوبارہ طلب محسوس ہوتی ہے؛ ہینگ اوور
 
حسان خان

لائبریرین
«ربّنا إنّا ظلَمْنا» وِردِ خود کن سال‌ها
تا چو آدم توبه‌ات گردد قبولِ کردگار

(صائب تبریزی)
«ربّنا إنّا ظلَمْنا» (اے ہمارے رب! یقیناً ہم نے ظُلم کیا) کو سالوں تک اپنا وِرد بناؤ تاکہ آدم کی مانند تمہاری توبہ کِردگار [کی بارگاہ میں] قبول ہو جائے۔

× مندرجۂ بالا بیت میں سورۂ اعراف کی آیت ۲۳ کی جانب اشارہ ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
صائب تبریزی ایک بیت میں اہلِ زمانہ کی بے مروّتی کی شکایت کرتے ہوئے کہتے ہیں:
آبِ مُرُوّت از قدحِ هیچ کس مجُوی
خود را حُسین و رُویِ زمین کربلا شِناس

(صائب تبریزی)
کسی بھی شخص کے پیالے سے آبِ مروّت تلاش مت کرو۔۔۔ خود کو حُسین اور رُوئے زمین کو کربلا تصوُّر کرو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
رُباعی از طالب آملی

خاشاک ز راہِ عاشقاں می بارد
غیرت ز نگاہِ عاشقاں می بارد
تا حُسنِ تو در دیدۂ دل جلوہ گرست
خورشید ز آہِ عاشقاں می بارد

عاشقوں کی راہوں میں خس و خاشاک (کوڑا کرکٹ اور پتھر ہی) برستے ہیں، لیکن اُن عاشقوں کی نگاہوں سے ہمیشہ غیرت ہی جھلکتی ہے۔ جب تک تیرا حُسن، دل کی (حقیقی) آنکھوں میں جلوہ گر ہے، تب تک عاشقوں کی آہوں سے خورشید ہی ٹپکتے رہیں گے۔
 
حسان خان

لائبریرین
دست زن بر دامنِ شرعِ رسولِ هاشمی
زان که بی آن بادبان کشتی نیاری بر کنار

(صائب تبریزی)
رسولِ ہاشمی کی شریعت کا دامن پکڑو کیونکہ اُس بادبان کے بغیر تم کشی کو کنارے پر نہ لا سکو گے۔
 
حسان خان

لائبریرین
دست زن بر دامنِ آلِ پیمبر تا تو را
در کنارِ رحمتِ خود پروَرَد پروردگار

(قاآنی شیرازی)
آلِ رسول کا دامن پکڑو تاکہ پروردگار تم کو اپنی رحمت کے پہلو میں پرورش دے۔
 
Top