اس شعر کا ترجمہ بھی پیش فرمائیے کیونکہ اس زمرہ میں فارسی اشعار اور ان کا ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔بہر لحظہ ، بہر ساعت ، بہر دم
دگرگوں می شود احوالِ عالم
(بیدل)
جی ، ملاحظہ فرمائیے۔اس شعر کا ترجمہ بھی پیش فرمائیے کیونکہ اس زمرہ میں فارسی اشعار اور ان کا ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔
شکریہ بھائی جی!دونوں درست ہیں، صرف طرزِ اِملا کا فرق ہے۔
میں "من است" والے اِملا کو ترجیح دیتا ہوں۔
بہت خوب!!در عیوبِ خود بیند، چشم از جہاں بندد
عیبِ دیگراں پوشد، بندۂ خدا ایں است
سید نصیر الدین نصیر
جو اپنے عیبوں کو دیکھتا ہے، دُنیا کی طرف سے اپنی آنکھیں بند رکھتا ہے اور دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرتا ہے، اصل بندۂ خدا تو یہ ہے۔