دور ایتدی فلک گرچه قاپوڭدان بنی امّا
ألقَلْبُ عَلیٰ بابِكَ لَيْلاً ونَهارا
(والِهی)
اگرچہ فلک نے مجھے تمہارے در سے دور کر دیا، لیکن [میرا] دل شب و روز تمہارے در پر [رہتا] ہے۔
وزن: مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
Dūr itdi felek gerçi ḳapuñdan beni ammā
گر چاکِ گریبان نکند راهنمایی
طِفلان چه شِناسند که دیوانه کُدام است
(صائب تبریزی)
اگر گریبان کا چاک رہنمائی نہ کرے تو بچّے کیا پہچانیں کہ دیوانہ کون ہے؟
فارسی میں نُونِ غُنّہ کی آواز نہیں ہے۔ اردو شاعری کے اندر جن الفاظ میں نُونِ غُنّہ آتا ہے (یعنی جن میں نُون کا اعلان نہیں ہوتا)، فارسی شاعری کے اندر اُن میں نُون سے ماقبل کے مُصوِّت کو کوتاہ کر کے تلفُّظ کیا جاتا ہے، جس سے وزن میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔ مثلاً، جامی کے مندرجۂ ذیل مصرعے میں «این» کو «اِن» تلفُّظ کیا جائے گا:گریبان اور طفلان میں "ن" کا اعلان نہیں -درست کر لیں -وزن خراب ہورہا ہے -شعر غضب کا ہے -