چرخ - دُون، دلدار - بیپروا و افغان - بیاثر
ای خدا، رحمی، دلِ اندوهفرسایِ مرا
(نادره بیگم اندیجانی 'مکنونه')
فلک پست ہے، دلدار بے پروا ہے، اور نالہ و فغاں بے اثر ہے۔۔۔ اے خدا! غم کے باعث گِھس رہے میرے دل پر ذرا رحم فرماؤ!
× میری نظر میں شاعرہ نے یہاں 'اندوهفرسا' کی ترکیب غلط استعمال کی ہے، کیونکہ اِس کا معنی 'غم گِھسنے والا، غم محو کرنے والا، غم دور کرنے والا، غم گُسار' وغیرہ ہے۔