محمد وارث
لائبریرین
رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر
گفتار نکو دارم و کردارم نیست
از گفت نکوئے بے عمل عارم نیست
دشوار بُوَد کردن و گفتن آسان
آساں بسیار و ہیچ دشوارم نیست
میری باتیں تو بہت نیک اور اچھی ہیں لیکن میرا کردار ایسا نہیں ہے، اور اِن بے عمل خالی اچھی باتوں پر مجھے کوئی عار کوئی شرم بھی نہیں ہے۔ کر کے دکھانا مشکل ہوتا ہے جب کہ بس باتیں کرنا آسان ہے، میرے لیے آسان چیزیں تو بہت سی ہیں (یعنی صرف باتیں کرنا) اور کچھ بھی مشکل نہیں ہے (یعنی عمل کوئی نہیں ہے)۔