جی، صحیح ہے۔کیا زبانی لحاظ سے فرق اضافت کے ساتھ درست ہے یعنی فرقِ ماہ تا ماھی ست؟
کیا میر تقی میر نے بھی فارسی میں شاعری فرمائی ہے؟کس به کس نیست آشنا گویی
رسمِ مِهر از دیارِ من برخاست
(میر تقی میر)
کوئی شخص کسی شخص کے ساتھ آشنا نہیں ہے۔۔۔ گویا رسمِ محبّت میرے دِیار سے اُٹھ گئی [ہے]۔
میر تقی میر کا ایک کُل فارسی دیوان ہے، جو پاکستان میں شائع ہو چکا ہے۔ (لیکن میرے پاس نہیں ہے۔)کیا میر تقی میر نے بھی فارسی میں شاعری فرمائی ہے؟
رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر
اے دوست طوافِ خانہ ات می خواہم
بوسیدنِ آستانہ ات می خواہم
بے منتِ خلق توشۂ ایں رہ را
می خواہم و از خزانہ ات می خواہم
اے دوست، میں تیرے گھر کا طواف کرنا چاہتا ہوں، اور تیرے آستانے کو چُومنا چاہتا ہوں۔ اور اِس سفر کا سامان لوگوں کا احسان اُٹھائے بغیر چاہتا ہوں، اور یہ زادِ راہ خاص تیرے خزانوں میں سے چاہتا ہوں۔
Oxford book press نےمیر تقی میر کا فارسی دیوان ترجمے کے ساتھ شائع کیا ہوا ہےمیر تقی میر کا ایک کُل فارسی دیوان ہے، جو پاکستان میں شائع ہو چکا ہے۔ (لیکن میرے پاس نہیں ہے۔)