کیا ۔آرمینیست۔کا ترجمہ مسیحی ہے ؟
محترم سید عاطف علی صاحب!
جی یقینا" آرمینیست کا ترجمہ مسیحی نہیں ہےبلکہ آرمینیست ایک جُڑا ہوا لفظ ہےاور دراصل یہ لفظ "ارمنی است" ہے ۔ایران میں ارمنی ،ارمانیا (Armania)کے رہنے والوں کو کہا جاتا ہے۔اس لفظ کا ترجمہ مسیحی کرنے کا مقصد دراصل مندرجہ بالا اشعار کے پس منظر کو قابلِ فہم بنانے کی کوشش تھی۔ مجھ کم عقل و کم فہم کی سمجھ میں یہ آیا ہے کہ شاعری میں ہر لفظ کا لفظی ترجمہ کرنے سے اس کا مفہوم و مطلب بیان نہیں ہوتا۔
شاعرہ خانم پروین اعتصا می 1907 میں پیدا ہوئیں اور 1941میں وفات پا گئیں۔
ارمانیا گزشتہ ادوار میں مسیحیت کا مرکز تھا۔ ترک سلجو قیوں کے زمانے میں اس ملک پر حملے کے نتیجے میں بہت سے مسیحی غلام اور لونڈیوں کی شکل میں ایران اور مصر لائے گئے۔عثمانیوں کا دور بھی اس ملک کی تاریک داستان رقم کر گیا۔آج بھی ایران میں ان لوگوں کی تعداد تقریبا" 120000کے لگ بھگ ہے۔یہ لوگ زیادہ تر تہران،اصفہان اور تبریز میں مقیم ہیں اور اب بھی مسیحیت پر ہی قائم ہیں نیز دیانتداری،امانت داری اور سچ بولنے میں شہرت رکھتے ہیں۔اسی لئے عام لوگ ان سے معاملات کرنے میں عام مسلمانوں کی نسبت ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترجمہ کو عام فہم بنانے کے لئے لفظ ارمنیست کا ترجمہ مسیحی کیا گیا جو ان اشعار کے پس منظر کے مطابق ہے۔
باقی جو مزاجِ یار میں آئے !!!