عدنان عمر
محفلین
بھائی میاں! یہ ٹھیک ہے کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں، لیکن ہمیں ترکی نہیں آتی۔
بھائی میاں! یہ ٹھیک ہے کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں، لیکن ہمیں ترکی نہیں آتی۔
جناب! میرا بھی یہی تجربہ ہے۔ اس دھاگے کی اکثر اپ ڈیٹس بذریعہ اطلاعات موصول نہیں ہوتیں۔ویسے جانے اس دھاگے میں ایسا کیا ہے کہ صفحات کے صفحات گزر جاتے ہیں اور پتہ تک نہیں چلتا اطلاعات کا ۔ حالانکہ یہ میری توجہ کا خاص دھاگا ہے ۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ میں نے ترکی بول دیا ہو؟بھائی میاں! یہ ٹھیک ہے کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں، لیکن ہمیں ترکی نہیں آتی۔
یہ اقبال کا نہیں، عبید زاکانی کی رباعی ہےدل در خمِ زلفِ دلبرانست هنوز
افسانهٔ عشق در میانست هنوز
گفتیم که ما و دل بهم پیر شویم
ما پیر شدیم و او جوانست هنوز
اقبالؒ
ترجمہ:
دل ابھی تک دلبروں کی زلف کے خم میں (پھنسا ہوا) ہے؛ عشق کا افسانہ ابھی تک بیچ میں ہے؛ ہم نے کہا تھا ہم اور دل ایک ساتھ بوڑھے ہوں گے؛ ہم بوڑھے ہو گئے اور دل ابھی تک جوان ہے۔
اس تحریر کو کاپی پیسٹ کرکے محفل پر بھی پیش کردیجیے!
جی بہتر۔اس تحریر کو کاپی پیسٹ کرکے محفل پر بھی پیش کردیجیے!
از خُدا چون مرگِ خود خواهم، همیگوید بلند
کین دُعا کم کُن، ولی آهسته آمین میکند
(عبدالرحمٰن جامی)
میں جب خُدا سے اپنی موت کی خواہِش کرتا ہوں تو وہ [میرا یار بہ آوازِ] بُلند تو یہ کہتا ہے کہ "یہ دُعا کم کرو!"، لیکن آہِستہ [اور زیرِ لب] "آمین!" کہتا ہے۔۔۔
واہ آہدریں گُلشن پریشاں مثلِ بُویَم
نمی دانم چہ می خواہم چہ جُویَم
برآید آرزو یا بر نیایَد
شہیدِ سوز و سازِ آرزویَم
علامہ محمد اقبال
میں دُنیا کے اس گُلشن میں خوشبو کی طرح پھیلا ہوا ہوں، اور نہیں جانتا کہ میں کیا چاہتا ہوں اور کس کی تلاش میں ہوں۔ میری آرزو پوری ہوتی ہے یا پوری نہیں ہوتی (مجھے اس سے کچھ سروکار نہیں کہ) میں تو صرف آرزو کے سوز و ساز کا قتیل ہوں، شہید ہوں۔