شاید اِس مصرعے کا مفہوم یہ ہو:فردوس به چشمیکه ترا دید مبارک
یہ ترجمہ زیادہ قرینِ قیاس ہےشاید اِس مصرعے کا مفہوم یہ ہو:
جس چشم نے تم کو دیکھا، اُس کو فردوس مُبارک [ہو]!
اظہارِ عجز پیشِ ستم پیشگاں خطاست
اشکِ کباب باعثِ طغیانِ آتش است
صائب تبریزی
ستم پیشہ، ظالم لوگوں کے سامنے عاجزی کا اظہار کرنا غلطی ہے کیونکہ کباب سے گرنے والے قطرے آگ کو مزید بڑھکا دیتے ہیں۔
اظهارِ عَجز پیشِ ستمپیشگان خطاست
اشکِ کباب باعثِ طُغیانِ آتش است
(صائب تبریزی)
سِتمپیشہ افراد کے پیش میں عاجزی و ناتوانی کا اظہار خطا ہے کیونکہ اشکِ کباب آتش کی [مزید] طُغیانی کا باعث [بنتے] ہیں۔